Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایک مظلوم شریف زادی کی داستان

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

سفر سے واپس آیا تو‘ گھر والوں نے ڈاک حوالہ کی پہلا خط کھولا تو ضلع گیابہار کی ایک مظلوم شریف زادی کا خط تھا‘ جس میں ایک مسئلہ دریافت کرنے کیلئے یہ مضمون لکھا تھا: 
محترم چچا جان السلام علیکم! امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ بڑی تلاش کے بعد آپ کا پتہ ملا‘ ایک ضروری مسئلہ معلوم کرنے کیلئے آپ کو زحمت دے رہی ہوں میں بہار کے ضلع گیاکے ایک قصبہ سے ایک نیک دین دار اور پڑھے لکھے مسلمان کی بیٹی ہوں‘ میرے والد ایک دینی جماعت سے جڑے ہوئے ایک سرکاری مڈل سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں‘ میری والدہ اکثر بیمار رہتی ہیں‘ اپنے والد کی ہم چار بیٹیاں ہیں‘ چاروں قبول صورت اور گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ہیں‘ ہمارے والد کو جو تنخواہ ملتی ہے اس میں ہماری والدہ کی بیماری کے ساتھ گھر کے اخراجات مشکل سے پورے ہوتے ہیں‘ اب ہماری شادیوں کیلئے جو جہیز اور تلک کے مطالبات ہیں‘ ہمارے والد ان کو پورا کرنے کے قادر نہیں ہیں‘ اس کی وجہ سے ہم چاروں بہنیں اپنے والدین کیلئے بوجھ اور عذاب بن گئی ہیں‘ کب سے ہم نے اپنے والد اور والدہ کو ہنستے ہوئے نہیں دیکھا‘ رات میرے والد کی ہچکیوں سے میری آنکھ کھل گئی‘ تہجد میں اپنے رب سے فریاد کررہے تھے‘ میرے رب! میری پھول سی بچیاں مجھ پر عذاب بن گئی ہیں‘ مولائے کریم آپ اس عذاب سے مجھے کب نجات عطا فرمائیں گے۔ چچا جان!  مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا ہمارے لئے اس حال میں بھی خودکشی جائزنہیں۔ (والسلام! آپ کی بھتیجی)
یہ خط کسی ایک شریف زادی کا نہیں بلکہ ان لاکھوں مظلوم دوشیزائوں کی المناک داستان ہے جن کی جوانی ملت کے مالداروں کی شادیوں میں فضول خرچیوں اور اسلام کے مثالی آسانی اور سادگی کے نظام معاشرت کو چھوڑ کر غیر اسلامی رسم و رواج جہیز اور تلک کے مطالبات کی حد تک بڑھے ہوئے ظالمانہ طور طریقوں کی وجہ سے اپنے والدین کیلئے بوجھ اور عذاب بنی ہوئی ہیں اور ان میں سے خاصی تعداد ایسی مظلوم دو شیزائوں کی بھی ہے جنہیں اس ظالمانہ رسم و رواج اور مال کی بھوک کے نظام کی وجہ سے شادیوں کی خوشی سے محروم ہی رہنا پڑتا ہے‘ کیسا افسوسناک ہے یہ حال اس ملت کا جس کو مسلمان ہونے کا دعویٰ ہے اور جس کو اس کے نبی رحمۃ للعالمینﷺ نے اسلام جیسا محبت بھرا نظام عطا فرما کر: من ضیق الدنیا الی سعتھا دنیا کی تنگی سے اسلام کی وسعت کی طرف ومن جور الادیان الی عدل الاسلام اور مذاہب کے ظلم و جور سے اسلام کے انصاف کی طرف‘ نکالا گیا تھا مگر اسلام کا دم بھرنے والے ہم مسلمان اسلام کے اس آسانی اور سادہ معاشرہ کے نظام کو چھوڑ کر جس کا بہت ہی رحمت بھرا نظام اللہ کے رسول ﷺ نے اپنے عمل اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو اس پر ڈال کر ہمارے لئے چھوڑا تھا‘ آسانی سے تنگی کی طرف اور اسلام کے عدل و رحمت کے نظام سے غیر اسلامی ظالمانہ رسم و رواج کے بندھن میں اپنے کو باندھتے چلے جارہے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بہادر اور جیالے اسلام کے سپاہی اٹھیں اور ان لاکھوں مظلوم دو شیزائوں کے زخموں کا مرہم بن کر فضول خرچی‘ اسراف اور حرص و ہوس کے شادی باہ کے نظام کے خلاف کھڑے ہوں‘ اوراعظم النکاح برکۃ ایسرہ مئونۃ (سب سے زیادہ برکت والا نکاح وہ ہے جس میں مالی بوجھ کم ہو) کی عملی تصویر پیش کرکے اس ظالمانہ دھارے کا رخ بدل دیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 604 reviews.