Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری ساس صاحبہ کے آزمودہ ٹوٹکوں سے بھری ڈائری

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

آج میں شادی شدہ ہوں‘ میری گود میں ایک بیٹا کھیل رہا ہے۔ میں نے سوچا عرصہ سے میں عبقری قارئین کے مشاہدات سے فائدہ اٹھاچکی‘ اب میری باری۔ قارئین! درج ذیل تمام ٹوٹکے محترم ساس صاحبہ کی ڈائری سے لیے ہیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری 2015ء سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ مجھے یہ شاندار میگزین میرے کالج کی فرینڈ نے تحفہ دیا ہے‘اس وقت میں نے جب اس کے ہاتھ سے میگزین لیا تو اس کا مذاق اڑایا کہ تم کہاں حکیموں اور عاملوں کے چنگل میں پھنس گئی ہو‘ یہ باتیں ایسے ہی ہوتی ہیں۔ مگر اس نے کہا کہ یہ میگزین ایسا نہیں ہے‘ کافی دیر میری اور اس کی اس میگزین کو لے کر بحث چلتی رہی‘ آخر کار میں ہاری اور وہ جیتی‘ میں نے میگزین لیا اور گھرجاکر پڑھنےکاوعدہ کرکے گھر آگئی۔ رات کو جب اپنے کمرے میں سونے کیلئے لیٹی تو اچانک ’’عبقری‘‘ کا خیال آیا‘ جلدی سے بیگ سے نکالا اور پڑھنا شروع کردیا۔ میں اس رات دو بجے تک بیٹھ کر عبقری پڑھتی رہی ‘ وقت کیسے گزرا‘ پتہ ہی نہ چلا۔ میں حیران تھی کہ آج کے دور میں بھی ایسا مفید میگزین ہوسکتا ہے۔ اب بس مجھے صبح ہونے کا انتظار تھا‘ بمشکل صبح ہوئی‘ کالج جانے کیلئے بھائی نے گاڑی نکالی‘ جلدی سے گاڑی میں بیٹھی‘ جب کالج پہنچی تو سیدھا اپنی دوست کے پاس پہنچی۔ اس کو گلے لگایا اور چیخ کر کہا :’’تم سوفیصد سچی تھی‘‘واہ کیا کمال کا خزانہ دیا ہے تم نے مجھے! پہلے تووہ حیران ہوئی کہ میں نے کون سا خزانہ تم کو دے دیا؟ جب میں نے بیگ سے عبقری نکالا تو وہ زور سے ہنسنا شروع ہوگئی اور کہا کیوں میں نہ کہتی تھی کہ یہ میگزین ویسا نہیں جیسا تم سمجھتی ہو۔ اس وقت سے لے کر اب تک مجھے جو مسئلہ‘ مشکل‘ پریشانی ہو میں عبقری سے ہی اس کا حل لیتی اور مل بھی جاتا ہے۔ آج میں شادی شدہ ہوں‘ میری گود میں ایک بیٹا کھیل رہا ہے۔ میں نے سوچا عرصہ سے میں عبقری قارئین کے مشاہدات سے فائدہ اٹھاچکی‘ اب میری باری۔ قارئین! درج ذیل تمام ٹوٹکےمیری محترم ساس صاحبہ کی ڈائری سے لیے ہیں انہوں نے بہت ساری جگہوں سے یہ ٹوٹکے اکٹھے کرکے اپنی ڈائری میںمحفوظ کیے تھے اور وقتاً فوقتاً ان کو استعمال میں لاتی ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہیں۔ انہوں نے انتہائی خوشی سے میرے حوالے یہ ڈائری کی ہے۔ لیجئے قارئین آپ بھی لیجئے میری ساس صاحبہ کے آزمودہ ٹوٹکے۔مچھلی کو بحفاظت تلنے کا ٹوٹکہ:مچھلی کو تلنے سے پہلے اس پر تھوڑا سا کارن فلور لگا دیا جائے تو قتلے تلتے وقت ٹوٹیں گے نہیں۔ہاتھوں سے مصالحوں کی مہک دور کرنا:ہاتھ سے لہسن، دھنیے، پیاز اور مرچوں کی مہک دور کرنا ہوتو فوراً ٹوتھ پیسٹ ہاتھوں پر مل لیں بدبو دور ہو جائے گی۔کھٹی دہی کو میٹھا کرنا:دہی اگر کٹھی ہوتو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر دس منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ دہی نیچے بیٹھ جائے گی اور پانی اوپر آجائے گا۔ اوپر والا پانی اچھی طرح نتھارنے پر دہی بالکل خشک ہو جائے گا۔ اب دہی میں تھوا سا دودھ ملا کر مزید دس منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ اب دہی کو فریج میں سے نکال کر چکھیں کھٹا دہی میٹھا ہو جائے گا۔اوون کی ناگوار مہک دور کریں:مائیکرو ویو اوون میں سے اگر ناگوار مہک آنے لگے تو ایک پیالے پانی میں تھوڑا سا لیموں نچوڑ کر اوون میں رکھ کر پانی ابال لیں، بو ختم ہو جائے گی۔کن کھجورا چھڑانا:اگر خدانخواستہ کن کھجورا کسی شخص کے جسم کے ساتھ چمٹ جائے یا کان میں گھس جائے تو تھوڑی سی سفید شکر اس کے اوپر ڈال دیں۔ وہ فوراً اپنے ناخن کھال میں سے نکال لے گا اور اگر کن کھجورے پر پیاز کا عرق ڈالیں تو وہ نہ صرف جلد کو چھوڑ دے گا بلکہ کچھ ہی دیر میں تڑپ کر مر بھی جائے گا۔اگر کھویا دستیاب نہ ہو:فل کریم کنڈینسٹڈ دودھ (ایک ڈبہ) میں دو کھانے کے چمچ ڈالڈا بناسپتی گی اور دو کھانے کے چمچ دہی ملا کر 6منٹ تک مائیکرو اوون میں رکھ دیں، دودھ، کھویا بن جائے گا۔ نہاری کی لذت بڑھائیں:اگر نہاری بناتے وقت اس میں آٹے کے بجائے بھنے ہوئے چنوں کو باریک پیس کر ڈالا جائے تو نہاری کی رنگت بھی اچھی ہو جائے گی اور ذائقہ بھی بڑھ جائے گا۔دانتوں کا برش صاف کرنا:دانتوں کے میلے برش کو صاف کرنا ہوتو کھولتے پانی میں دو تین چائے کے چمچ نمک ڈال دیں اور برش کو اس میں چھوڑ دیں۔ کچھ دیر بعد برش دھولیں، یہ چمکنے لگے گا۔بیسن سے ہونے والی بدہضمی:اگر بیسن پھینٹتے وقت اس میں اجوائن اور سونف شامل کرلیں تو نہ صرف بدہضمی کا خطرہ نہیں رہتا بلکہ
پکوڑے بھی خوشبودار بنتے ہیں۔ٹماٹر تازہ رکھنے کے لیے:ٹماٹروں کے سروں پر تھوڑا سا موم لگا کر رکھیں تو ٹماٹر کئی دنوں تک تازہ رہیں گے۔ علاوہ ازیں پانی میں نمک گھول کر ٹماٹر اس میں ڈال دیں تب بھی ٹماٹر کافی دنوں تک سخت اور تازہ رہتے ہیں۔دانت کا درد دور بھگائیں:لونگ کا سفوف ایک چھوٹا چائے کا چمچ لے کر اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اسے اچھی طرح مکس کر کے درد والے دانتوں پر ملیں تو فوری فائدہ ہوتا ہے۔چہرے کی چھائیاں دور کریں: کلونجی، مولی کے بیج اور الائچی تینوں ایک، ایک چھٹانک لے کر انگور کے سرکے میں پیس کر چہرے پر لیپ کریں۔ ایک ماہ کے استعمال سے جھائیاں ختم ہو جائیں گی۔کیلے کا کمال:اگر کسی کو قبض کی شکایت رہتی ہوتو وہ چھ سے آٹھ عدد کیلے ایک ساتھ کھالیں، قبض ختم ہو جائے گا۔پرانی چھری تیز کرنا:زنگ آلود اور کند چھری کو تیز کرنے کے لئے ایک چمچ ریت لے کر صاف فرش پر ڈالیں اور اس ریت پر آدھا لیموں نچوڑدیں۔ تیس سکینڈ کے بعد چھری کو دونوں طرف سے اچھی طرح اس ریت پر رگڑ لیں۔ نہ صرف چھری تیز ہوگی بلکہ ایسے چمک اٹھے گی جیسے ابھی بازار سے نئے خرید کر لائے ہیں۔مکئی کی روٹی ٹوٹے گی نہیں:مکئی کے آٹے میں ابلے ہوئے آلو مسل کر ملاکر گوندھ لیں۔ مکئی کی روٹی نہ بیلنے میں، نہ ہی پکنے میں ٹوٹے گی اور ذائقہ بھی دوبالا ہو جائے گا۔بیٹھی آواز اور گلا صاف کریں:ایک لال دانے والا انار لے کر اس میں سے تمام دانے نکال لیں۔ پھر ایک دیگچی میں تین کپ پانی ڈال کر انار کے چھلکے کا چوتھائی حصہ اس میں ڈال کر خوب ابالیں اور پھر چھان کر اس میں سے ایک کپ لے کر چائے کی طرح پی لیں۔ایک مرتبہ کے استعمال سے گلا بھی صاف ہو جائے گا اور بیٹھی ہوئی آواز بھی صحیح ہو جائے گی۔ٹماٹر کا چھلکا: بعض لوگ کھانے میں ٹماٹر کا چھلکا پسند نہیں کرتے۔ چھلکے کو اتارنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ چھری کی نوک پر ٹماٹر کو لگائیں اور چولہے کی آنچ دھیمی کرکے اسے سینک لیں۔ چند سیکنڈ میں چھلکا پھٹنا شروع ہو جائے گا اسے انگلیوں سے پکڑ کر آسانی سے اُتار لیں۔بچوں کیلئے: سردیوں میں بچوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے حسب ضرورت سرسوں کا تیل لے کر اس میں اجوائن آدھا چائے کا چمچ، چار جوئے لہسن اور لونگیں ڈال کر خوب پکالیں اتنا کہ دانے کالے پڑ جائیں۔ اب اس تیل کو بوتل میں محفوظ کرلیں اور سینے پر ٹھنڈ لگ جانے کی شکایت ہوتو اس تیل سے سینے اور پیٹھ پر مالش کریں بہت جلد آرام آجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 516 reviews.