Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواجہ سید بہاؤالدین نقشبندی ؒکے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - فروری 2020ء

جو شخص یہ چاہتا ہوکہ اسے نیک صالح،لمبی عافیت والی عمر والا خوبصور ت بیٹا نصیب ہوتو اسے چاہیےکہ بیوی سے جماع کرنےسےپہلے10 مرتبہ اسم المتکبر کو پڑھےاللہ کے فضل و کرم سے فرزند شائستہ و نیک حاصل ہوگا۔

دودھ کی کمی ختم کرنےکے لئے
بعض خواتین کو بچےکی پید ائش کے بعد دودھ کم آنے یا بالکل نہ آنےکی شکایت ہوتی ہے جس کی وجہ سے بچے کی صحت پر برا اثر پڑ تا ہے۔ طرح طرح کی ادویات اور ٹوٹکہ جات کےبعد بھی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوتا ۔ ایسی مائوں کیلئے ضروری ہےکہ اس سورۂ محمد(ﷺ) کوکسی نمازی خاتون یا مرد سے باوضو لکھواکریا فوٹو اسٹیٹ کرواکر تعویذ بناکر ماں کے گلے میںڈال دیں۔اللہ کے کرم سے بچےکیلئے وافر دودھ میسر ہوگا۔
حالت نزع میں آسانی کے لئے
اگر کسی شخص کی روح اٹک گئی ہو‘ایسا شخص جو نہ زند وں میں شما رہو اورنہ ہی مُردوں میں‘ یا قومہ میں گئے کئی دن یا مہینے بیت گئے ہوں ،صرف سانسیں ہی چل رہی ہوں، تمام لوگ اس کی وجہ سے سخت پریشان ہوں تو سورۂ دخان کو 50مرتبہ چند احباب مل کرپڑھیں اور پانی پر دم کرکے چند چھینٹےمریض کے چہرے پر اورہونٹوں پر لگادیں‘ان شاء اللہ کچھ ہی دیر میں عافیت کا معاملہ ہو جائے گا۔
شدید سر درد سے نجا ت کے لئے
اگر کسی شخص کے سرمیںشدید درد ہوتو اس کی پیشانی پر 7مرتبہ ’’یا جبار‘‘شہا دت کی انگلی سےلکھیں اس کے بعد پیشانی پکڑ کر7 مرتبہ’’ یَاجَبَّارُ یَاسَلَامُ‘‘پڑھ کر دم کریں‘اللہ تعالیٰ کےفضل سے ہر قسم کا درد ختم ہوجائے گا۔
لاعلاج امرا ض سے شفا ء کےلئے
اگر کوئی شخص علاج کےباوجو د شفاءنہ پارہا ہو،خدا نخواستہ کسی جان لیوا مرض میں مبتلاء ہو‘حتیٰ کہ شوگر، کینسر، ہیپاٹائٹس ، دل کی بیماریاں اور معدے و جگر کے موذی امراض سےنجات کیلئے روازنہ سورۂ سجدہ 7مرتبہ باوضوپڑھ کر پانی پر دم کر کے پیئے ۔دوسرا عمل یہ ہے :باوضو سورہ ٔسجدہ کو عرق گلاب میں زعفران حل کرکے کسی چینی کی ٹرےمیں لکھ کر اس کو پانی سے دھو کر وہ پانی مریض کو 11یا 21دن پلائیں (اگر مریض خودنہ کرسکےتو اسکی طرف سےکوئی دوسرا یہ عمل کرسکتا ہے) ان شاءاللہ کچھ ہی دنوں میں مکمل صحت یا ب ہوکر دوڑتا نظر آئیگا۔
نیک لمبی عمر والے خوبصورت بیٹے کیلئے عمل
جو شخص یہ چاہتا ہوکہ اسے نیک صالح،لمبی عافیت والی عمر والا خوبصور ت بیٹا نصیب ہوتو اسے چاہیےکہ بیوی سے جماع کرنےسےپہلے10 مرتبہ اسم اَلْمُتَکَبِّرُ کو پڑھےاللہ کے فضل و کرم سے فرزند شائستہ و نیک حاصل ہوگا۔
من پسند رشتوں کیلئے
یہ عمل‘ عامل کامل حضرات کی زندگی کا راز ہے۔ جن بیٹے یا بیٹیوں کا رشتہ نہ ہورہاہو ،والدین پریشان ہوں ،ڈھلتی عمر کےساتھ مایوسی بڑھتی جارہی اور بالخصوص ایسی بیٹیاںجو رشتے نہ ہونےکی وجہ سےاحساس کمتری کا شکا ر ہوںیامایوس ہوچکی ہوں!یہ تمام لوگ اس سورۂ مریم کی تلاوت صبح و شام بلاناغہ کریں،اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ مایوسی آس میں اور ناامیدی یقین میںتبدیل ہوجائیگی۔
دودھ پلانے والی مائیں اب نہ گھبرائیں
جس ماں کا بچہ دودھ نہ پیتا ہویاماں کادودھ کم ہوجائے تو اس اسم مبارک اَلْمَتِیْنُ کو چینی کی پلیٹ یا مٹی کےپیالےمیں لکھ کراور دھوکر وہ پانی پلایا جائے اور کچھ حصہ چھاتی پر لگایا جائےتو ان شاء اللہ تعالیٰ دودھ زیادہ ہوگا اوربچہ بھی راحت و سکون پائےگا۔
مال میں برکت او ر ظالم سے حفا ظت کے لئے
مال میں برکت ، ظالم کے شر سے حفاظت اور دشمن سے نجات کیلئے روزانہ 3مرتبہ سورہ ٔتغابن کی تلاوت اول وآخر درود پاک کے ساتھ 11یا 21دن تک کی جائے‘ اس کے بعد اپنےمقصد کیلئے دعا کی جائے تو مقصد حاصل ہوجاتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 443 reviews.