Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

والدین کو مجبور اور ناراض کرکے محبت پالی! مگر اب برباد ہوں!

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

بس میں نے اپنے ماں باپ کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا اور زبردستی شادی کرلی۔مجھے لگتا تھا مجھے میری محبت مل گئی دنیا جہاں کی خوشیاں میری جھولی میں آگری ہیں۔ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔میں ان چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہوں جنہیں اپنی محبت ملتی ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک سے دل سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو لمبی زندگی عطا کریں اور اللہ پاک آپ کی نسلوں کی حفاظت کریں۔ آمین۔میں شادی شدہ ہوں‘ گزشتہ سال میری شادی ہوئی‘میں نے پسند کی شادی کی ہے اور اس رشتہ کے لیے میری والدہ بالکل بھی راضی نہیں تھی۔ سات سال ہمارا ناجائز تعلق رہا پھر ہماری شادی ہوگی‘ میں نے شادی برادری سے باہر کی ہے۔میری شادی کن حالات میںہوئی وہ میں قارئین کو ضرور بتانا چاہوں گی۔چونکہ شادی سے پہلے ہی میرا میرے شوہر کے ساتھ تعلق تھا‘ شادی سے پہلے میرا شوہر مجھے کہتا تھا کہ میں نے دبئی جانا ہے پھر تین سال واپسی نہیں ہوگی تو ہم شادی کرلیتے ہیں‘ میں نے ہمت کرکے اپنی امی سے بات کی تو امی نے کہا کہ میں ابھی تمہاری شادی نہیں کرسکتی تمہارے ابو کے پاس ابھی کوئی کام نہیں‘ گھر میں روٹی کے لالے پڑے ہیں اور تمہیں شادی کی پڑی ہے‘نجانے میرے سر پر کیا بھوت سوار تھا کہ میں نے انتہائی بے ادبی سے اپنی امی جان سے کہا تو پھر ٹھیک ہے میری شادی نہ کرو‘ میں گھر سے بھاگ کر اپنی محبت حاصل کرلوں گی‘ میں کورٹ میرج کرلوں گی۔جس وقت یہ الفاظ میرے منہ سے نکلے میری ماں ایسے ساکت ہوگئی جیسے کاٹو تو بدن میں خون نہیں۔میری ماں پھٹی پھٹی نظروں سے مجھے دیکھ رہی تھی‘ اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک رہے تھے مگر اس کی آنکھ جھپک نہیں رہی تھی۔ماں نے اپنے ڈوپٹے کے ساتھ اپنے آنسو صاف کیے اور صرف یہ الفاظ منہ سے نکالے نہیں بیٹا ایسا نہ کرنا‘ آج رات کو تمہارے ابا آتے ہیں میں ان سے بات کرتی ہوں‘ میرا ابو دیہاڑی دار تھے‘ کبھی مزدوری ملی تو ہم نے روٹی کھالی نہ ملی تو بھوکے سوگئے والی کہانی ہمارے گھر برسوں سے چل رہی تھی۔ اس رات جب یہ بات میرے ابو کو پتہ چلی ‘ نامعلوم دونوں میاں بیوی میں کیا بات ہوئی۔ میں انتظار میں تھی کہ میرا باپ میرا کیا فیصلہ کرتاہے۔ آدھی رات گزر چکی تھی‘ اچانک میرے ابواکیلے
میرے کمرے میں آئے‘ لگتا تھا کافی دیر روتے رہے ہیں‘ جھکے ہوئے سر اور پھری ہوئی نظروںکے ساتھ میرے سر پر ہاتھ رکھا اور کہا بیٹی تو جہاں کہتی ہے جس سے کہتی ہے میں تیری شادی کروا دیتا ہوں بس! میری پگڑی نہ اچھالنا میرے پاس ایک عزت کے سوا اور ہے ہی کیا؟ نجانے کیوں میرا دل پتھر کا ہوچکا تھا‘ میں نے خوشی سے چھلانگ لگائی اور اپنے ابوکو زور سے گلے لگایا اور فون (جو کہ مجھے میرے شوہر نے ہی لے کر دیا تھا اور پہلی مرتبہ اپنے والدین کے سامنے اپنے تکیے کے نیچے سے نکالا تھا) اٹھا یا اور فوراً اپنے ہونے والے شوہر کو یہ خوشخبری سنائی۔بس میں نے اپنے ماں باپ کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا اور زبردستی شادی کرلی۔مجھے لگتا تھا مجھے میری محبت مل گئی دنیا جہاں کی خوشیاں میری جھولی میں آگری ہیں۔ میں دنیا کی خوش قسمت ترین لڑکی ہوں۔میں ان چند خوش نصیبوں میں سے ایک ہوں جنہیں اپنی محبت ملتی ہے۔
بس!!! یہی میری سب سے بڑی بھول اور غلطی تھی‘ بربادیاں ‘ تباہیاں‘ فاقے‘ جھگڑے‘ مار‘ دردر کی خاک میرا انتظار کررہی تھی‘بس مجھے والدین کی دعائیں نہیں آہیں ملی تھیں ‘ یہ آہیں میرا پیچھا کرتی ہیں‘ آج مجھےوالد کی بے بسی اور والدہ کا وہ سکتہ یاد آتا ہے‘میری راتوں کی نیند یں اڑ چکی ہیں‘ خدا مجھے اب تک بے اولاد رکھا ہے‘ میرے خاوند کا کہیں کوئی روزگار نہیں لگتا‘ فاقے کاٹ رہی ہوں‘ مجھے سات سال تک محبت کے جال میں پھنسائے رکھنے والا آج مجھ پر بات بے بات ہاتھ اٹھاتا ہے‘ کبھی ڈنڈوں‘ کبھی جوتوں سے میری محبت کا جنازہ نکالتا ہے۔ میری ساس میرے ساتھ ایسا گھٹیا سلوک کرتی ہے کہ روح کانپ اٹھتی ہے۔ مجھے جب بھی بلایا جاتا ہے کہ گھٹیا ترین بازاری زبان استعمال کرکے میرا نام لیا جاتا ہے۔ آج لکھتے ہوئے میرے ہاتھ بھی کانپ رہے ہیں۔
میری بڑی بہن‘ بہنوئی نے مجھے تین سے چار گھنٹے شادی سے پہلے بیٹھ کر سمجھایا کہ ایسے شادی نہ کرو‘ تیرا کچھ نہیں بچے گا‘ والدین کو ناراض نہ کر‘ والدین کی خوشی سے شادی کرلے رب تجھے رنگ دے گا‘ مگر میں نے کسی کی نہ سنی۔آج میں بے بس ہوں‘ لاچار ہوں‘ روتی ہوں‘ چیختی ہوں‘ چلاتی ہوں‘ کوئی میری نہیں سنتا۔ اپنے یہ دکھ اپنے والدین کو کس منہ سے سناؤں۔ میری تمام قارئین بہن اور بھائیوں سے گزارش ہے کہ کبھی بھی مجھ جیسی حماقت نہ کیجئے گا۔ یہ صرف وقتی مشغلہ ہے اور کچھ نہیں‘ شادی کے بعد کی زندگی اور ہے۔آپ اپنی زندگی کا اتنا بڑا فیصلہ کبھی اپنے ناسمجھ عقل سے نہ کیجئے‘ ہمیشہ اپنے والدین کی رائے کا احترام کیجئے۔ ان کی دعائیں لیجئے‘ ان کی دعاؤں میں گھر سے رخصت ہوں۔ میں تو برباد ہوچکی ہوں خدارا کوئی اور بیٹی‘ بہن ایسی غلطی نہ کرے۔ میں یہ بھی جانتی ہوں میری بات کا بہت سی بہنوں پر اثر نہ ہوگی کیونکہ مجھ پر بھی نہیں ہوتا تھا مگر شاید کوئی ایک سمجھ لے کہ جس نے دین سے دوری اختیار کی وہ برباد ہوگیا اور نامحرم سےملنا‘ بات کرنا‘ تعلق رکھنا‘ والدین کا دل دکھانا یہ سب دین سے دوری ہے ‘ شریعت میں اس کی کسی قسم کی بھی کوئی رعایت نہیں۔ آئیے! سنبھل جائیں اور اپنی دنیا اور آخرت بچالیں! (پوشیدہ)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکافات عمل
بخدمت جناب حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں تقریباً ایک سال سے عبقری کا رسالہ پڑھ رہی ہوں میں بہت مجبور ہوں آپکی رہنمائی میں وظیفہ کرنا چاہتی ہوں میرا نام شہناز اختر ہے میں کراچی کی رہنے والی ہوں میں شادی شاہ تھی چار بچوں کی ماں لیکن شیطان کے ورغلانے پر کسی دوسرے مرد کی خاطر اپنے شوہر سے طلاق لی اور اس مرد سے شادی کرلی آج اس کو غلطی کہیں یا گناہ اس کا ازالہ یہ ہے کہ میرے بچے تو آگئے ہیں میرے پاس لیکن مجھ بدزن ہے بڑے بیٹے نے میٹرک کیا ہوا ہے ڈپلومہ بھی ہزاروں جگہ سی وی بھیجی ہیں مگر کہیں کام نہیں ہوتا دوسرے نمبر والا بیٹا چرس اور شراب پیتا ہے، تیسرے بیٹے نے ابھی میٹرک کا امتحان دیا ہے اور وہ مرد جس کی خاطر میں نے اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی خراب کی وہ دو دو لاکھ تنخواہ لیتا ہے مجھے نکاح کرنے کے بعد اس نے آٹھ بلڈنگز بنائی چار چار پانچ پانچ منزلہ لیکن پانچ سال سے نہ وہ رات کو میرے گھر آتا ہے نہ دن کو جب کبھی آجائے تو اپنی ضرورت پوری کرنے کیلئے۔ میں پانچ وقت کی نماز پڑھتی ہوں تلاوت قرآن کرتی ہوں مگر کبھی کبھی حالات سے تنگ ہو جاتی ہوں تو پھر موت مانگتی ہو حالانکہ مجھے پتہ ہے کہ یہ گناہ ہے مگر کیا کروں میری برداشت ختم ہوتی جارہی ہے میرے شوہر رنگین مزاج قسم کے ہیں پہلی بیوی بھی ہے اور ان کے اپنی بھابھی کے ساتھ بھی تعلق ہے ہر کام بھابھی کی مرضی سے ہوتا ہے اب ان کی بھابھی مجھے طلاق دلوانا چاہتی ہے اور میں نے بہت مجبور ہوکر آپکو خط لکھا ہے پلیز میری رہنمائی فرمائیں کوئی ایسا ورد وظیفہ بتائیں کہ میرے بچوں کا روزی روزگار لگ جائے اور وہ لوگ میری عزت کریں اور میرا بیٹا بُری عادتیں چھوڑ دے اور وہ شخص جس کہ خاطر میں نے سب کچھ چھوڑا وہ رویہ ٹھیک کرے اپنا اس کا موڈ ایسے ہے کہ کسی وقت بھی کوئی فیصلہ کرلے گا میں اللہ کے بعد اللہ کے رسول اور اللہ کے رسول کے بعد آپ پر بھروسہ کرکے یہ خط لکھ رہی ہوں میرے اس خط کا جواب جلدی اور لازمی دیں آپ کی بہت مہربانی ہوگی میری ذات پر اگر میرا اجڑتا ہوا گھر آپ کی دعائوں اور وظیفہ سے آباد ہو جائے گا تو تا عمر دعاگو رہوں گی آپکے عبقری کے رسالوں سے وظائف کرتی ہوں مگر شاید اجازت نہ ہونے کی وجہ سے کوئی وظیفہ کام نہیں کررہا میرا جو دوسرے نمبر والا بیٹا ہے وہ بہت بگڑا ہوا ہے میں اس کی وجہ سے بھی پریشان ہوں پلیز میری رہنمائی کریں اور مجھ بے بس کے سر پر ہاتھ رکھیں شاید کہ آپ کی وجہ سے آپکی نیکیوں کی وجہ سے میرے جیسے گناہگار کی زندگی سنور جائے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 484 reviews.