Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

نہار منہ پانی پئیں اور پھر کمال دیکھیں

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

(قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹرحکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی) عبقری کے گزشتہ کسی شمارے میں پانی سے علاج کے متعلق تحریر شائع ہونے کے بعد ایک عبقری کے مستقل قاری ملاقات کےلئے تشریف لائے۔ کہنے لگے کہ میں نے صبح نہار منہ 4 بڑے گلاس پانی کے چھوٹے چھوٹے گھونٹ کرکے پینے شروع کیے پہلے بہت دیر میں یہ پانی ختم ہو تا تھا اور پیشاب زیادہ آتا تھا پھر آہستہ آہستہ بار بار پیشاب کا زور ہلکا پڑتا گیا لیکن اس کے فوائد یہ ہوئے کہ میری شوگر پہلے آہستہ آہستہ کم ہوئی ،پھر چند ماہ میں بالکل ختم ہو گئی۔ اسی طرح ایک اور صاحب بتانے لگے کہ انہیں مثانے اور گردے کا انفیکشن اور دردتھا ‘ بے شمار ادویات استعمال کیں لیکن فائدہ نہ ہوا۔ چند ہفتے کے بعد اس کا اتنا فائدہ ہوا کہ گمان سے باہر ۔ ایک صاحب نے تحریری طور پر اطلاع کی کہ انہیں معدے اور جگر کا کالا یرقان تھا جو صرف 3 ماہ میں تندرست ہو گیا۔ میں نے 4 گلاس دوپہر اور شام کو مستقل پئے۔ نہار منہ پانی پئیں اور پھر کمال دیکھیں ایک خاتون کے چہرے پر کیل ‘ مہاسے ‘ دانے ‘ چھائیاں اتنی کہ محرم سے بھی بیچاری پردہ کرنے پر مجبور تھی۔ ہر قسم کی قیمتی سے قیمتی کریمیں آزما چکی تھی۔ ادویات ،اینٹی بایو ٹیک استعمال کر چکی تھی لیکن فائدہ نہ ہوا ۔ کچھ عرصہ تو ایک دوا سے فائدہ ہوا پھر وہی طبیعت میں بے چینی اور پریشانی‘ ہارمونز اور ماہانہ ایام شروع سے ہی متاثر تھے۔ ادویات اتنی کھائیں کہ جتنا مریض کا وزن۔ میں نے انہیں ترکیب بتائی کہ صبح اٹھ کر برش‘ مسواک سے پہلے آپ 4 گلاس بڑے تازہ پانی، ٹھنڈا بالکل نہ ہو، چھوٹے چھوٹے گھونٹ پئیں۔ پھر چاہیں تو ڈیڑھ سے 2 گھنٹے کے بعد ناشتہ کر سکتے ہیں۔ پانی پینے کے بعد آپ برش مسواک کر سکتے ہیں۔ پھر دوپہر کے کھانے سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل یہ ترکیب کریں اور ڈیڑھ گھنٹہ بعد کھانا کھائیں۔ جیب میں رقم ہو یا دوائی کی سہولت ہو تو پھر ایسے ٹوٹکوں کی قدر نہیں ہوتی چونکہ خاتون ہر قسم کے علاج آزما چکی تھی اور مجبور تھی اس لئے میری بات کی قدر کی اور 40 دن کے بعد پھر ملاقات کیلئے تشریف لائیں۔ یقین جانئے کہ 40دن کے بعد خاتون نے جب اپنی بیماری کے حالات بتائے تو میں خود حیران ہوا کہ وہ کس طرح تندرست ہوئی۔ فوراً ایک مثال کی طرف توجہ گئی کہ اگر پودا سوکھ رہا ہو تو اسے کھاد نہیں دی جاتی بلکہ جی بھر کر پانی دیا جاتا ہے۔ اسی طرح جب انسان بیمار ہو تو اسے ادویات نہیں بلکہ جی بھر کر پانی دیا جاتا ہے۔ کتنے لوگ ایسے ملے جو اس بات کی شکایت کرتے تھے کہ ان کی جلد سیاہ ہو رہی ہے نہ کوئی بیماری ہے نہ کوئی روگ لیکن چہرے سمیت تمام جلد سیاہ ہو رہی ہے۔ انہیں نہار منہ پانی استعمال کرنے کا مشورہ دیااور تاکید کی کہ گرمیوں میں بالکل تازہ پانی اور سردی میں ہلکا نیم گرم پانی استعمال کریں۔ جس جس نے کیا اس کی جلد ترو تازہ ہو گئی۔ گیس‘ تبخیر اور پرانے قبض کے اتنے مریض اس پانی کے علاج سے تندرست ہوئے‘ واقعات بیان سے باہر ہیں حتیٰ کہ پرانی بواسیر کے مریض بھی پانی سے تندرست ہوئے۔ ایک صاحب کا پیٹ اتنا بڑھا ہوا کہ محسوس ہوتا تھا شاید پھٹ جائے گا۔ کالایرقان آخری حد تک تھا انہیں عرض کیا کہ 4 گلاس نہار منہ پھر 4 گلاس ناشتے کے 2 گھنٹے بعد پھر 4 گلاس اس کے 3 گھنٹے بعد اور پھر 4 گلاس دوپہر کے کھانے کے 2 گھنٹے بعد لیکن گھونٹ گھونٹ ‘ پہلے تو گھبرائے لیکن آہستہ آہستہ اپنی طبیعت کو مائل کر کے استعمال کرنا شروع کر دیا خود کہنے لگے کہ پیشاب پاخانے میں اتنی بیماری نکلی ہے کہ میں خود حیران کہ جیسے گٹر ابل پڑا ہو اور صرف 2 ماہ میں مریض بھلا چنگا ہو گیا۔ ایک صاحب کو دل کی تکلیف نہایت پرانی تھی‘ دل کی گولیاں روزانہ کھاتے ‘ بائی پاس بھی کرا لیا لیکن دل کا مرض نہ گیا۔ انہیں پانی کا علاج بتایاکہ 4 گلاس صبح نہار منہ اور 4 گلاس دوپہر یا پھر دوسرا طریقہ جس میں زیادہ مقدار میں پانی استعمال ہوتا ہے ‘ موصوف نے پہلا طریقہ استعمال کیا اور چند ماہ میں ایسے تندرست ہوئے کہ جو بھیملاقاتی آتا اسے یہ ترکیب بتاتے۔ وہ صاحب کہنے لگے کہ سینکڑوں لوگوںکو میں اس علاج پر لگا چکا ہوں۔ کوئی ایک بھی ایسا نہیں ملا کہ اس نے ترکیب پر بھرپور توجہ کی ہو اور اسے فائدہ نہ ہوا ہو۔ گیس ‘ تبخیر اور بواسیر قبض کا مارا ایک مریض آیا۔ موصوف بہت عرصہ شارجہ میں رہا ۔وہاں نا مساعد حالات نے اسے کچھ رقم تو دے دی لیکن ہمیشہ کا مریض بنا دیا۔ ایک نوالہ کھانا اس شخص کےلئے نہایت مشکل تھا۔ پہلے اس مریض کو خوب سمجھایا کہ آپ صرف پانی سے سو فیصد تندرست ہو سکتے ہیں جو یورک ایسڈ‘ چربی‘ کولیسٹرول اور زہریلے مادے آپ ادویات سے عارضی طور پر اپنے جسم سے خارج کرتے ہیں‘ وہی غلط مواد آپ پانی سے خارج کریں۔ انہوں نے پانی کا استعمال شروع کیا۔پہلے کچھ عرصہ ادویات نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا‘ پھر آہستہ آہستہ ادویات چھوڑتے گئے اور تندرست ہو گئے۔ 3ماہ کے بعد پھر ملاقات ہوئی تو نہایت مطمئن تھے اور بتا رہے تھے میں جس کمپنی میں کام کرتا تھا اس کمپنی کے ختم ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ میرے پاس آتے جاتے رہے لیکن کسی نہ کسی روگ میں مبتلا تھے لیکن جس نے بھی اعتماد اور بھروسہ سے یہ ترکیب آزمائی وہی حیران ہوا کہ ہم نے پانی کو تو سمجھا ہی کچھ نہ تھا۔ قارئین! کیا آپ مانیں گے کہ کتنے لوگوں کی عینک اتر گئی ‘ کتنے لوگوں کی جلد لا جواب اور ترو تازہ ہو گئی ‘ کتنے ایسے تھے جو اپنی آنکھوں کے گرد حلقوں سے بیزار تھے اور کتنے جو مثانے کی گرمی سے لاچار تھے۔ وہ جو اپنی زندگی پر موت کو ترجیح دیتے تھے کہ اپنی خاص قوت سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہ خواتین جو لیکوریا ‘ ہارمونز کی خرابی‘ جوڑوں اور کمر کے درد میں مبتلا تھیں۔ سب اس ترکیب سے ایسے تندرست ہوئے کہ معلوم نہیں ہوتا تھا کہ یہی پہلے مریض بھی تھے۔ مزید استفادے کےلئے یہ آزمودہ چارٹ ڈاکٹر ظفر حمید ملک کی وساطت سے پیش ہے۔ پانی کے ذریعہ علاج دردِ سر ‘ بلڈ پریشر‘ لقوہ‘ دمہ‘ کھانسی‘ جگر کے امراض‘ بلڈ کولیسٹرول‘ بلغم‘ آرتھرائٹس‘ مینن جائنٹس‘ استخاضہ‘ ٹی بی‘ بے ہوشی‘ مروڑ‘ تیزابیت‘ قبض‘ ذیابیطس‘ گیس ٹربل ‘ آنکھ کے امراض‘ بچہ دانی کا کینسر‘ پیشاب کی بیماری‘ ناک و گلے کے امراض۔ پانی پینے کا طریقہ: بغیر منہ دھوئے اور کلی کئے‘ نہار منہ 1250mlیعنی چار بڑے گلاس پانی ایک ساتھ پی جائیں اب 45 منٹ تک کچھ بھی نہ کھائیں پئیں۔ ہاں اب منجن‘ کلی وغیرہ میں حرج نہیں۔ یہ علاج شروع کرنے کے بعد کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد ہی پانی پئیں۔ اور سونے سے آدھا گھنٹہ قبل کچھ نہ کھائیں‘ اگر ابتدا میں چارگلاس نہیں پی سکتے تو ایک یادو گلاس سے شروع کریں۔ آہستہ آہستہ بڑھا کر چار گلاس کر دیں۔ مریض تندرست رہنے کےلئے یہ طریقہ علاج اپنائیں۔ اطباءکے بقول اس علاج سے مندرجہ ذیل امراض بتائی ہوئی مدت میں ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ قبض دو دن‘ گیس کے امراض دو دن‘ ہائی بلڈ پریشر ایک ماہ‘ ذیابیطس ایک ہفتہ‘ کینسر ایک ماہ‘ ٹی بی تین ماہ نوٹ :۔ چار گلاس بڑے پانی کے پی جانے سے کوئی نقصان (Side Effects ) نہیں ہوتے ہاں شکم سیری ہو جائے گی اور انشاءاللہ پون گھنٹے کے بعد بھوک لگے گی۔ ابتدا میں تین روز ہو سکتا ہے ‘ چند بار پیشاب جلدی آئے اس کے بعد انشاءاللہ حسب معمول آئے گا۔ نسخہ برائے زیادتی یورک ایسڈ‘ گینٹھیا‘ بلڈ پریشر‘ امراض معدہ سبزالائچی 6عدد، پودینہ کے پتے 16 ، ادرک چھوٹے چھوٹے پیس 10گرام، سونف 1چھوٹا چمچ۔ 8 کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائے ‘ صبح، دوپہر،شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔ (6کپ دو دن کےلئے )ہیں اس جوشاندے کا استعمال 2 سے 3 ماہ تک کریں۔ انشاءاللہ 3 ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ خاص بات یہ کہ اس نسخے کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔ پرہیز:چھوٹا گوشت‘ بڑا گوشت‘ ٹماٹر‘ تیز مرچ مصالحہ‘ اچار چٹنی‘ پالک ۔ان تمام چیزوں کا سختی سے پرہیز کریں کیونکہ پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 954 reviews.