Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

دنیا کے مشہور ترین معالج سے ملاقات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2014ء

محمدقاسم ‘ لاہور

 سیب اپنی غذائیت کےلحاظ سے دنیا کا مشہور پھل ہے۔ بچے‘ بوڑھے‘ صحت مند‘ مریض سب اسے رغبت سے کھاتے ہیں۔ یہ پھل زودہضم اور بہت سے فوائد کا حامل ہے۔ قدیم مذہبی کتابوں میں سیب کا ذکر جابجا ملتی ہے۔ پتھر کے زمانے کی جو تصاویر دستیاب ہوئی ہیں ان پر بھی اس پھل کی تصویر نقش ہے۔سیب کے فوائد: ہائیڈل برگ یونیورسٹی مغربی جرمنی کے پروفیسر مور کہتے ہیں کہ سیب استعمال کرنے سے کئی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ ننھے بچوں کے پیٹ کے امراض کیلئے سیب خاص طور پر فائدہ مند ہے۔ سیب کھانے سے بدن میں ایک نئی طاقت کا احساس ہوتا ہے۔ فاسفورس اور فولاد کی موجودگی کے باعث یہ پھل ایک بہترین غذا ہے۔ دماغی صلاحیتوں کو تیز کرتا ہے۔یونانی طبیب بھی سیب کی اہمیت تسلیم کرتے ہیں۔ ضعفِ قلب اور کمزوری کیلئے سیب کا مربہ کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے۔ خواص الادویہ میں لکھا ہے ’’سیب فرحت پیدا کرتا ہے‘ دل و دماغ اور جگرو معدہ کو قوت بخشتا اور سوکھے جسم کو فربہ کرتا ہے۔‘‘شہد‘ پودینہ‘ گلقند اور دارچینی سیب کے مصلح ہیں۔بے خوابی کے مریض میٹھے سیب کا تین چھٹانک رس نکال کر اس میں تین ماشے بہی دانہ پوٹلی باندھ کر جوش دیں اور ٹھنڈا ہونے پر پی لیں۔ ایک سے ڈیڑھ ہفتے تک استعمال کریں۔
کچھ لوگوں کا کام ہر وقت بیٹھے رہنے کا ہوتا ہے۔ اس سے جگر میں سستی پیدا ہوجاتی ہے اور جسمانی و ذہنی صلاحیتیں زنگ آلود ہونے لگتی ہیں۔ جسم کمزور ہونے لگتا ہے۔ یہ مرض دور کرنے کیلئے ایک میٹھا سیب لیں اورقاشیں کاٹ کر چینی کی پلیٹ میں ایسی جگہ رکھیں جہاں چاند کی روشنی بخوبی پڑے۔ صبح اٹھ کر یہ قاشیں کھالیں۔ ایک ڈیڑھ ماہ بلاناغہ کھانے سے آپ اپنے اندر حیرت انگیز تبدیلی اور چستی محسوس کریں گے۔آشوب چشم کے لیے ایک تولہ سیب کا عرق نکال لیں اور اس میں چھان کر چار رتی پھٹکڑی بریاں ملادیں۔ ڈراپر سے دو تین قطرے آنکھوں میں ڈالیں‘ آرام آئے گا۔اشتہا بند ہوگئی ہو‘ معدہ کمزور ہو اور کھانے پینے کو دل نہ چاہتا ہو‘ کمزوری بڑھ رہی ہو تو ایک سیب ترش کا پانی نکال کر اسے آٹے میں ملا کر ٹکیہ پکا کر کھائیں۔ کمزور معدے والے لوگ ایک سیب بھوبل میں دبا کر بھرتا کرکے ہر روز کھائیں۔تازہ سیب کے رس میں سیاہ مرچ‘ زیرہ اور نمک کا سفوف ملا کر پینے سے بھوک لگتی ہے اور معدے کو تقویت ملتی ہے۔وہم کا علاج تو کہتےہیں لقمان کے پاس بھی نہ تھا‘ لیکن ایک ٹوٹکہ سیب کا ہے جس کے مسلسل استعمال سے بیماری دور ہوجاتی ہے۔ صبح و شام کے کھانے میں میٹھے سیب شامل کردیں۔ انشاء اللہ مرض آہستہ آہستہ دور ہوجائے گا۔ایک سیب روز کھانے سے آپ اپنی صحت کو محفوظ کرسکتے ہیں۔ اس طرح جسم میں کیلشیم کی مقدار زیادہ نہیں بڑھے گی۔ چونا پاخانے کے راستے جسم سے خارج ہوتا رہے گا۔
سیب صالح خون پیدا کرتا ہے۔ چہرے کی جلد کیلئے اس سے بہتر ٹانک کوئی نہیں۔ عارضی میک اپ تھوڑی دیر کیلئے چہرے کو حسن بخشتا ہے مگر یہ قدرتی حسن کا بدل نہیں ہوتا۔ سیب کے استعمال سے چہرے کا رنگ خوش نما اور جلدملائم ہوجاتی ہے۔ سیب کی سرخی رخساروں کوبھی سرخ کردیتی ہے۔ مربہ بنانے کا طریقہ:موٹے اور بے داغ سیب لے کر بیج نکال لیں اور چھیل کر اچھی طرح دھولیں‘ پھر کانٹے سے گود لیں اور نمکین پانی میں ڈالتے جائیں تاکہ ہوا لگنے سے پھل کا رنگ خراب نہ ہو۔ ایک سیر چھیلے ہوئے سیب کے لیے ایک سیر چینی میں چار چھٹانک پانی ڈال کر قوام تیار کریں اور اس میں سیب کی قاشیں ڈال کر بیس منٹ پکائیں۔ رات بھر پڑا رہنے دیں اور اگلے روزپھر پکائیں‘ خوب گاڑھا ہوجائے تو اتارلیں‘ چاندی کے ورق لگا کر حسب خواہش استعمال کرسکتے ہیں۔ مقوی قلب اور مقوی دماغ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 568 reviews.