Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری حویلی آئے مشکلات دور نہ ہوئیں! یہ ناممکن ہے!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

حویلی میں تین دن ایام بیض کے روزوں کی ترتیب کیا چلی مخلوق خدا تو شاید انتظار میں تھی یہ چیز چلے اور ہم اپنے مسائل کے حل مشکلات کی دوری ناکامیوں کا خاتمہ اور پریشانیوں کو بھگانے کے لیے حویلی کا رخ کریں۔ مرد ہو یا عورت بس انہیں ایک سچا راستہ چاہیے تھا۔ ایک سچی منزل اور ایک سچی ترتیب وہ سچا راستہ سچی منزل اور سچی ترتیب کسے نہیں ملتی؟ کون نہیں پاتا؟ دراصل لوگوں کو اب بھی وہ راستہ منزل اور ترتیب چاہیے جس پر بھروسہ ہو اعتماد ہو جہاں مال بچے جان کی حفاظت ہو اور عزت اور آنچل کا تحفظ ملے۔جب سے یہ ترتیب اور اس سے آگاہی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی دعائیں بڑھ گئی ہیں اور ان کی توجہ بڑھ گئی ہے وہاں گڑگڑانا مانگنا حتیٰ کہ بعض لوگوں کو سچے اور مخلص خواب ایسے ملے ہیں کہ جب انہوں نے بیان کیے تو منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ نکلا کہ یااللہ یہ سب کچھ تیرے نام کی برکت ہے رات بھر سورۂ فاتحہ کا پڑھنا اور اللہ تعالیٰ کا عرشوں پر اس بندے کے لیے فیصلے کرنا فرشتوں کا رب کے حضور اس بندے کے لیے سفارش کرنا کہ یااللہ پردیسی ہے کہاں کہاں سے آیا حویلی میں تیری جناب میں اپنے مسائل کے حل اور مشکلات کو دور کرنے ‘ تجھ سے راحت رحمت خیر عافیت اور برکت چاہتا ہے یااللہ یہ بندہ وہ ہے جو غیر کے در پر نہیں گیا بلکہ تیرے در پر آیا ہے غیر کی راہوں پر نہیں بلکہ تیری سچی راہوں پر یہ شخص لوٹ کر آیا ہےاللہ پاک اس شخص کے آنے کو قبول فرماتا ہے اور اس شخص کے آنے کومحبوب فرماتا ہے اور ایسا شخص کبھی خالی نہیں لوٹتا کیونکہ وہ رب کے بھروسہ پر آیا ہے۔ بتانے والے نے بتایا جنہوں نے حویلی سے جھولیاں بھریں‘ کشکول بھرے ہم جب بھی حویلی آئے ایک روحانیت تھی‘ نور تھا جو حویلی میں ہمیں چاروں طرف نظر آیا ایک سکون تھا جس نے ہمیں ہرطرف سے گھیرلیا اور طبیعت کی ایک راحت تھی جو ہمارے دل میں ٹھنڈی ہوا اور بہار کے موسم کی طرح اتر گئی بلکہ تین دن کے بعد حویلی سے جانے کا دل نہیں چاہتا تھا اور طبیعت چاہتی تھی کہ حویلی میں ہی رہوں۔ ایک صاحب نے تو یہاں تک اپنے مشاہدات اور تجربات بیان کیے کہ میں پہلے بے یقینی کی کیفیت کے ساتھ حویلی میں آیا تھا کسی نے منفی کسی نے مثبت لیکن منفی بہت کم مثبت بہت زیادہ لوگوں نے حالات اورواقعات بتائے تھے ڈگمگاتے قدموں کے ساتھ جب میں حویلی آیا پہلا قدم اندر رکھتے ہی میرا سارا شک شبہ اور بے یقینی ختم ہوتی چلی گئی اورمیں ایک سچی دنیا کے سچے نظام کو پانے کے بعد خود کو جنت کی فضاؤں میں محسوس کرنے لگا۔ قارئین! دل کی گہرائیوں سے اندر کے درد سے جو بھی حویلی میں ایام بیض کے روزے رکھنے آیا اسے کبھی خیر نہ ملی ہو اور اسے کبھی سچائی نہ ملی ہوئی مسائل حل نہ ہوئے ہو مشکلات دور نہ ہوئی ہوں یہ ناممکن ہے کیونکہ حویلی کچھ نہیں دیتی حویلی میں کیے جانے والے اعمال ہی سب کچھ ہیں اور انہی کے اندر طاقت اور قوت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 744 reviews.