Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کالے جادو‘ شریر جنات اور بندش کیلئے 3 تعویذ

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

میاں بیوی میں اختلاف ہے اس کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں میں نے اس کو یہ وظیفہ بتایا یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ گیارہ سو مرتبہ اور کالی مرچ کے گیارہ دانے لے کر یہ پڑھ کر اس پر پھونکیں پھر اس کے بعد جلادیں اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور یہ عمل ۴۱ دن کا ہے

جادو جنات کی بندش کے لیے عمل:9مرتبہ سورہ ٔمزمل اوّل آخر درود ابراہیمی 9مرتبہ اور رات کو آیۃ الکرسی 100مرتبہ اوّل آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ یہ بہت آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔
ایک اور عمل بھی جادو جنات اور بیماری وغیرہ کیلئے ہے۔
غسل کیلئے
آنچہ درو جودایں از قسم سحر
و زوق الطفال جن و پری بھوت
آسیب و چڑیل و دیگر بلائے است
دریں حاضر شود و بسوزد و صحت کل آید
(پینے کیلئے)

۹۱ ۹۷ ۹۷ ۸۴
۹۶ ۸۵ ۹۰ ۹۵
۸۶ ۹۹ ۹۲ ۸۹
۹۳ ۸۸ ۸۷ ۹۸

لَا یُجَلِّیْہَا لِوَقْتِہَآ اِلَّا ہُوَ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَاحَفِیْظُ سَلٰمٌ ۟ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ
زبان بند کیلئے اسم الٰہی پر مرتب نقش
(جائز حاجت کیلئے)

یاقوی یاعلی یا عظیم یاعلی یا عظیم یاقوی
یاقوی یاعلی یا عظیم یاعلی یا عظیم یاقوی
یاقوی یاعلی یا عظیم یاعلی یا عظیم یاقوی
یاقوی یاعلی یا عظیم یاعلی یا عظیم یاقوی

دم: تین مرتبہ درودِ ابراہیمی،یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْا لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ۔ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ 7 مرتبہ، پھر سورئہ کافرون ایک مرتبہ، سورۃ اخلاص 3 مرتبہ سورئہ فلق سورۃ الناس ایک ایک مرتبہ سورۃ الفاتحہ ایک مرتبہ سورۃ البقرہ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْمُفْلِحُوْنَ تک 1 مرتبہ، آیۃ الکرسی 7 مرتبہ، درود ابراہیمی تین مرتبہ، جادو جنات بیماری اور درد وغیرہ کیلئے بہت آزمایا۔
میاں بیوی کے اختلافات اور روحانی بندش دور
2014ء میں واہ کینٹ کے درس میں آپ نے فرمایا تھا کہ سورۃ فاتحہ کا وظیفہ اس طرح پڑھنا چاہیے کہ جمعرات سے شروع کرے جمعرات کو 70مرتبہ پڑھے اور پھر روزانہ دس، دس مرتبہ کم کرے آخری دن دس مرتبہ پڑھے تو یہ میرا معمول شروع ہے اور اس کے ساتھ آپ نے فرمایا تھا، سفید لباس، خوشبو اور باوضو رہنا اور وضو میں مسلسل یہ دعا:اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ ذَنْبِیْ وَ وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَ بَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْ پڑھے اور جب وضو مکمل ہو جائے اس کے بعد تین گھونٹ پانی کے اس طرح پیئے کہ پہلے گھونٹ میں اللہ شافی دوسرے گھونٹ میں اللہ کافی تیسرے گھونٹ میں اللہ کافی اور نماز کے بعد وضو والی دعا تین مرتبہ پڑھے۔میرے یہ معمولات شروع ہیں اور مجھے کافی فائدہ ہوا ہے اب میں اپنے تجربات لکھتا ہوں۔ایک شخص نے بتایا کہ میاں بیوی میں اختلاف ہے اس کیلئے کوئی وظیفہ بتائیں میں نے اس کو یہ وظیفہ بتایا یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ گیارہ سو مرتبہ اور کالی مرچ کے گیارہ دانے لے کر یہ پڑھ کر اس پر پھونکیں پھر اس کے بعد جلادیں اوّل آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھنا ہے اور یہ عمل ۴۱ دن کا ہے ۔ دوسرا عمل کاروباری بندش دور کرنے کیلئے دیا تھا وہ عمل یہ ہے فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْاوَ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ ﴿الانعام۴۵﴾ 313مرتبہ اور یَاوَھَّابُ تہجد کے وقت 

 سجدے میں سر رکھ کر سو مرتبہ پڑھے اس طرح تین سجدے کرے اور اس سے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ اس کے کاروبار کی بندش ختم ہو جاتی ہے بہت آزمودہ ہے۔ تیسرا عمل مختلف قسم کی بیماریوں کیلئے ہے یہ عمل اس طرح ہے کہ یَامُصَوِّرُ ۱۲۱ مرتبہ اوّل آخر درود ابراہیمی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے یہ عمل بہت مجرب ہے اوراس عمل سے لوگوں کو نفع پہنچا ہے۔

 

 

 

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 479 reviews.