Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رزق کے دروازے کھلوانے کا آزمودہ عمل!

ماہنامہ عبقری - مئی 2019ء

محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں نے 2016 سے لےکر 2018ء تک رمضان المبارک تسبیح خانہ میں ہی گزارا۔ 2016ء میں آپ نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا ایک عمل بتایا۔اور اس کا طریقہ اور فوائد درج ذیل دوران درس بتائے۔ طریقہ عمل و فوائد:افطاری کے وقت اس عمل کا اہتمام آپ کے رزق میں بہت زیادہ کشادگی اور بہتری کا سبب ہوگا۔معاشی مشکلات ، رزق کی تنگی اور گھریلو پریشانیوں میں گھرے افراد کے لئے یہ عمل بہت مجرب ہے ۔ عبادات میں رغبت اور گناہوں سے نفرت حاصل کرنے کیلئے د ن میں ایک مرتبہ ضرور اس عمل کو کریں۔ عمل:اول و آخر طاق تعداد میں درود شریف پڑھیں اورگیارہ مرتبہ سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا درج ذیل حصہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک ماریں اور اللہ پاک سے دعا مانگیں۔اَللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ ۚ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ(مائدہ۱۱۴)
گزشتہ دو سال سے میں اور میرے تمام گھر والے یہی عمل کررہے ہیں۔ الحمدللہ! میں جو چاہتا ہوں پالیتا ہوں‘ گھر میں ہر آسائش میسر ہوچکی ہے۔ سواری نہیں تھی اللہ کریم نے سواری عطا فرمادی۔ واقعی میرا ہر دن اب عید اور رات چاند رات بن چکی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میرے لیے حلال راہیں کھول دی ہیں۔ میری تمام قارئین سےالتجا ہے کہ رمضان میں اس عمل کر ہرگز نہ چھوڑیں۔ (ع۔س ‘ شاہدرہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 595 reviews.