Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دو طاقتور اور کامیاب عمل قارئین عبقری کیلئے

ماہنامہ عبقری - جنوری 2016ء

محترم قابل احترام حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں آپ خیریت سے ہیں ۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ آپ کے بارے میں لکھ سکوں‘ بس اتنا کہوں گی اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے عبقری کو اتنی ترقی دے کہ عبقری کا نام دنیا کے ہر کونے میں روشن رہے‘ آپ کے اہل خانہ‘ عبقری کے تمام بھائیوں کی اللہ تعالیٰ حفاظت کرے۔ آپ کو تین عمل روانہ کررہی ہوں ہر ایک عمل اتنا کامیاب اور مؤثر ہے‘ میں آپ کو بتانہیں سکتی۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور آپ کی دعا سے میرا ہر کام اتنا کامیاب ہوتا ہےجس کی کوئی حد نہیں ہے۔
مشکل ترین کام: اگر آپ کو سخت ترین مشکل ہو اور آپ کا کوئی بھی کام نہ ہو رہا ہو‘یہ عمل کریں ہر مشکل حل ہوجائے گی۔ یہ عمل میں نے خود کسی کیلئے کیا تھا‘ تین دن میں لکھا تھا آپ یقین کریں ان کا اتنا مشکل کام تھا میں آپ کو بتانہیں سکتی‘ کئی سال کا پرانا کام تھا۔ چالیس دن میں ہوتا ہے لیکن میرا ساٹھ دن میں کام ہوا۔ اتنا مضبوط کام ہوا میں سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ قارئین! آپ کسی بھی مشکل کام کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ سب سے بڑی بات جو بھی کام کریں مکمل یقین اورتوجہ سے کریں تو ہر کام میں کامیابی ملتی ہے۔ اپنے رب پر مکمل یقین ہونا چاہیے۔ عمل یہ ہے:۔یَااَللہُ 3125 بار کسی باریک کاغذ پر باوضو ہوکر لکھیں اور پھر اس کاغذ کو طے کرکے آٹے کےپیڑے میں بندکرکے نہر یا دریا میں ڈال دے اور کام کیلئے دعا کرے۔ا نشاء اللہ چالیس دن میں نتیجہ اچھا نکل آئے گا۔حیض کے درد کیلئے: جس کو درد حیض بہت زیادہ ہوتی ہو‘ یہاں تک درد برداشت سے باہر ہو‘ برداشت نہ ہوتی ہو۔سورۂ مریم ایک بار‘ اول و آخر درودشریف گیارہ گیارہ بارپڑھیں اور بڑے سے جگ میں پانی پر دم کرلیں۔ سارا دن آپ نے دم کیا ہوا پانی پینا ہے۔ اس کے علاوہ دوسرا اور کوئی پانی نہیں پینا۔ چالیس دن یہ عمل کرنا ہے‘ ہوسکےتو ساتھ میں درود شفاء کی ایک تسبیح شامل کرلیں۔ پھر دیکھیں آپ کہاں اور درد کہاں جائے گا۔ انشاء اللہ عزوجل آپ کو شفاء مل جائے گی۔عمل یقین سے کریں۔ (نازیہ‘ گجرات)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 403 reviews.