محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بہت عرصہ سے آپ کو خط لکھنے کی کوشش کرتا رہا ہوں شرمندگی کے باعث جھجک رہا ہوں میری عمر تقریباً 66سال ہے چار سال پہلے انجیوپلاسٹی کرائی تھی میرے چار بچے بھی ہیں مسئلہ یہ ہے کہ میں ازدواجی طور پر بہت زیادہ کمزور ہوگیا ہوں۔ میں نے ایک ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے کہا کہ کیونکہ تیری انجیو پلاسٹی ہوئی ہے کوئی دوائی کھانے والی نہ لینا۔ کیونکہ یہ ہارٹ کیلئے نقصان دہ ہے کیونکہ یہ دوائی کھانے سے خون میں جوش آتا ہے اور یہ تیرے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ برائے مہربانی میرے لیے کوئی نسخہ تجویز کریں۔ (خ۔م۔ز، جہلم)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن‘‘اور ’’دل شفاء‘‘ چند ماہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ اپنی خوراک میں موسمی پھل‘سبزیاں خوب شامل کریں اورکسی پرفضا مقام یا پارک میں صبح کی سیر کو اپنا معمول بنائیں۔ان شاء اللہ چند ہفتوں میں فرق محسوس ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں