Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی عاملوں کے حیران کن معالجات (ایم صادق کاکڑ، بلوچستان)

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

پیارے قارئین کرام ۔ السلام علیکم ‘ امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ آج کی نشست میں جو کچھ پیش کر رہا ہوں یہ عملیات‘ طلسمات و عملیات کی پرانی کتابوں سے چن کر آپ لوگوں کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ اگرچہ یہ عملیات میں نے ذاتی طور پر نہیں آزمائے تاہم میں نے کوشش کی ہے کہ ان چیزوں کا انتخاب کروں جن کو مصنفین نے مجرب المجرب قرار دیا ہے۔ جھوٹ اور سچ کو تو تجربہ ثابت کرےگا۔ مادہ پرستوں کے پاس تنقید کے سوا کچھ نہیں۔ یقین بہت بڑی دولت ہے۔ جو قاری میری تحریروں سے فائدہ حاصل کرے ان سے التماس ہے کہ مجھے دعاﺅں میں ضرور یاد رکھے۔ -1 درد شقیقہ کا شافی علاج درد شقیقہ کےلئے افادات جالینوس میں حکیم صاحب کا ایک مجرب المجرب علاج اس طرح مذکور ہے کہ شقیقہ کے عارضہ میں مریض تین اتوار تک متواتر طلوع آفتاب کے وقت اپنے پاﺅں کے دونوں انگوٹھوں پر کسی تیز دھا ر استرے سے پچھ لگوا کر قدرے خون نکلوائے تو سالہا سال کا پرانا درد بھی کافور ہو جائے گا۔ دانائے طلسمات فاضل مشرقیات علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم رقمطراز ہیں کہ یہ عمل میرا ذاتی طور پر آزمودہ اور مجرب ہے ۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں عرصہ چار سال سے درد شقیقہ میں مبتلا تھا‘ ہر قسم کے علاج کرنے کے بعد بالکل مایوس العلاج بن چکا تھا کہ اتفاق سے افادات جالینوس کا ترجمہ کرتے ہوئے درد شقیقہ کا یہ عمل میری نظر سے گزرا بے حد مفید اور اکسیرالاثر پایا۔ شقیقہ کا وہ حملہ جسکا میں ہر ہفتہ عشرہ کے بعد شکار ہو جایا کرتا اس علاج پر عمل پیرا ہونے کے بعد اب کوئی بیس سال سے بھی زیادہ عرصہ ہونے کو آیا ہے مجھے یہ مرض دوبارہ لاحق نہیں ہوا ہے۔ -2بچوں کے سوکھے پن کا انوکھا علاج سوکھا پن یعنی دق الاطفال جسے مسان کا نام بھی دیا جاتا ہے، بچوں کا ایک مخصوص قسم کا مرض ہے جس کے علاج کی جانب فوری توجہ نہ دینے کے سبب اس کا شکار بچے عموماً مر جاتے ہیں ‘ کتاب خواص الاشیاءمیں سوکھے پن کے تحریر شدہ علاج کے مطابق مریض بچے کو سات روز تک روزانہ صبح و شام دودھ پلانے کے بعد گائے‘ بکری یا بھینس کی جگالی کے پانی کے سات سات قطرے پلاتے رہیں۔ اس علاج کی بدولت اس مہلک مرض کے آخری درجہ میں بھی جبکہ بچہ کی بچنے کی امید بہت ہی کم ہو جاتی ہے‘ سوکھتا ہوا بچہ صحت یاب ہو جاتا ہے۔ علامہ رفیق زاہد مرحوم لکھتے ہیں کہ یہ طلسماتی علاج اس خاکسار کا سینکڑوں بار کا آزمودہ و مجرب ہے۔ -3 مارگزیدہ کا علاج فاضل مشرقیات علامہ محمد رفیق زاہد مرحوم اپنی تصنیف ” انوار طلسمات“ میں رقمطراز ہیں کہ مارگزیدہ کے علاج کےلئے یوں تو مختلف قسم کے سینکڑوں اکسیرالاثر طلسماتی عملیات موجود ہیں لیکن ذیل کا طلسماتی علاج اپنے اندر خاص جوہر رکھتا ہے چنانچہ مارگزیدہ کا کوئی بے خطا تیز بہدف علاج ہے تو یہی ہے۔مریض بے ہوش ہو چکا ہو ‘ چہرے پر مردنی چھا چکی ہو تو ایسی حالت میں یہ عمل و علاج تریاق کا حکم رکھتا ہے۔ اس طلسماتی علاج کےلئے کھنبیاں حسب ضرورت حاصل کر کے سایہ میں رکھ کر خشک کر لیں اور باریک پیس کر سفوف بنا کر تیار رکھیں۔ ترکیب علاج کے مطابق ضرورت کے وقت ایک ماشہ کی مقدار میں یہ سفوف تازہ پانی کے ہمراہ استعمال کرائیں اور مقام نیش پر بھی لگا دیں ‘ قے اور دست آ کر تمام زہر خارج ہو جائے گا اور مریض کو فوراً شفا ہو جائے گی۔ -4 ایک مشکل مگر مفید ترین مشق ہومیو پیتھ و ماہر علوم فلکیات غلام عباس المعروف علامہ شاد گیلانی (مرحوم) جس کا نام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔ اپنی ایک مجرب المجرب مشق بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں ،دائمی نزلہ‘ زکام‘ کھانسی‘ گلے کی گو نا گوںخرابیوں‘ سل و دق‘ دمہ‘ پائیوریا‘ بصارت کی کمزوری‘ بہرہ پن‘ کان کی پھنسیوں اور سر کی دیگر تکالیف کےلئے ایک مشق کا بیان ” یوگ“ نے کیا ہے ‘ یہ جس قدر مفید ہے اسی حد تک مشکل بھی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ اس مشق کے فوائد یقینی ہیں اور یہ مشق متذکرہ بالا امراض کا نہایت کامیاب علاج ہے ۔ مگر ابتداءمیں جس کراہت و تکلیف سے واسطہ پڑتا ہے وہ طبیعت پربہت گراں گزرتی ہے۔ چار پانچ دن کی تکلیف سہہ کر اس اس مشق کو ایک مہینہ کر لیا جائے تو اس میں شک نہیں ہے کہ متذکر ہ بالا تمام امراض کےلئے ا س سے بڑھ کر کوئی نسخہ ہے نہ عمل ہے۔ میں اکثر دماغی تکالیف کا مریض رہا کرتا تھا بہت زیادہ مطالعہ کے باعث دماغی کمزوری‘ نزلہ‘ زکام ‘ کھانسی اور کمی بصارت کی شکایت تھی۔ میں نے اس مشق کے ابتدائی مراحل کو بڑی تکلیف اور طبیعت پر جبر کر کے برداشت کیا۔ صرف دو ہفتے کی مشق کے بعد مجھے نزلہ‘ زکام اور ضعف بصارت کی تکلیف بھی کبھی نہیں ہوئی۔ اس میں شک نہیں کہ صندل سردرد کےلئے مفید ہے مگر اس کا گھسنا بھی تو سر درد ہے۔ مگر کیا کیا جائے جس تکلیف کے بعد بیسیوں راحتوںں کی توقع ہو اسے برداشت کرنے میں مضائقہ ہی کیا ہے؟ مشق کا طریقہ کار سوت کا ایک دھاگا اس مقصد کےلئے تیار کریں مگر جو سرے سے باریک ہو۔ اس دھاگے کو تیار کر کے پگھلی ہوئی موم میں غوطے دیں تاکہ دھاگہ پر موم کی ایک تہہ چڑھ جائے اس تہہ چڑھانے کا مقصد یہ ہے کہ دھاگہ نرم ہو جائے اور تکلیف نہ دے سکے۔ یہ دھاگہ آپ کےلئے شفا بخش اثرات کا حامل ہے۔ اسے محفوظ مقام پر رکھ دیں اور جب استعمال کرنے کی ضرورت ہو اسے کسی انٹی سپٹک لوشن میں غوطہ دے دیں تاکہ اس کے اوپر جو جراثیم ہوں وہ تلف ہو جائیں‘ انٹی سپٹک ادویہ میں سب سے بہتر دوا پوٹاشیم پرونیگنیٹ کا لوشن ہے جسے طبی اصلاح میں کانڈی لوشن کہتے ہیں۔یہ ایک سیاہ دانہ دار مشہور دوائی ہے جسے پانی میں گھولنے سے پانی نیلے رنگ کا ہو جاتا ہے۔ عام طور پر دندان ساز اس دوا کو کلی کروانے کےلئے استعمال کرتے ہیں بس اس دوائی کو تھوڑے پانی میں شامل کر کے اس لوشن میں دھاگے کو ڈبو دیں تاکہ جراثیم کش اثرات سے دھاگہ محفوظ ہو جائے۔ ناک کو اچھی طرح صاف کر یں ‘ ناک میں متواتر پانی ڈالیں تاکہ ناک صاف ہو جائے۔ اللہ کا نام لے کر دھاگے کا باریک سرا ایک نتھنے میں داخل کر دیں دھاگہ اندر جانے سے اگرچہ تکلیف بہت ہو گی چھینکیں آئیں گی‘ ناک میں سخت سرسراہٹ ہو گی ‘ طبیعت کراہت کرے گی مگر طبیعت پر زور دے کر دھاگہ اندر کر دیں اور حلق تک پہنچا دیں۔ دھاگہ جب حلق میں پہنچ جائے تو دو انگلیوں کی مدد سے دھاگے کو پکڑ کر منہ کے راستے باہر کھینچ لیں اس طرح سے دوسرے نتھنے میں دھاگہ داخل کر کے منہ سے باہر نکال لیں، یہ ایک دور ہوا۔ اسی طرح سے روزانہ ایک دور کی مشق کریں۔ جب طبیعت برداشت کر جائے تو روزانہ صبح صبح دو تین دور اس مشق کے کر لیا کریں۔ آپ حیرت میں ڈوب جائیں گے کہ سرکے جملہ امراض کےلئے اس سے بہتر نسخہ آپ کو طب سرکے جملہ امراض کےلئے اس سے بہتر نسخہ آپ کو طب میں نہ مل سکے گا۔ سل و د ق کا شدید ترین مریض بھی اس مشق سے شفا حاصل کر سکتا ہے۔ معمولی کھانسی، نزلہ، زکام،اور گلے کے مریض چند دنوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں۔دانت مضبوط ہو جاتے ہیں۔ ماسخورہ دور ہو جاتا ہے ‘ بہرہ پن دور ہو کر صاف سنائی دیتا ہے‘ اگر مستقل طور پر ایک سال تک یہ مشق دہرائی جائے تو سر کے سفید بال سیاہ ہو جاتے ہیں‘ قارئین سے استدعا ہے کہ آپ اس مشق سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔ احتیاط: ایک دور پورا کرنے کے بعد نمک ملے پانی سے ناک کو صاف کردیں اور تھوری دیر بعد اگر دوسرے دور کی ضرورت پڑے تو وقفہ سے کریں۔ دور پورا کر چکنے کے بعد بادام روغن ناک میں ٹپکائے‘ بادام روغن ناک میں ڈالنا اشد ضروری ہے تاکہ دھاگے کی خراش کا اثر دور ہو جائے۔ -5 علم النفس سے قبض دائمی کا علاج عملیاتی دنیا کا درخشندہ ستارہ ماہر علم النفس الحاج محمود علی شفق رامپوری (مرحوم)لکھتا ہے۔ بعض اصحاب کودائمی قبض کی شکایت رہتی ہے۔ بعض اصحاب کے آئے دن ناف ٹلتی رہتی ہے‘ بعض اصحاب کی پیٹ کی رگوں میں درد رہتا ہے۔ خصوصاً عورتوں کو اس قسم کی بیماریاں اکثر ستاتی رہتی ہے۔ بعض اصحاب کی کمر اور گردن میں درد رہتا ہے جس سے وہ بے چین رہتے ہیں غرضیکہ پیٹ کی جملہ شکایتوں اور جسم کے تمام حصہ کے دردوں کےلئے یہ قائد منضبط ہے اگر آپ اس پر عمل کریں گے تو تیسرے دن ابتدائی اور معمولی بیماریوں سے شفا ہو گی۔ اگر کہنہ امراض ہوں تو ایک ہفتہ میں شرطیہ (انشاءاللہ)صحت ہو گی۔اس عمل کا کوئی خاص وقت تو متعین نہیں‘ دن رات میں جو وقت موقع ملے یہ مشق کر لیا کریں تاہم صبح کا وقت زیادہ مناسب وقت ہے۔ پابندی صرف اس قدر ہے کہ پیٹ بھرا ہوا نہ ہو ( قمری یعنی بائیں نتھنے کو روئی سے بند کر یں بشرطیکہ وہ نتھنا چل رہا ہو۔ اگر شمسی سر یعنی دائیں نتھنے سے سانس جاری ہو تو بہت مفید ہے۔ (یعنی اس مشق میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ جس وقت آپ یہ مشق کر رہے ہوں اس وقت آپ کا سانس دائیں نتھنے سے جاری ہو)اپنے دونوں ہاتھوں کو برابر سطح میں خوب پھیلائیں اس قدر کہ ہاتھوں میں جھول نہ رہے۔ بالکل سیدھے تن جائیں دونوں پاﺅں کو ملا لیں اور مضبوط کریں‘ قدم اپنی جگہ پر قائم رہیں، ملنے نہ پائیں اب اسی طرح ہاتھ تنے ہوئے سیدھی طرف کو مڑیں اس قدر جس قدر مڑنا ممکن ہو۔ حتیٰ کہ کمر اور رانوں کے پٹھے کھینچنے لگے اور ایک قسم کی رگوں اور پٹھوں میں تکلیف سی محسوس ہونے لگے ہاتھ برابر تنے رہیں نہ ہاتھوں میں جھول آئے نہ پاﺅں اپنی جگہ سے جنبش کریں جب تمام جسم جڑ جائے تو اب آہستگی سے بائیں طرف کو مڑیں جس قدر ممکن ہو پھر دائیں طرف اور سانس زور زور سے داہنے نتھنے سے خارج کرتے جائیںاور اندر کو کشید کرتے جائیں اس طرح دائیں سے بائیں طرف اور بائیں طرف سے دائیں طرف جسم کو پھراتے رہیں۔ کم از کم ساٹھ مرتبہ اسی طرح جسم کو گردش دیں اگر زیادہ مرتبہ دے سکیں تو اور بھی اچھا ہے۔ اب ہاتھ چھوڑ دیں مشق ختم ہو چکی ۔ تین دن اسی طرح مشق کریں جسم کے جوڑ جوڑ کا درد موقوف ہو گا۔ پیٹ کی رگوں میں جس قدر خرابی ہو گی، دور ہو گی۔معدہ کی خرابیاں جاتی رہیں گی۔ آپ اس مشق سے اپنی زندگی میں خوشگوار تبدیلی دیکھیں گے۔ آب حیات کی لہریں جسم میں دوڑتی معلوم ہوں گی۔ اس مشق سے جو فوائد فوراً حاصل ہوں وہ آپ خود مشق کرنے پر معلوم کرسکیں گے جن الفاظ میں ان فوائد کو بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ -6 علم النفس سے قوت شامہ کا انوکھا علاج بعض اصحاب میں قوت شامہ (سونگھنے کی قوت) مفقود ہو جاتی ہے وہ خوشبو اور بد بو سب سے بے نیاز ہوجاتے ہیں۔ ایسے اصحاب کی وہ شریان ( رگ) خشک ہو جاتی ہے جس کا قوت شامہ سے تعلق ہے۔ ایسے اصحاب کا بہترین اور اکسیری علاج یہ ہے کہ سر پر روغن کی مالش کریں اور صبح طلوع آفتاب سے کچھ قبل کھلی ہوئی ہوا میں یا بالا خانہ پر چڑھ کر اپنی سانس کو زور سے اندر کشید کریں اور اسی زور سے باہر نکالیں اور اس عمل کو جلد جلد کریں یعنی ہواز ور زور سے اندر کشید کریں اور باہر کو نکالیںتقریباً 15 منٹ اس عمل کو روزانہ کریں ایک ہفتہ میں قوت شامہ عود کر آئے گی اور خوشبو اور بد بو میں تمیز ہونے لگے گی۔آخر میں تمام قارئین سے گزار ش کی جاتی ہے کہ مجھ گنہگار کو اور حکیم محمد طارق صاحب کو دعاﺅں میں ضرور یاد رکھنا ہو گا‘ جن کی بدولت قارئین کو ایسے انمول عملیات ملتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 953 reviews.