Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ پانی پلاؤ گھر سے سخت جادو ٹوٹ جائے گا!

ماہنامہ عبقری - جون 2021ء

(شاہد علی، منچن آباد)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سدا خوش رہیں اللہ آپکی محنت کاوش اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے عبقری سے لاکھوں کروڑوں افراد فیض یاب ہورہے ہیں جن میں میں بھی شامل ہوں۔ میرے سارے گھر والوں اور مجھ پر کسی نے ایسا جادو کیا جس سے رفتہ رفتہ کمر ٹوٹنے لگیں، اتنا شدید درد ہوتا کہ جیسے ابھی کمر ٹوٹ جائیگی، خاص کر میری امی اور بہن جو تیرھویں جماعت کی طالبہ ہے ۔درد اتنا ہوتا تھا کہ جب تک انجکشن نہ لگے نیند بھی نہیں آتی تھی اور آخر کار درد کے انجکشن نے بھی جواب دیدیا۔پھر اللہ نے توفیق دی میرا جو روزانہ کامعمول تھا کہ فجر کے بعد سورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ بقرہ کی ابتدائی پانچ آیات، آخری دو آیات، سورئہ توبہ کی لقد جاء کم والی آخری دو آیات، سورئہ یٰسین، رحمن، مزمل، واقعہ، محمد، جن اور آیت الکرسی سورئہ شمس سے لیکر آخر تک ساری سورتیں بمعہ بسم اللہ روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے رکھتا تھا۔ میں ہمیشہ یہ پانی پیتا رہتا تھا اس لیے مجھےجادو کا ایک بار بالکل تھوڑا سا احساس ہوالیکن اتنا اثر بالکل بھی نہ ہوا جتنا گھر کے دوسرے افراد پر تھا۔ آخرکار میں نے استخارہ کیا تو اللہ کے فضل و کرم سے اشارہ ہوا کہ یہی پانی سب کو پلایا جائے، تین بار استخارہ کے دوران اسی دم والے پانی کا اشارہ ہواچونکہ میں گھر کا فرد تھا اس لیے سب نے میری بات ویسے نہ لی جیسے حق تھا لیکن بارہاں کے اصرار پر جب وہ پانی استعمال کیا تو ماشاء اللہ کافی صحت ملی اور جادو کا اثر بھی ختم ہوگیا۔

 

 

 
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 597 reviews.