اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 17:انوکھی بیماریاں انوکھے علاج: بعض عام بیماریاں جن کا مناسب وقت پر علاج نہ کیا جائے وہ انوکھا روپ دھار لیتی ہیں‘ ان انوکھی بیماریوں کے بارے میں طب مشرق نے جابجا سیر حاصل بحث کی ہے۔ اسی لیے اہل یورپ آہستہ آہستہ طب مشرق کی طرف اپنا رخ موڑ رہے ہیں۔یہ کتاب عاجز کے سالہا سال علم و مشاہدے اور طبی تجربے کا نچوڑ ہے۔اس کتاب کی تیاری کے وقت یہ خاص خیال رکھا گیا تھا کہ کتاب میں مغربی تحقیقات کے ساتھ ساتھ مشرقی تحقیقات کوبھی صفحات کی زینت بنایا جائے۔ اس کتاب کامواد مختلف تحریروں‘ کتب ‘ رسالوں اور میگزین سے لیا گیا ہے۔ جن میگزین سے استفادہ کیا گیا ان کے نام یہ ہیں:۔ اردو ڈائجسٹ‘ ہمدرد صحت‘ سیارہ ڈائجسٹ‘ ماہنامہ حکایت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن مضمون نگاروں کی تحریروں سے استفادہ کیا گیا ان کے نام یہ ہیں:۔ ڈاکٹر سائرہ رفیق۔ خدیجہ آفاق۔ ڈاکٹر ایم اے فاروقی۔ حیدرجعفری سید۔ڈاکٹر طارق پرویز۔ محمدنصراللہ نصر۔ حکیم ملک محمدعبداللہ۔ ڈاکٹر وزیرحسین شاہ۔ شاہد عمران ملک۔سمیرابتول۔ کرنل(ر) محمداعظم۔ حکیم محمدعثمان۔ ڈاکٹر محمدایوب۔ قاضی ذوالفقاراحمد۔ پروفیسر عبدالحئی علوی۔ قذی عسکری۔ حکیم محمد حسن قریشی۔ حسان عارف۔ پروفیسر محمدارشد جاوید۔ میاں محمد یونس۔ پروفیسر احمد الدین مارہروی اور ستارطاہر شامل ہیں۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں