خواب:میں نے دیکھا کہ میری امی جلدی جلدی گھر کے کام نمٹا رہی ہیں۔ گھر میں ایسا ماحول ہے جیسے ان کا انتقال ہوچکا ہو اور میرے ذہن میں ہے کہ ہم ان کی تدفین کل کریں گے، اسی لئے وہ فٹافٹ اپنے کام کررہی ہیں۔ گھر میں سب ملنے والے آرہے ہیں‘ امی بہت اداس ہیں لیکن ہم میں سے کوئی بھی رو نہیں رہا، پھر تہجد کے الارم سے میری آنکھ کھل گئی۔ ایک اور بار دیکھا کہ ایک سفید بلی کا بچہ جس کی لال آنکھیں ہیں، مجھ پر جھپٹ رہا ہے اور میں ’’سورئہ فلق اور سورئہ الناس‘‘ پڑھ رہی ہوں، پھر میں ایک ہاتھ سے اس کا جبڑا اور ایک ہاتھ سے اس کی ٹانگیں پکڑ کر اسے قابو کرلیتی ہوں۔(سویرا‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے دونوں خوابوں میں اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے رکے ہوئے کام جلدی بخیر و خوبی انجام پاجائیں گے اور حاسد دشمن کو اپنے مقصد کے حصول یعنی آپ کو نقصان پہنچانے کی خواہش میں ناکامی ہوگی تاہم آپ حسب توفیق صدقہ دیں اور ہر نماز کے بعد یابدیع العجائب گیارہ بار پڑھ کر دعا کرتی رہا کریں۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں