Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

علامہ رحمت اللہ دہلویؒکے مستند روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - اپریل 2019ء

جو شخص رات کو سوتے وقت صرف اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنے کا معمول بنالے گا جس رات وہ پڑھ کر سوئے گا اس رات وہ چوری سے محفوظ رہے گا۔ شیطان اور آسیب اسے پریشان نہیں کرسکیں گے۔ مرگ ناگہانی سے محفوظ رہے گا

سحر مدفون کا پتہ کرنے کیلئے: کثرت سے باوضو پاک حالت میں سورۂ التکویر پڑھنے سے سحر مدفون کا پتہ چل جاتا ہے۔ سحرکے خاتمہ کیلئے صبح و شام اس سورۂ کو ایک بار تلاوت کرنا بہت فائدہ دیتا ہے۔ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سورۂ التکویر کو اکیس بار تلاوت کریں۔
ڈیپریشن اور پریشانی کا علاج: اگر کسی کو سخت پریشانی، غم، مایوسی یا ڈیپریشن کا سامنا ہو تو ایک برتن میں سورۂ الم نشرح لکھ کر عرق گلاب سے دھو کر اسے پلادیں‘ اس کا ڈیپریشن یا غم فوری دور ہوجائے گا۔ بیماری زیادہ جڑ پکڑ چکی ہو تو چند دنوں تک پلاتے رہیں۔
قضائے حاجات مالیہ کا مجرب ترین عمل: کسی بھی عمل کی حاجت کے لیے بالخصوص مالی مسائل سے متعلق حاجت کیلئے عشاء کے بعد ایک نشست میں سورۂ واقعہ کا اکتالیس بار پڑھنا نہایت مجرب المجرب ہے۔ دوسرا طریقہ: مالی معاملات میں کسی قسم کی حاجت کیلئے سورۂ واقعہ کا عصر کی نماز کے بعد چودہ بار پڑھنا بھی مجرب اور مشہور ہے۔
وبائی امراض کا علاج: خسرہ یا چیچک کی وبا پھیل رہی ہو تو اس سے حفاظت کے لیے لونگ پر سورۂ رحمٰن تین بار باوضو پڑھیں اور دم کریں ان لوگوں میں سے تین ‘پانچ یا سات لونگ لے کر پانی سے نگل لیں‘ ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔
ہر قسم کی بلاؤں سے نجات: ہر قسم کی بلاؤں سے نجات کیلئے سورۂ دخان تیربہدف ہے۔ باوضو چند آدمی مل کر پچاس مرتبہ پڑھ لیں‘ ان شاء اللہ مکان ہر قسم کی بلاؤں سے محفوظ رہے گا۔اس کے علاوہ مرنے والے کی جان اٹک جاتی ہو اور خدانخواستہ اگر موت نہیں آتی تو ایسی صورت میں چند آدمی مل کر پچاس مرتبہ باوضو سورۂ دخان پڑھ کر مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں یا اس کے چہرے پر وہ پانی ملیں ان شا ء اللہ آسانی سے روح قبض ہوگی۔
بچے جملہ آفات و بلیات سے محفوظ: سورۂ الجاثیہ کو باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے بچوں کے گلے میں ڈال دیں۔ ان شاء اللہ بچے جملہ آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے۔
حاملہ کا حمل قائم‘ بچہ صحت مند: اگر سورۂ حجرات کو باوضو لکھ کر موم جامہ کرکے حاملہ عورت کے گلے میں باندھ دیں تو اللہ تعالیٰ کے حکم سے حاملہ کا حمل قائم رہے گا اور بچہ صحت و تندرستی سے پیدا ہوگا۔
بڑی سے بڑی مشکل حل: اگر کسی کو کوئی بڑی اہم مہم درپیش ہو اور وہ حل نہ ہوتی ہو تو اسے چاہیے کہ سورۃ المومن کو ایک سو مرتبہ باوضو پڑھے یا چند آدمی مل کر پڑھ لیں اور دعا کریں‘ ان شاء اللہ کتنی ہی بڑی مشکل ہو‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حل ہوگی اور پریشانی سے نجات حاصل ہوگی۔ مزید:جس شخص کو پھوڑے پھنسی نکلے ہوں یا کوئی شخص بیمار ہو تو سورۂ مومن کو ایک بار باوضو روزانہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور پانی پر دم کرکے پی لے یا اگر کوئی دوسرا شخص بیمار ہو تو اس کو پڑھ کر دم کردیا کرے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ ہر قسم کی بیماری سے صحت ہوگی۔
دودھ میں اضافہ: جس عورت کا دودھ ختم ہوجائے اور بچہ بھوکا رہتا ہو تو سورۂ یٰسین باوضو کسی چینی کی پلیٹ پر کاغذ سے لکھیں اور پانی میں گھول کر عورت کو پلائیں‘ ان شاء اللہ عورت کا دودھ زیادہ اور بچہ سیر ہوگا۔
رشتے کے مسائل: اگر کوئی شادی کے قابل ہوجائے اور رشتہ نہ آتا ہو یا شادی میں رکاوٹ ہو تو 21 بار روزانہ سورۂ طٰہٰ پڑھے ان شاء اللہ تعالیٰ مناسب جگہ رشتہ طے ہوجائیگا۔ مزید:اگر کوئی یہ چاہتا ہو کہ لڑکی کا رشتہ کسی نیک مرد سے ہوجائے تو سورۂ طٰہٰ کو باوضو کسی ریشمی کپڑے پر لکھ کر موم جامہ کرکے لڑکی کے گلے میں ڈال دے تو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رشتہ اور شادی کسی نیک مرد سے ہوجائے گی اور اولاد نیک پیدا ہوگی۔
شیطانی وساوس سے نجات:جس آدمی کو شیطان وساوس میں مبتلا رکھتا ہو وہ ہر نماز کے بعد تین بار سورۂ کافرون پڑھ کر اپنے بدن پر دم کرلیا کرے‘ وساوس سے ان شاء اللہ نجات مل جائے گی۔
ناگہانی مصائب سے حفاظت: جو شخص رات کو سوتے وقت صرف اکیس مرتبہ بسم اللہ شریف پڑھنے کا معمول بنالے گا جس رات وہ پڑھ کر سوئے گا اس رات وہ چوری سے محفوظ رہے گا۔ شیطان اور آسیب اسے پریشان نہیں کرسکیں گے۔ مرگ ناگہانی سے محفوظ رہے گا اور ہر طرح کی ناگہانی آفات اور مصائب سے محفوظ رہے گا۔ چھوٹا مگر بہت بڑا عمل:یہ عمل اس اعتبار سے تو بہت چھوٹا سا ہے کہ ایک سانس میں پڑھا جاسکتا ہے لیکن افادیت کے اعتبار سے بہت بڑا عمل ہے۔ فجر کی نماز کے بعد صرف چار بار سینے پربائیں طرف ہاتھ رکھ کر سُبْحٰنَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ پڑھ کر پھونک لیا کریں۔ ایک آدھ دورہ پڑبھی چکا ہو تو بھی ہر طرح کی دل کی بیماری ختم ہوجائے گی۔ اگرفجر میں پابندی نہ ہوسکے تو ہفتے میں ایک آدھ بار کسی بھی وقت ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 449 reviews.