Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کیا واقعی عبقری ٹیچرز کا پسندیدہ شمارہ ہے؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا اور آپ کی ٹیم کا اقبال بلند فرمائے۔ آمین! میں ایک سرکاری سکول میں ٹیچنگ کے فرائض ادا کررہی ہوں‘ عبقری خود بھی پڑھتی ہوں اور اپنے جاننے والوں کو بھی دیتی ہوں‘ اس کے میری زندگی میں آنے سے بہت سے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں‘ بہت سے وظائف اور ٹوٹکہ جات آزمائے جن کا سوفیصد رزلٹ ملا۔ کچھ وظائف میں نے اپنے بچوں یعنی سٹوڈنٹس کو دئیے اور جس کو بھی بتایا اسے فائدہ ہوا۔ الحمدللہ! عبقری نےسچ میں ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔ میں نے اپنے مشاہدات ماہنامہ عبقری میں چھپنے کیلئے بھیجے تھے الحمدللہ! انہیں عبقری کی زینت بنا ہوا دیکھ انتہائی خوشی ہوئی۔ (نیہہ ادریس‘ واہ کینٹ)۔پتہ سے پتھری نکل گئی: الحمدللہ! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ ایک سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ میں عبقری کی قاری کیسے بنی؟ میرے پتے میں پتھریاں تھیں‘ مجھے کسی نے مخلص نے ماہنامہ عبقری کا ایک شمارہ دیا جس میں پتے سے پتھری ختم کرنے کا ایک نسخہ چھپا تھا‘ میں وہ نسخہ آزمایا‘ الحمدللہ میرےپتے میں موجود پتھری ختم ہوگئی۔وہ دن اور آج کا دن میں ہر ماہ عبقری شمارہ بڑے شوق اور چاؤ سے خود بازار سے جاکر لاتی ہوں اور اسی دن سارا پڑھ لیتی ہوں‘ پھر سارا مہینہ تین سے چار مرتبہ پڑھتی ہوں‘ میرے پاس اب تک بارہ شمارے جمع ہوچکے ہیں۔ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی:ایک کلو لیموں لے لیں اور ان کا پانی نکال لیں۔ آپ چھ یا سات کوڈیاں (پنسارسے لیکر) اس میں ڈال دیں۔ اس پانی کو جس بوتل میں ڈالیں اس کو دو تین گھنٹے ہلاتے رہیں تاکہ وہ کوڈیاں (سپیاں) پانی میں حل ہوجائیں۔ اس کام کو مکمل ہوتے دو یا تین دن لگیں گے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ ڈھکن کو کھلا رکھنا ہے تاکہ گیس کا اخراج ہوسکے جب کوڈیاں قریباً حل ہوجائیں تو اس پانی کو اچھی طرح نتھار لیں اب آپ جتنا پانی آسانی سے پی سکتے ہیں اتنا لیموں کا پانی اور اتنا ہی سادہ پانی یعنی دونوں کوملا کر پی لیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب پانی ختم ہوگا ساتھ ہی انشاءاللہ پتھری بھی ختم ہوجائےگی۔ آپ کو پتابھی نہیں چلے گا کہ پتھری کیسے نکل گئی۔(ق۔ر)
لیکن یہ یاد رکھنا ہے کہ اگر لیموئوں سے پانی تھوڑا نکلے تو کوڈیاں بھی تھوڑی کردینی ہیں۔ اس پانی کو صبح و شام دو وقت اور ضرورت پڑنے پر تین وقت بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ میرا ذاتی تجربہ ہے جس عزیزہ کا میں نے تذکرہ کیا ان کے پتے میں پتھری تھی اور وہ اپنا پتہ نکلوا دینا چاہتی تھیں یہی نسخہ تیار کرکے دیا ان سے کہا پانچ دن میں اس کو اسی ترکیب سے پی لیں اس کے بعد الٹراسائونڈ کرایا۔ رپورٹ دیکھ کر ان محترمہ نے خوشی سے چیخ ماری‘ پتہ بالکل صاف ہوچکا تھا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 492 reviews.