Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود تاج اکابرؒا ور علماء کرام کی نظر میں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

حجۃ الاسلام حضرت مولانا قاسم ؒکی طرف سے درود تا ج کی اجازت:مولانا حکیم محمد یٰسین خواجہ صاحب رحمہ اللہ موضع کرم علی والاملتان نے اپنی کتاب بیاض مدنی ضمیمہ شمس المعارف جو کہ دارا لاشاعت کراچی سے شائع ہوئی ہے اس کتاب میںآپ نے درود تاج کی بڑی برکات لکھی ہیںاور اپنے مشائخ کی پوری سند بھی لکھی ہے۔ آپ فرماتے ہیں  کہ صبح و شام سات سات بار درود تاج کاپڑھنا بلندی درجات کیلئے مجرب ہے، اسی طرح بیمار حضرات کیلئے پانی وغیرہ پردم کرکے پلانا شفاء دیتاہے۔ بہت لوگوں کو اس کا تجر بہ ہے ہزاروں لوگوں کوفائدہ ہواہے اور وہ زیارت رسول ﷺ سے مشرف ہوئے ہیں۔ اکابر ؒ کے یہاں درود تاج کی سند: نقل ازکتاب محاسبۃ الاعمال ص5،6مؤلف : مفسر قرآن پیر طریقت مولانا محمد عبدا للہ صاحب بہلوی رحمہ اللہ کو 29 جمادی الاول 1390؁ھ بروز پیر 1970/8/3 مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم نے دورہ حدیث پاک کے وقت طالب علمی کے زمانےمیں عطیہ دیا تھا ا ور ان کوا س درود پاک کی اجازت حجۃ الاسلام حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ بانی دارالعلوم سے باواسطہ شیخ الادب مولانا اعزاز علی صاحب ؒسے ملی۔(بحوالہ کتاب بیاض مدنی ضمیمہ شمس المعارف ص627،مرتب مولانا حکیم محمد یٰسین خواجہ صاحب موضع کرم علی والا ملتان،ملتان، ناشر:دارالاشاعت کراچی)
آئندہ شمارہ میں ’’درود تاج اکابر اور علماء کرام کی نظر میں‘‘ اکابر اور علماء کرام کے مزید حوالہ جات پیش کیے جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 702 reviews.