Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قبولیت دعا مشکل نہیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

حضرت عبداللہ بن عمرو ابن عاص رضی اللہ عنہٗ روای ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب تم مؤذن کی آواز سنو تو (اس کے جواب میں) اس کے الفاظ کو دہراؤ اور پھر (اذان کے بعد) مجھ پر درود بھیجو کیونکہ جو آدمی مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس پر دس مرتبہ رحمت نازل فرماتا ہے پھر(مجھ پر درود بھیج کر) میرے لیے (اللہ سے) وسیلے کی دعا کرو‘ وسیلہ جنت کا ایک (اعلیٰ) درجہ ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندہ کو ملے گا اور مجھ کو امید ہے کہ وہ بندہ خاص میں ہوں گا لہٰذا جو آدمی میرے لیے وسیلے کی دعا کرے گا (قیامت کے روز) اس کی سفارش کرنا مجھ پر ضروری ہوجائے گی۔‘‘ (صحیح مسلم) حدیث مبارکہ میں اذان کے کلمات کا جواب دہرانے کی تلقین کی گئی ہے۔ نبی اکرم ﷺ نے اذان کا جواب دہرانے والے کے بارے میں فرمایا ہے کہ’’ صدق دل سے جواب دہرانے والا جنت میں داخل ہوگا۔ ‘‘ نبی کریم ﷺ نے اذان کا جواب دہرانے کا طریقہ بھی ارشاد فرمایا: ’’جس کے مطابق تمام کلمات اذان کا جواب انہی کلمات کو دوبارہ دہرانا ہے صرف حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کے جواب میں لاحول ولا قوۃ الا باللہ کہنا ہے۔حضرت انس رضی اللہ عنہٗ فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشادفرمایا: ’’اذان اور تکبیر کے درمیان دعا رد نہیں کی جاتی۔ (ابودردا‘ ترمذی)حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ روای ہیں کہ ایک صحابی رضی اللہ عنہٗ نے عرض کیا: یارسول اللہ ﷺ! اذان دینے والے تو زرگی میں ہم سے بڑھ جاتے ہیں‘ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس طرح وہ فرماتے ہیں (ساتھ ساتھ) تم بھی اسی طرح کہتے جاؤ اور جب (اذان کے جواب سے) فارغ ہوجاؤ تو جو چاہو مانگو‘ دیا جائیگا۔ (ابودردا)۔سبحان اللہ! پیار ے آقا کریمﷺ نے کتنی سہولت عطا فرمادی‘ اب قبولیت دعا مشکل نہیں۔ عبقری قارئین سےگزارش ہے کہ اذان کے کلمات سے پیار کریں اور نبی کریم ﷺ کی پیاری تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اپنی دنیا و آخرت سنواریں۔ اللہ کریم عبقری اور اس کے تمام چاہنے والوں اور خاص طور پر اس کی پوری ٹیم کو شاد و آباد اور قائم رکھے میں بہت خوش ہوں کہ مجھ ناچیز کو زندگی میں ’’عبقری‘‘ جیسی نعمت ملی۔ (عاجزہ‘ موچھ میانوالی)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 754 reviews.