جناب حکیم صاحب السلام علیکم! گزشتہ پانچ سالوں سے جو بھی کام کرتا ہوں اس میں نقصان ہو جاتا ہے حتیٰ کہ بیرون ملک بھی کافی سفر رہا لیکن کامیابی نہ ہوئی اور کافی قرضہ کے نیچے آگیا ہوں ۔ کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں کہ میرے قرض ادا اور کاروباری معاملات حل ہوجائیں۔ (ندیم انصاری‘ لاہور)
جواب:آپ نیچے لکھی گئی دعا کو صبح و شام دیوانہ وار پورے یقین کیساتھ پڑھیں۔ جتنا زیادہ یقین اور توجہ ہوگی اتنا جلد آپ کے کاروباری معاملات ٹھیک اور قرض اترے گا۔ جو احباب بھی قرض اور کاروباری معاملات سے پریشان ہیں ان سے صرف اتنی گزارش ہے کہ اس وظیفہ میں واقعی خزانہ ہے کوئی لینے والا ہو تو۔اس خزانے کے الفاظ یہ ہیں:۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْأَلُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْ۔ (بحوالہ کتاب الحج)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں