Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مرضی کی قیمت پر جانور بیچنے کا عمل جان لیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا تعلق سرگودھا کے ایک گاؤں چھنی تاجہ ریحان ہے۔ ہم تمام گاؤں والے ماہنامہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات کو آزماتے بھی ہیں دوسروں کو خوشی خوشی بتاتے ہیں۔ تمام گاؤں والے عبقری میں آئے وظائف اور ٹوٹکوں کو بے دھڑک استعمال کرتے ہیں اور خوب فیض یاب ہوتے ہیں۔ جب سے ماہنامہ عبقری میں ’’کسان دوست عبقری‘‘ شائع ہونا شروع ہوا ہے عجب خوشی ملتی ہے پڑھ کر۔ اس میں موجود جانوروں کے نسخہ جات اور ٹوٹکے‘ فصلوں کے متعلق وظائف بہت کام آرہے ہیں۔
میرا بھی ایک مشاہدہ ہے جو میں ماہنامہ عبقری کے کسان قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔ایک بار ہم نے بھینس خریدی‘ کچھ عرصہ بعد وہ بیچنا چاہی تو اس کی قیمت بہت تھوڑی لگ رہی تھی‘ میرے والد اس وجہ سے بہت پریشان تھے کہ قیمت خرید بھی نہیں مل رہی تھی اور بھینس بھی بہت اچھی حالت میں‘ صحت مند اور خوبصورت تھی۔ عبقری میں ایک مرتبہ ایک عمل چھپا تھا وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ اور سورۂ یٰسین کی مبین والا میں نے دونوں عمل کیے۔ عمل اس طرح ہیں: دو نفل پڑھ کر سو مرتبہ وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ پڑھیں اور پھر سورۂ یٰسین کی تلاوت شروع کریں جب مبین پر پہنچیں تو دوبارہ پھر سے سورۂ شروع کریں‘ پھر دوسری مبین پر پہنچیں تو دوبارہ پھر سے شروع کریں‘ پھر تیسری مبین پر پہنچیں تو دوبارہ پھر سے شروع کریں‘ اسی طرح سات مبین پوری کریں۔ میں نے یہ عمل کرکے تصور میں بھینس کو دم کردیا۔ میں یہ سن کر حیران رہ گئی کہ ادھر دم کیا اور اس کے کچھ دیر بعد ہی ایک گاہک نے خود ہی بہت اچھی قیمت لگائی اور بھینس لے گیا۔ میرے والد کے تصورمیں بھی نہ تھا کہ بھینس اتنی اچھی قیمت میں بک جائے گی۔ (مائدہ بتول‘ سرگودھا)
گائے کے زہربادکا علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک جگہ بیٹھا وہاں ایک بزرگ بیٹھے تھے انہوں نے مجھے گائے کی بیماریوں کے حوالے سے دو آزمودہ نسخہ جات بتائے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ اگر کسی گائے کو زہرباد ہوجائے تو اسکو لال مرچ پانی میں گھول کر پلائیں اور اوپر سے ایک پاؤ دیسی گھی پلادیں‘ یہ طریقہ دو سے تین مرتبہ کرنے سے زہرباد ختم ہوجائیگا۔
حقہ کا پانی بہترین ٹانک
ایک بیماری اور بھی جانوروں میں جو خاص کر دودھ دینے والے ہوتے ہیں ان میں گائے بھینس کا شمار عام ہوتا ہے‘ اس بیماری میں جانور کے دودھ دینے والے حصے جسے تھن کہا جاتا ہے اس میں سے ایک تھن میں دودھ آنا بند ہوجاتا ہے‘ اس کیلئے حقہ کا پانی بہترین ٹانک ہے‘ حقہ جو گاؤں میں لوگ عام پیتے ہیں اس کے نیچے والے حصہ میں جو پانی استعمال ہوا ہو وہ پانی جانور کو استعمال کرایا جائے اس سے جانور کی اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ (اسامہ زاہد‘کھوکھرکی‘ گوجرانوالہ)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 743 reviews.