شوہر کی صحت سے پریشان بیوی کا خط
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کی آنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی ہے۔ بہت کم اور دھندلانظر آتا ہے۔ وہ اپنی زندگی سے سخت بیزارہیں کیونکہ آنکھوں کے ساتھ ساتھ اعصابی کمزوری میں بھی مبتلا ہے اور شوگر کے مریض بھی ہیں۔ نوکری ختم ہوگئی ہے عمر ساٹھ سال ہے ۔ میں عبقری رسالہ ہر ماہ لیتی ہوںبہت ہی مفید رسالہ ہے۔ (ف۔ع، کراچی)
مشورہ:آپ اپنے شوہر کو عبقری دواخانہ کی قوتی گولیاں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔ شوگر کنٹرول کیلئے یہ نسخہ استعمال کریں۔ھوالشافی: گڑمار‘ جامن گٹھلی‘ پہاڑی کریلا‘ کڑوے جَو تمام ایک ایک چھٹانک۔ سناءمکی۔ پودینہ اور کلونجی تمام آدھ چھٹانک ان تمام ادویات کو کوٹ کر سفوف بناکر کیپسول میں بھر لیں۔اس کے علاوہ نو عدد بادام کی گریاں‘ اکیس عدد کالی مرچ کو چبا کر کھائیں اور ساتھ درج بالا کیپسول ہمراہ پانی استعمال کریں۔ ان شاء اللہ صرف پچاس دنوں میں لبلبہ خوب کام کرے گا اور شوگر کنٹرول رہے گی۔
بچوں کی وجہ سے
پریشان ماں
محترم حکیم صاحب السلام و علیکم! اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی دے اور لمبی زندگی دے۔ میرے بیٹے کی عمر تقریباً پونے دو سال ہے لیکن ابھی تک وہ چلتا نہیں ہے۔ سہارا لے کر کھڑا ہو جاتا ہے لیکن جلدی تھک کر بیٹھ جاتا ہے۔ چار پائی کے ساتھ بھی بہت کم چلتا ہے۔ فوراً ہی گر کر بیٹھ جاتا ہے اسے بخار بھی بہت تیز ہوا ہے۔ میں سکول ٹیچر ہوں بچوں کو امی کے پاس چھوڑ کر جاتی ہوں۔ بچے کے نہ چلنےکی وجہ سے انہیں بھی بہت پریشانی ہوتی ہے۔ اللہ آپ کو اجر دے مجھے بچے کے لیے کوئی دوا تجویز کریں اور وظیفہ بھی بتائیں۔ (س، ساہیوال)
مشورہ: بچے کو عبقری دواخانہ کا ’’فٹنس فولادٹانک‘‘’’چلڈرن سیرپ‘‘ مستقل مزاجی سے چند ماہ پلائیں اور عبقری دواخانہ کی ’’معجون شفاء یابی‘‘ کالی مرچ کے دانے کے برابر دن میں پانچ سے سات مرتبہ کھلائیں۔اس کے علاوہ موسمی پھل جتنا کھاسکے پاس بیٹھ کر کھلائیں۔ بچے کی ٹانگوں اور جسم کی عبقری دواخانہ کے ’’کراماتی تیل‘‘ سے مالش کریں۔ چند ہفتوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں