کان درد کا خاتمہ
جس شخص کے کان میں درد ہو اور کسی علاج سے فائدہ نہ ہورہا وہ شخص خود یا دوسرا کوئی شخص باوضو ہو کر اکیس مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کرے تین قطرے پانی کے کان میں ٹپکائے، انشاءاللہ فوراً درد جاتا رہے گا۔ آیت شریف یہ ہے۔ تَبٰرَکَ الَّذِی نَزَّلَ الفُرقَانَ عَلٰی عَبدِہ لِیَکُونَ لِلعَالَمِینَ نَذِیرَاo نِالَّذِی لَہ مُلکُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ وَلَم یَتَّخِذ وَلَدًا وَّلَم یَکُن لَّہ شَرِیک فِی المُلکِ وَ خَلَقَ کُلَّ شَیئٍ فَقَدَّرَہ تَقدِیرًاo (الفرقان:1,2) آیت مذکورہ کو صبح اور مغرب کی نماز کے بعد سات سات مرتبہ روزانہ پڑھنا ایمان کو شرک اور کفر سے پاک کردیتا ہے اور ہمیشہ پڑھنے والے کاخاتمہ بالخیر ہو گا۔
پرسکون نیند
جس مریض کو رات کو نیند نہ آتی ہو‘ وہ مریض خودیا دوسراشخص پانچ سو مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے مریض کو پلائے اور سات دن برابر اس عمل کو کرے آیت یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی جَعَلَ لَکُمُ اللَّیلَ لِبَاسًا وَّ النَّومَ سُبَاتاً وَّ جَعَل النَّہَارَ نُشُورًا(الفرقان:47)
باران رحمت
اگر بارش نہ ہوتی ہو تو عرق گلاب میں زعفران حل کرکے اس آیت کو لکھیں‘ پھر اسے جنگلی کبوتر کے گلے میں دھاگے سے باندھیں‘ انشاءاللہ سات روز کے عرصہ میں بارانِِ رحمت نازل ہو گی۔ آیت شریف یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی اَرسَلَ الرِّیٰحَ بُشرًام بَینَ یَدَی رَحمَتِہ ج وَ اَنزَلنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً طَہُورًاo لِّنُحیِ ےَ بِہ بَلدَةً مَّیتًا وَّ نُسقِیَہ‘ مِمَّا خَلَقنَآ اَنعَاماً وَّ اَنَاسِیَّ کَثِیرًاo (الفرقان:48,49)
درد سے شفاءیابی
اگر کسی کے بدن میں خواہ کسی جگہ درد ہو، اس دردکے سلب کرنے کیلئے یہ آیت کریمہ نہایت مجرب ہے اور سلب کرنے کی ترکیب یہ ہے کہ جس جگہ درد ہو‘ درد کی جگہ خود مریض اپنے ہاتھ سے دباکر پکڑے اور تین مرتبہ اس آیت کو پڑھ کر دم کرے پھر دوبارہ درد کے مقام کو پکڑ کر پانچ مرتبہ آیت کو پڑھ کر دم کرے پھر ہاتھ ہٹا لے، پھر تیسری دفعہ میں سات مرتبہ پڑھ کر دم کرے چوتھی دفعہ پھر گیارہ مرتبہ‘ پانچویں دفعہ میں اکیس مرتبہ دم کیا جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ بالضرور درد جاتا رہے گا۔ آیت شریف یہ ہے: اَلَمتَرَ اِلٰی زبِّکَ کَیفَ مَدَّالظِّلَّ وَلَوشَآئَ لَجَعَلَہ سَاکِنًا ثُمَّ جَعَلنَا الشَّمسَ عَلَیہ دَلِیلاًo ثُمَّ قَبَضنٰہُ اِلَینَا قَبضاً یَّسِیراًo (الفرقان:45,46)مگر یہ عمل ہمیشہ سورج نکلنے کے بعد کیا جائے۔
نکاح میں رکاوٹ
جس شخص کے بیٹی یا بیٹے کا کہیں عقد نہ ہوتا ہو وہ شخص اس مراد کو پورا کرنے کیلئے ایک ہزار مرتبہ اکیس روز تک اس آیت کو پڑھے انشاءاللہ تعالیٰ مراد حاصل ہو گی۔ آیت یہ ہے: وَ ہُوَ الَّذِی خَلَقَ مِنَ المَآئِ بَشَرًا فَجَعَلَہ نَسَبًا وَّ صِہرًا وَکَانَ رَبُّکَ قَدِیرًاo(الفرقان:54)
اولاد اور بیوی کی نافرمانی
اگر کسی شخص کی بیوی یا اولاد نافرمان ہو اور وہ انہیں تابعدار کرنا چاہے‘ وہ اکیس روز تک عشاءکی نماز کے بعد پانچ سو پانچ دفعہ اس آیت کو پڑھے آیت یہ ہے رَبَّنَا ہَب لَنَا مِن اَزوَاجِنَا وَ ذُرِّیّٰتِنَا قُرَّةَ اَعیُنٍ وَّ اجعَلنَا لِلمُتَّقِینَ اِمَامًاo(الفرقان:74)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 956
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں