محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! گزشتہ عید و الے دن کی بات ہے کہ میں بہن کے گھر بیٹھی تھی تو دیکھتے ہی دیکھتے میری قیمض کے سامنے والا دامن میں سوراخ ہونا شروع ہوا جیسے کہ کوئی کیمیکل لگ کر قمیض دائرے کی شکل میں پھٹ جائے تین سال پہلے بھی میری سولہ سال کی بیٹی کے کپڑوں کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا اب دوبارہ ایسا شروع ہوا ہے ۔ حکیم صاحب دل ویران سا لگتا ہے کوئی آسرا سہارا نہیں شوہر بلڈپریشر اور دل کے مریض بن گئے ہیں خود نوکری کرتی ہوں‘ حالات دن بدن خراب ہوتے جارہے ہیں۔کچھ سمجھ نہیں آرہی یہ سب کیا ہورہا؟ (ن۔ح)
جواب:آپ تمام گھر والے صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ تسبیح اسم الٰہی یَاقَہَّارُ پڑھیں۔ اس کے علاوہ سارا دن کھلا زیادہ سے زیادہ وضو بے وضو پڑھیں۔ اس کے علاوہ حسب توفیق بڑا گوشت غریبوں کو یا چیل کوؤں کو ڈال دیں۔ عمل میں کوتاہی نہ کریں۔ گوشت چاہے اپنی چھت پر یا کہیں بھی ڈال دیں۔
حضرت صاحب السلام علیکم! سرکاری نوکری کے لیے کوئی وظیفہ دیں بہت عرصہ سے فارغ ہوں میری تعلیم بی اے ہے۔ (محمد فاروق، کوٹ قاضی)
۔۔۔۔۔۔۔۔
حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں آپ کا رسالہ تقریباً ایک سال سے آرہا ہے اور اس میں بہت سے ایسے وظائف ہیں جن سے ہماری بہت سے مشکلیں آسان ہوئیں ہیں میں نے آپ کو اپنا ایک مسئلہ بتانے کیلئے خط لکھا ہے مسئلہ یہ ہے کہ میں نے ابھی سکینڈ ائیر کا امتحان پاس کیا ہے جس میں میرے کچھ خاص نمبرز نہیں ہیں بلکہ بہت برے ہیں۔ میں ہر سال بہت زیادہ محنت کرتی ہوں لیکن میرے نمبرز میری امید سے بہت برے آتے ہیں اور اس سال بھی یہی ہوا کہ میں نے جتنی محنت کی اس سے بہت برے نمبرز آئے جسکی وجہ سے میرا کسی بھی یونیورسٹی میںداخلہ نہیں ہوا اور اس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں جیسے تہسے کرکہ میں نے اپنے آپ کو حوصلہ دیا اور اب میں پرائیویٹ پڑھنے لگی ہوں اور مجھے مجبوری میں وہ پڑھنا پڑھ رہا ہے جس میں میری بالکل دلچسپی نہیں۔ برائے مہربانی میرا مسئلہ حل کریں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہوتا ہے اتنی محنت کرنے کے باوجود میرے نمبرز نہیں آتے میں بہت پریشان ہوں۔ (پوشیدہ، لاہور)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بڑی امید سے آپکو خط لکھ رہی ہوں آپ میرے خط کا جواب ضرور دیں میں ایک پریشان اور بیوہ عورت ہوں میری بیٹی ہے جسکی شادی میں بہت زیادہ رکاوٹیں بندش آرہی ہیں میں نے اپنی بیوی کی شادی جس لڑکے سے کرنی ہے وہ پہلے سے شادی شدہ ہے اور وہ امریکہ میں رہتا ہے اور وہ اس عورت سے جان چھڑانا چاہتا لیکن وہ عوتر پیپر پر دستخط نہیں کررہی اور کہتی ہے کہ میں اس لڑکے کو مقدموں میں اتنا زیادہ پھنسا دوں گی کہ یہ دوسری شادی کر ہی نہیں سکے گا اس بات کو چھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا ہے بیٹی کی شادی دن بدن لیٹ ہوتی جارہی ہے اور مقدمے کا کوئی حل نہیں نکل رہا مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتائے کے جس سے میری مشکلات حل ہو جائیں۔ (ثمینہ جمیل، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں