محترم حکیم صاحب!ڈپریشن کےلئے مضمون بھیج رہی ہوں۔ ڈپریشن کے مریض کا انجام آپ نے بھی دیکھا ہو گا کہ اسے زنجیروں سے باندھ دیتے ہیں یا بجلی کے جھٹکے لگا لگا کر پاگل کر دیا جاتا ہے۔ ڈپریشن دور کرنے کا ایک بے ضرر اور فطری طریقہ پیش خدمت ہے ۔ انشاءاللہ لوگ دعاﺅں میں یاد رکھیں گے۔ جب کوئی نفسیاتی مریض بے چین ہو اور حالات سے مایوس ہو‘ دل پر عجیب سا بوجھ ہو یا دل کی گھٹن کی شکایت کرتا ہو‘ نیند نہ آنے کی شکایت کرتا ہو یا نیند میں جانے سے دل یا جسم کے کسی حصے کو جھٹکے لگنے کی شکایت کرتا ہو یا نیند میں جانے سے جنات کا وجود محسوس کرتا ہو‘ اسے اپنے مسائل سے چھٹکارے کا کوئی راستہ نظر نہ آتاہو۔ یادداشت بے قابو ہونے کی بات کرتا ہو لہٰذا ان حالات سے تنگ آ کر اس کا ذہن بار بار خود کشی کی طرف جاتا ہے تاکہ اس بے لگام ذہن اور دل کو کوئی ٹھکانہ تو ملے۔ وہ موت کی تمنا کیوں کرنے لگتا ہے ؟۔آخر کیا وجہ ہے کہ موت جس سے خوف محسوس ہوتا ہے، وہ آرزو بن جاتی ہے؟ پہلے میں ڈپریشن کی وجہ لکھوں گی‘ پھر نارمل ہونے کا طریقہ لکھوں گی اور نارمل ہونے کے دوران کی تبدیلیاں بھی بتانا چاہوں گی تاکہ نفسیاتی مریض اپنے خول سے باہر آ کر نارمل ہو جائے۔ ڈپریشن کی وجہ یہ ہے کہ پریشانی یا خوشی کے خیالات جو ایک حد سے بڑھ جائیں۔ حد سے بڑھنے کی وجہ سے دماغ میں یعنی شعور میں تبدیلیاں آ جاتی ہیں خصوصاً یادداشت میں تبدیلی آجاتی ہے۔ جب یادداشت میں تبدیلی آتی ہے تو دل میں بھی تبدیلی آ جاتی ہے اور یہ تبدیلیاں مریض ٹھیک ہونے کے دوران صاف محسوس کرےگا جس کے بعد مریض مکمل نارمل ہو جائےگا۔
میں نے مضمون کے شروع میں ڈپریشن کی جو تعریف کی ہے اس سے نکلنے کا طریقہ ہے کہ اپنے مسئلے پر ایک فیصلہ کریں اور اس پر قائم ہو جائیں یا مسئلے سے ایک مہینے کی رخصت مانگ لیں۔ رخصت لینے کے بعد اپنے آپ کو مختلف کاموں میں مصروف کر لیں۔ جس میں سرِ فہرست مطالعہ ہے یا یہ تہیہ کر لیں کہ میں ایک مہینے میںسورة الملک یاد کروں گا۔ سورة الملک کے ثواب میں یہ ہے کہ یہ قیامت کے دن ایسے پرندے کی شکل میں ہوگی جو اپنے پڑھنے والے کو اپنے پروں کے سائے میں لے لے گی اور یہ قبر میں بھی انسان کی حفاظت کرتی ہے۔ لہٰذا ایک مہینہ کےلئے توجہ سورة الملک پر رکھیں۔ اصل چیز جو تکرار کی مشق ہے جس میں نفسیاتی مریض میں تبدیلیاں آتی ہیں ۔ تکرار کی مشق کےلئے آپ سورة الملک کی ایک ایک آیت یاد کریں۔ یہ تکرار کی مشق ہے‘ غیر مسلم ایک سے آٹھ تک گنتی کی تکرار کرتے رہیں، تکرار سے دماغ کو یکسوئی کا موقع ملے گا ۔مریض کو چھینکیں آئیں گی جس سے بے قابو یادداشت مکمل نارمل ہو گی۔ دل کی گھٹن‘ اضطراب اور بوجھ دور کرنے کےلئے تکرار کی مشق سے ابکائیاں آئیں گی اور دل کی حالت مکمل ٹھیک ہو جائے گی اور یادداشت قابو میں آنے سے مریض کی نیند نارمل ہو جائے گی ،چکر ختم ہو جائیں گے اور مریض ڈپریشن کی کیفیت سے آزاد اور مکمل نارمل ہو جائے گا۔ انشاءاللہ تعالیٰ آپ سورة الملک کی بجائے صرف لا الہ اللہ کی تکرار سے بھی ڈپریشن کی کیفیت سے مکمل نکل سکتے ہیں۔ آپ دونوںمیں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں یا دونوں کا بھی۔ تکرار کے بغیر تبدیلی ممکن نہیں ہے۔ تکرار کی بدولت آپ اپنی پیشانی میں لہروں کی تبدیلی سے یا سر میں معمولی سی سوئی کی چبھن جیسی تبدیلیاں محسوس کریں گے۔ یہ وہی تبدیلیاں ہیں جن کے واقع ہونے سے آپ ڈپریشن کی کیفیت میں مبتلا ہوئے۔ اب ان تبدیلیوں سے گزر کر ہی نارمل ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ تعالیٰ یہ واپسی کا سفر ہے ۔ حوصلے اور تکرار کی بدولت اپنے اندر ہونے والی کسی تبدیلی کو خاطر میں نہ لائیے بلکہ منزل آپ کے قریب ہے ۔ چاہے قے آئے یا چکر آئیں یا چہرے یا پیشانی میں لہروںکی تبدیلی محسوس ہو ‘ یہ واپسی کا سفر ہے‘ آپ دو تین گھنٹوں میں مکمل نارمل ہو سکتے ہیں۔ زیادہ وقت بھی لگ سکتا ہے جتنا مسئلہ بڑا ہو گا اس کے حساب سے وقت لگے گا۔ صرف ایک بات یاد رکھیے کہ تکرار کی بدولت جو بھی عجیب و غریب تبدیلیاں آپ میں آئیں وہ آپ کو ٹھیک کرنے کےلئے ہیں۔ اچھے یا برے خیالات یا صدمے یا خوشی کی کیفیت کی بدولت ‘آپ کا دل ایک تبدیلی سے گزرا اور آپ نے موت کی تمنا کی۔ اب دل تکرار کی بدولت یکسوئی کی بدولت دوبارہ نارمل ہونے کےلئے تبدیلی کے مرحلے سے گزرے گا۔ آپ کو ابکائیاں آئیں یا قے‘ موشن‘ گیس یا دل کی دھڑکن تیز ہو۔ سر کے پچھلے حصے سے نیچے کندھوں کی طرف سنسناہٹ محسوس ہو یاچہرے میں کہیں یا ٹھوڑی میں کوئی لہر کی تبدیلی یا حرکت ہو۔ اب واپسی کے سفر میں تکرار کی مشق کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیے ۔کسی قے ‘ ابکائی ‘ چھینکوں یا لہروں کی تبدیلی سے پریشان نہ ہوں۔ اللہ کے ذکر اور دعا کے ساتھ اپنے دل کو ابکائیوں کی بدولت بدلتا ہوا دیکھیں اور آپ انشاءاللہ تعالیٰ ویسے ہی نارمل ہو جائیں گے جیسے کبھی تھے۔ آپ کا دل‘ آپ کی نیند‘ آپ کی یادداشت مکمل قابو میں آ جائے گی۔
قارئین! اگر آپ کو پریشانی یا خوشی کے خیالات کی بدولت ابھی صرف معمولی چکر آنا ہی شروع ہوئے ہیں اور دل میں تبدیلی نہیں آئی تو یہ بالکل معمولی بات ہے لیکن اگر کسی صدمے سے ایک دم دل نے بہت زیادہ اثر لیا ہے اور دل میں تبدیلی کافی بڑی آئی ہے اور آپ بے چین ہیں تو آپ کو زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ فطری نیند تو جلد ہی بحال ہو جائے گی لیکن مکمل ٹھیک ہونے کے لئے آپ کو کچھ دن بھی لگ سکتے ہیں ۔مجھے زندگی میں ایک ڈپریشن سے نکلنے کےلئے چھ دن لگے لیکن یہ چھ دن ایسے تھے کہ میں کھانا دو چار نوالوں سے زیادہ نہ کھا سکتی تھی۔ برابر موشن کی شکایت بھی رہی۔ آپ کو دھیان میں صرف یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ آپ میں جتنی بڑی تبدیلی آئی اسی حساب سے واپسی کا سفر ہوگا۔ یہ نارمل ہونے کا فطری طریقہ ہے لیکن اللہ کے فضل و کرم سے آپ مکمل ٹھیک بھی ہو جائیں گے ۔ لا الہ الا اللہ کے ساتھ پورا پوراپارہ پڑھنا‘ مطالعہ کرنا‘ گپ شپ کرنا بھی یکسوئی کی مشقیں ہیں اور لیٹتے وقت دائیں کروٹ لیٹیںورنہ چکر ختم نہیں ہوں گے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 936
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں