Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہمارا خاندانی نہیں بلکہ ہندوستانی ٹوٹکہ ہے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری‘ وبائی امراض‘ آنکھوں کا انفیکشن‘ آنکھوں میں درد‘ جلن‘ چبھن اور جن کی نظر کمزور ہو‘ عینک لگی ہوئی ہو‘ چشمہ نہ اترتا ہو ان سب کیلئےبہت مفید پایا۔داغ، چنبل‘ پھوڑے پھنسی‘ چہرے ‘ جسم کے کیل مہاسے‘ دانے ان سب کیلئے اس کے فائدے تسلیم شدہ ہیں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!حضرت اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جس نے اپنی مخلوق کی خدمت کے لیے آپ جیسے نیک اور سچے انسان پیدا فرمائے حضرت آپ جو دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ پاک ہی آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا ۔ان شا اللہ
ننھا سا ٹوٹکہ لیکن شفایابی بہت جلد
حضرت آپ نے اپنے ستمبر 2016ء کے عبقری رسالہ کے صفحہ نمبر24 پر اپنے ذاتی کالم میں’’صبح کے باسی لعاب‘‘ کے فوائد بیان کیے ہیں اور آخر میں نوٹ یہ تھا کہ قارئین اگر آپ کے پاس بھی باسی لعاب کے فوائد ہوں توضرور لکھیں۔
حضرت ہمارے پاس صبح کے باسی لعاب کا بہت ہی آزمودہ خاندانی بلکہ ہندوستانی ٹوٹکہ ہےچونکہ ہم ہندوستان سے ہجرت کرکے پاکستان آئے ہیں تو ہندوستان میں بھی نسل درنسل ہمارا خاندان یہی ٹوٹکہ استعمال کرتا رہا ہے اور اب تک استعمال ہورہا ہے۔ میں خلوص دل کے ساتھ عبقری قارئین کو ہدیہ کرتی ہوں۔حضرت ٹوٹکہ تو کوئی خاص نہیں عام سا ہے لیکن میں نے سوچا کہ کیا پتہ میری نظر میں عام سا ہو لیکن اس سے کسی کا بھلا ہو جائے تو میرے لیے اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی۔ ٹوٹکہ بہت ہی چھوٹا سادہ اور آسان لیکن بہت ہی پرتاثیر اور لاجواب ہے :ٹوٹکہ یہ ہے کہ جب کوئی لڑکی اپنے کان یا ناک چھدوائے تو وہ یہ عمل کرے کہ اپنی ناک یا کان چھدوانے کے بعد روزانہ صبح اٹھ کر اپنا باسی لعاب تھوڑا سا لے کر اپنے کان یا ناک کی اس جگہ پر لگائے جہاںسے کان سلا ہوا ہو(یعنی کان میں دھاگہ جارہاہو) لعاب کان کے آگے، پیچھے دونوں طرف لگا کر جس دھاگے سے کان سلا ہوا ہو اس دھاگے کو ہلکا سا آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ لعاب دھاگے کے ذریعے جلد کے اندر چلا جائے ایسا صرف چند دن تک روزانہ کرنا ہے ایسا کرنے سے ناک، کان بغیر پکے بہت ہی جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں بس عمل ختم۔اس ٹوٹکے کی وجہ سے ناک کان بہت جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں ورنہ تو زیادہ تر دیکھنے میں آتا ہے کہ لڑکیوں چھدے ہوئے‘ ناک کان کافی کافی عرصے میں ٹھیک ہوتے ہیں زیادہ تر لڑکیوں کے تو بُرے طریقے سے پک جاتے ہیں جو بڑی اذیت کا باعث بنتا ہے پھر مہنگی مہنگی ادویات کھانی اور زخم پر لگانی پڑتی ہیں لیکن اس سادہ سے اور نہایت آسان ٹوٹکے کو آزمانے سے نہ تو کوئی دوا لگانی پڑتی ہے اور نہ ہی کوئی دوا کھانی پڑتی ہے تو پھر ٹوٹکہ آسان ہے یا مشکل۔ بڑی لڑکیاں خود کرسکتی ہے جبکہ چھوٹی بچیوں کی والدہ یا بہن بچی کا باسی لعاب لے کر یہ عمل کرسکتی ہیں۔حضرت یہ ہمارا آزمودہ خاندانی ٹوٹکہ ہے جس نے بھی اس کو کیا اس نے سو فیصد اس عمل سے نفع پایا۔
اس کے علاوہ آپ نے اس کے درج ذیل فوائد اپنے کالم میں لکھے تھے جو کہ سوفیصد سچ اور آزمودہ ہیں۔آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری‘ وبائی امراض‘ آنکھوں کا انفیکشن‘ آنکھوں میں درد‘ جلن‘ چبھن اور جن کی نظر کمزور ہو‘ عینک لگی ہوئی ہو‘ چشمہ نہ اترتا ہو ان سب کیلئےبہت مفید پایا۔داغ، چنبل‘ پھوڑے پھنسی‘ چہرے ‘ جسم کے کیل مہاسے‘ دانے ان سب کیلئے اس کے فائدے تسلیم شدہ ہیں۔ بس صرف شرط یہ ہے رات مسواک کریں‘ صبح اٹھ کر اپنا لعاب خود لگائیں دوسرے کا لعاب نہیں۔ پھر قدرت ربی کا کمال دیکھیں۔
پھوڑے پھنسی سے نجات کا گھریلو ٹوٹکہ
(1)میرے بھائی کی بازو پر ہاتھ کے قریب ایک سوراخ ہوا پھر اس کے اندر ریشہ بھر گیا اور منہ بالکل بند ریشے کی وجہ سے ہاتھوں کی انگلیوں سے لیکر کندھے تک پوری بازو سرخ اور ریشہ اندر تھرتھراتا رہا ‘کئی دن گزر گئے لیکن اس پھوڑے کا منہ ہی نہ کھلے میرے بھائی نے ہر ڈاکٹر سے دوائی لی مگر کوئی فرق نہ پڑا اور درد اتنا شدید کہ پوری رات نہ سوسکے۔ ہم نے کسی عورت کے آگے ذکر کیا اس نے بتایا کہ اسکے اوپر ایک پٹی پر پیاز پھوڑ کر آگ پر سینک کر بازو پھر پھوڑے کے اوپر باندھ دو‘ ہم نے ایسا ہی کیا کچھ دن بعد پھوڑے کامنہ بنا اور بھائی نے پٹی کھول دی اس کے اندر سے تمام ریشہ نکل گیا اور بہت ہی گہرا سوراخ نظر آنے لگا تمام درد سوزش بالکل ختم ہوگئی اور پھر اس سوراخ کے اندر بھائی نے سرسوں کا تیل بھردیا اور اوپر سے بیٹا ڈرم ٹیوب لگا دی جس سے بازو بالکل ٹھیک ہوگیاکچھ دن کے استعمال سے۔
مچھر قریب بھی نہیں آتے
میری پھپھو جو کہ مبارک پور میں رہتی ہیں۔ وہ رات کو سوتے وقت ہاتھ پائوں پر یا پھر کسی کپڑے پر مٹی کا تیل لگا کر پائے کے ساتھ باندھ لیتی ہیں جس سے مچھر بالکل بھی قریب نہیں آتے اور میرے کزن جو کہ حکیم ہیں ا ن کے سب گھر والے رات کو چار پائیوں پر مچھر دانی لگا کر سوتے ہیں وہ صرف مٹی کا تیل ناریل کا تیل اور کاربن مکس کرکے لگاتے ہیں جس سے مچھر بالکل بھی قریب نہیں آتے اور میں یہ دعا پڑھ کر سوئوں تو مچھر ان شاء اللہ بالکل بھی قریب نہیں آتے۔ بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اِسْمِہٖ شَیْءٌ فِیْ الْاَرْضِ وَلَا فِی اسَّمَآءِ وَ ھُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُیہ تینوں عمل ہر روز کے آزمودہ ہیں ان شاء اللہ مچھر بالکل بھی قریب نہیں آئیں گے ۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 745 reviews.