Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مالا مال ہونے کا بے خطا روحانی عمل (حکیم پیر محمد اعظم، پیر مہار شریف)

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

محترم حکیم صاحب! حیدر آباد سندھ سے ایک محب اور عزیز دوست نے آپ کا رسالہ عبقری کا ہمارے نام اجراءکروایا۔ اللہ جزائے خیر عطاءفرمائے۔ آپ جس احسن طریقے سے روحانی و جسمانی مسائل کا حل دکھی انسانیت کےلئے فرما رہے ہیں اللہ آپ کو توفیق مزید اور جزائے جلیلہ و جمیلہ عطا فرمائے۔ مختلف کتب و رسائل بندہ کے مطالعہ میں رہتے ہیں مگر عبقری واقعتا ” عبقری“ ہے آپ جیسی انسانیت کا درد رکھنے والی ہستیاں بہت کم ہیں جو حقیقی معنوں میں امت کی وحدت اور فلاح کا کام کر رہے ہیں اورآپ نے زبان زدِعام اس محاوے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ حکماءاور عاملین حضرات بخیل واقع ہوئے ہیں اور اپنے علوم سینے میں لئے ہی دنیا سے کوچ کر جاتے ہیں۔ آپ کی علمی فیاضی اور دریا دلی کا اجر تو اللہ ہی عنایت فرمانے والا ہے۔ مگر ہم آپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ آپ اپنے ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی علم پھیلانے اور فلاح الناس کا ذریعہ بننے کی دعوت دیتے ہیں اور حقیقتاً علم ہے ہی وہی جس سے کوئی مستفید ہو سکے ورنہ نفع نہ دینے والے علم سے تو سرکار دو عالم ا نے بھی پناہ مانگی ۔ میرے قلم اٹھانے کا سبب بھی آپ کی یہی دعوت ہے۔ چند مجرب عملیات آپ کی خدمت میں ارسال کر رہا ہوں۔ افادہ عام کےلئے شائع فرما کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیے اور آپ سے خصوصی طور سے دُعا کی درخواست ہے کہ ایک مومن کی دُعا دوسرے کے حق میں انشاءاللہ مقبول ہوتی ہے۔ عمل برائے غنائِ ظاہری و باطنی یہ عمل ہر قسم کی معاشی پریشانیوں اور مشکلات میں بہت سے بزرگوں کا مجرب ہے اور ہم نے بھی آزمایا ہے بلکہ حضرت بہاﺅ الدین زکریا ملتانی علیہ الرحمة فرماتے ہیں کہ اگر کوئی بندہ طریقِ مذکورہ پر عمل کرے اور مقصود نہ پائے تو قیامت میں میرا دامن گیر ہو۔ عمل صغیر کا طریقہ تو یہ ہے کہ متواتر 21 شب اول و آخر درود ابراھیمی 11‘ 11 دفعہ پڑھ کر درمیان میں اسم پاک اَلوَھَّابُ کو 3313 دفعہ ورد کرے اور سر برہنہ ہو اور اپنے صحن یا مکان کے درمیان کھڑا ہو اور التجائیہ انداز میں منہ آسما ن کی طرف اٹھائے اور ہاتھ پھیلائے ہوئے ہو۔ انشاءاللہ حاجت پوری ہو گی اور طریق دوم آسان ہے مگر صابرین لوگ ہی مقصود پاتے ہیں۔ جلد باز گھبراکر چھوڑ دیتے ہیں۔ دل میں سال دو سال یا حد تین سال کی نیت کرے اور تعداد 1 کروڑ اسم اَلوَھَّابُ کو ورد کرے ۔انشاءاللہ کروڑ ہونے سے پہلے ہی اللہ حلال، پاک وسیع ترین رزق عطا فرمائیں گے اور دولت کی پروا نہ رہے گی۔ عمل دوم برائے حاجات یہ عمل مبارک صرف 7 روز کا ہے۔ ایک قتل کے قیدی کےلئے صرف ایک ہی دفعہ کیا ‘ اللہ پاک نے اسے رہائی عطا فرمائی ‘ یہاں تک کہ مقدمہ کا کوئی مدعی ہی نہ رہا ۔ایک اور صاحب جو انتہائی غریب تھے اور مدعی با اثر تھے جن کے ساتھ اس کا مقدمہ تھا انہیں یہ عمل بتایا اور اس کی برکت سے سالہا سال کے اس مقدمہ میں اس غریب سائل کو اللہ نے فتح عطا فرمائی۔ بہت مثالیں ہیں مگر اختصار کے پیش نظر اتنا ہی کافی ہے۔ عمل مبارکہ و مقدسہ یہ ہے کہ اکل حلال اور صدق مقال کا اہتمام کرتے رہیں۔ بعد نماز عشاءقبلہ رو بیٹھیں اور21دفعہ درودِ ابراھیمی ‘ایک دفعہ سورة یٰسین شریف ‘ 41دفعہ سورئہ واقعہ اور سات دفعہ سورة نمل کی آیت نمبر 162اَمَّن یُّجِیبُ المُضطَرَّ اِذَا دَعَاہ وَ یَکشِفُ السُّوئَ ۔ پھر درودِ پاک پڑھ کر دعا مانگ کر ہاتھ منہ پر پھیر لے اور بغیر کلام کئے سو جائے۔ انشاءاللہ جس حاجت کے لئے پڑھے گا، پائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 971 reviews.