Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بزرگ آئے‘ چار کیل کا عمل دیا اور جادو ٹوٹ گیا

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2020ء

یہ تب کی بات ہے جب میں کافی چھوٹی تھی اس وقت میں پانچویں کلاس میں تھی۔ میرے ابو اور امی کے درمیان جھگڑا رہتا۔ میری دادی بھی ہر وقت ہم پر غصہ کرتی۔ ہم سب بہن بھائی خوفزدہ رہتے ان دنوں ہمارے ابو کے جاننے والے ایک رشتہ دار ہمارے گھر تشریف لائے وہ کافی نورانی شکل کے مالک تھے اور ہر وقت عبادت کرتے رہتے تھے۔ انہوں نے ہمارے گھر کے حالات دیکھے تو ایک عمل کیا جو آج تک میرے ذہن میں محفوظ ہے کیونکہ اس کے بعد ہمارے حالات بہتری کی طرف گامزن ہوئے۔ امی اور ابو بھی مسکراتے نظر آئے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کے گھر پر جادو اور آسیب کے اثرات ہیں اور انہوں نے جو عمل کیا وہ مندرجہ ذیل ہے: چار عدد کیلیں لیں ہر کیل پر 25 مرتبہ سورئہ الطارق کی آیت نمبر15,16,17 پڑھ کر دم کریں اور متاثرہ کمرے یا دوکان کے چاروں کونوں میں گاڑ دیں اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہوگا۔گھر والوں نے ایسا ہی کیا تھا۔ ابو کے رشتہ دار نے گھر میں سب کو نماز کی پابندی کی بھی تلقین کی جس کی وجہ سے ہمارے گھر کے حالات اللہ کے فضل و کرم سے بہت بہتر ہوگئے۔کچھ آزمودہ ٹوٹکے بھی لیجئے!
پٹھوں کے درد کیلئے
ادرک پیس کر تیل میں ملا کر مالش کرنے سے پٹھوں کے درد ٹھیک ہوتے ہیں۔
دانت موتی جیسے
دانت کو اگر موتیوں جیسے شفاف کرنے ہوںتو لیموں کے چھلکے سکھا کر پیس لیں اور ان میں نمک ملاکر رکھ لیں اور اس سفوف سے دانت صاف کریں۔
شوگر ‘ بلڈپشرکنٹرول! قد بھی بڑھائیے!
جَودو حصے، سفید چنے یا کالے چنے ایک حصہ، گندم کا ایک حصہ اس میں کلونجی اور زیرہ تھوڑا تھوڑا ملاکر پیس لیں اور زیتون کے تیل سے روٹی بناکر شوگر اور بلڈپریشر کے مریض کو کھلائیں۔ اس نسخے سے بچوں کے قد میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ قد لمبا کرنے کیلئے ستو بہترین ہیں۔ شکر ملاکر استعمال کریں۔ یہ نسخہ جات انتہائی مفید ہیں انہیں معمولی ہرگز نہ جانیے۔ آزمودہ اور مجرب ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 544 reviews.