چالیس روز کے اندر اندر غضب کی طاقت و تاثیر آنکھ میں پیدا ہو جائے گی جس شخص پر نظر ڈال کر بسم اللہ کامل ورد کرے اور خیال کرے کہ فلاں شخص میری طرف چلا آئے تو وہ دوڑتا ہوا حاضر ہو جائے گا۔ خدا تعالیٰ کے غضب سے ڈرے اور ناجائز و حرام کام کے لیے ہرگز استعمال نہ کرے۔
ترقی تنخواہ کا سریع الاثر آزمودہ عمل
بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز عصر آیت الکرسی شریف 313 مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے انشاء اللہ بہت جلد ترقی ہوگی۔ اگر بہت جلد چاہتا ہے تو لگاتار تین جمعہ اسی طرح پڑھے اوّل و آخر طاق اعداد میں درود شریف لازمی پڑھنا چاہیے، کامیاب ہوگا ہزار ہا مرتبہ کا آزمودہ ہے۔ کبھی خطا نہیں جاتا۔
تسخیر خلائق کا تیر بہدف عمل
طلوع آفتاب کے وقت روزانہ لگاتار سورج پر نظر جما کر یعنی آنکھ قائم رکھ کر 100مرتبہ بسم اللہ پڑھیں۔ شروع شروع میں پلک جھپکے گی لیکن کچھ دن بعد پلک جھپکنا بند اور روشنی متحرک ہونا شروع ہو جائے گی ناغہ نہ ہونے دیں ناغے سےعمل باطل ہو جائے گا۔ چالیس روز کے اندر اندر غضب کی طاقت و تاثیر آنکھ میں پیدا ہو جائے گی جس شخص پر نظر ڈال کر بسم اللہ کا ورد کرے اور خیال کرے کہ فلاں شخص میری طرف چلا آئے تو وہ دوڑتا ہوا حاضر ہو جائے گا۔ ناجائز ہرگز استعمال نہ کرے‘ سخت نقصان ہوتا ہے۔
ہر حاجت فوری برآئے
کلام پاک میں چودہ سجدے ہیں ہر سجدہ کی آیت کو پڑھنا چاہیے اور پھر سجدہ کرنا چاہیے اس طرح چودہ سجدے پورے کرکے پندرہواں سجدہ اپنے دلی مقاصد کا کرے اور سجدے میں دعا مانگے انشاء اللہ مطلب حل ہو جائے گا۔شرط اس میں یہ ہے کہ اوّل دودھ، چاول، شکر، گھی کا شکرانہ بناکر بچوں کو کھلا دے پھر اس کو عمل میں لائے اور اپنی آنکھوں سے کامیابی و کامرانی کا مشاہدہ کرے۔
مفرور ایک ہفتہ کے اندر واپس آئے
اگر کوئی شخص بھاگ گیا ہوتو سورئہ والضحیٰ سات مرتبہ پڑھے اور دعا مانگ لے مفرور ایک ہفتہ میں واپس آجائے گا۔ اور اگر آیت الکرسی پڑھ کر تصور میں دم کرکے چاروں طرف حصار کر دے تو جہاں تک گیا ہوگا اس سے آگے نہ بڑھ سکے گا وہیں سے الٹے پائوں گھر لوٹ آئے گا۔(ڈاکٹر محمد عمر شہزاد، جھنگ صدر)
بچے کی پہلی بال اتروائی کے عمل کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔درس تو کسی صورت نہیں چھوڑتے۔ ایک مرتبہ آپ نے درس میں بچے کی پیدائش کے بعد جو پہلی مرتبہ بال اترواتے ہیں ان بالوں کا ایک عمل بتایا تھا کہ جب بچے کے پہلی مرتبہ بال اتروائے جائیں تو ان بالوں کے وزن کے مطابق چاندی صدقہ کی جائے اور پھر ان بالوں پر سورۂ تغابن کی پہلی پانچ آیات اکتالیس مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف پڑھ کر دم کرنا ہے اور اس کو صاف پانی یا قبرستان میں دفن کرنا ہے۔ میں نے اپنے دونوں بچوں پر یہ عمل کیا ہے۔ میری بیٹی اڑھائی سال اور بیٹا چھ ماہ کا ہے۔ میری بیٹی کے پاؤں کاانگوٹھا کٹ گیا جسم سے صرف ایک یا دو سوتر رہ کر لٹک گیا۔ ہم ایسے ہی ساتھ لگا کر جوڑ دیا اور پٹی باندھ دی‘ ڈاکٹر سے دوائی لی‘ اس نے ٹانکے لگا دئیے‘ اس عمل کی برکت سے انگوٹھا دو سے تین ہفتوں میں ایسے جڑگیا جیسے کبھی کوئی زخم ہوا ہی نہیں۔ ڈاکٹر خود حیران ہوگیا کہ اتنی جلدی زخم کیسے ٹھیک ہوگیا۔ بچے بیمار بہت کم ہوتے ہیں‘ اگر کبھی بیمار ہوجائیں یا کوئی مسئلہ ہو تو کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی فوراً مسئلہ حل ہوجاتا ہے دل کو اطمینان رہتا ہے ہم نے سورۂ تغابن کا عمل کیا ہوا ہے۔ بچے بہت پیارے اور صبر والے ہیں‘ کسی قسم کی کوئی ضد نہیں کرتے‘ نافرمانی نہیں کرتے‘ ہر بات مانتے ہیں۔ کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ کے بچے اتنے فرمانبردار کیسے ہیں؟ تو میں انہیں یہی عمل بتاتا ہوں۔ (محمد ساجد ‘ میاں چنوں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں