Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - اپریل 2011ء

مارچ کے جوابات 1۔محترم بزرگ حاجی تاج محمد خان صاحب آپ کا مسئلہ زیادہ سنگین نہیں ہے۔ میرا تعلق بھی طب سے ہی ہے اور میںنے ان امراض میں عبقری کی ایک دوا ستر شفائیں سے زیادہ مفید کوئی دوا نہیں دیکھی۔ میں نے یہ دوا کئی مریضوں پر آزمائی ہے اور ہمیشہ رزلٹ سو فیصد ملے ہیں۔ آپ بھی بے فکر ہوکر عبقری کے دفتر سے ”سترشفائیں“ لے کر صرف تین ڈبیاں استعمال کریں۔ انشاءاللہ آپ کے مثانے کے غدود (پروسٹیٹ ورم) کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔(محمدقاسم‘ نوشہرہ) 2۔ آپ اپنے اخلاق اور صبر سے اپنے شوہر کو مسخر کریں۔ اخلاق میں ایسی طاقت ہے کہ سخت سے سخت دل موم ہوجاتا ہے۔ ان کے گھر والوں کا خیال رکھیں اور خلوص سے ان کی خدمت کریں۔ بہت جلد آپ اپنے شوہر میں تبدیلی محسوس کریں گی۔ (ساجدہ آصف‘ راولپنڈی) 2۔ بہن آپ بہت کثرت سے درود شریف پڑھیں۔ بہت زیادہ آزمودہ ہے۔ سخت سے سخت طبیعت بھی مائل ہوجاتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ پورے یقین سے پڑھیں۔ انشاءاللہ بہت جلد آپ کے شوہر کو آپ سے محبت ہوجائےگی۔(شفیق‘ قصور) 3۔اسلم بھائی! آپ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے دم کیا ہوا شہد منگوا کر پابندی سے استعمال کریں۔ ہمارے ہاں بھی اولاد نہیں تھی میرے شوہر نے بھی دم کیا ہوا شہد استعمال کیا۔ اللہ پاک نے اپنی خصوصی رحمت کردی اور اب میں ایک چاند سی بیٹی کی ماں ہوں۔ (شمائلہ پروین‘ لاہور) 4۔ محترمہ آپ کے ساتھ جو مسئلہ ہے ۔ آج سے دو سال پہلے یہی مسئلہ میرے ساتھ بھی تھا۔ میرا بھی پورا جسم سمارٹ تھا لیکن کولہے اور رانوں پر بہت زیادہ چربی تھی جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ شرمندگی محسوس کرتی تھی۔لیکن پھر میں نے حب کبرنوشادری‘ جوارش کمونی اور جوارش جالینوس مستقل پانچ ماہ استعمال کی اور جو پرہیز لکھا گیا تھا وہی سختی سے کیا۔ اللہ نے کرم کیا اوربہت زبردست رزلٹ ملے۔ الحمدللہ اب میں بالکل تندرست ہوں۔ (پروفیسر شاہین‘ رحیم یار خان) اپریل کے سوالات 1۔میرا قارئین سے سوال ہے کہ اکثر لوگوں کے پیٹ میں پانی پڑجاتا ہے ڈاکٹر اسے لاعلاج قرار دے دیتے ہیں۔ اگر علاج ہے بھی تو بھی بہت کٹھن لیکن شفاءیابی کی مکمل امید نہیں ہوتی اور مکمل کورس کے بعددو تین ماہ کے اندر اندر مرض پھر سر اٹھا لیتا ہے۔ میری والدہ بھی اسی مرض کی وجہ سے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور میرے ماموں بھی۔ کیا اس کیلئے آپ کے پاس کوئی نسخہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پانی پیٹ سے خشک ہوجائے اور اگر ہے تو مہربانی فرما کر بتلا دیں۔ (شبیراحمد صدیقی‘ گوجرانوالہ کینٹ) 2۔ بندہ مزدوری کیلئے ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔ گھریلو پریشانیاں اور تنگدستی ہے‘ بہت پریشان ہوں۔ کوئی سبب نہیں بن رہا۔ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتادیں۔ (عبدالجبار بابر‘ منڈی بہائوالدین) 3۔ماہنامہ عبقری کا شمارہ ملا۔ اچھی کوشش تھی‘ شمارے میں قارئین کے سوال قارئین کے جواب پر نظر پڑی۔ میرا بھی قارئین سے سوال ہے کہ میں طویل عرصہ سے بیروزگار ہوں صحت بہت گرچکی ہے‘ لگتا ہے میری مشکلات ختم نہ ہونگی۔ کبھی کبھی کپڑوں پر خون کے دھبے یا نشان نظر آتے ہیں۔ غالباً کچھ حاسد رشتہ داروں کی ریشہ روانیاں ہیں۔ اگر میرے مسائل حل ہوگئے تو احسان مند رہوں گا۔ مفت روحانی تحفہ بھی ارسال کریں۔ مجھے اس کی اشد ضرورت ہے۔ (فرحان ظفر) 4۔قارئین! میرا سوال یہ ہے کہ میری والدہ کے گھٹنوں میں بہت شدید درد رہتا ہے۔ چلنے پھرنے میں بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ کھڑے یا بیٹھ کر نماز نہیں پڑھ سکتیں۔ ہم نے بہت علاج معالجے کروائے لیکن خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ جس کی وجہ سے ہم سب گھر والے بہت پریشان ہیں۔ براہ مہربانی اگر کسی بہن یا بھائی کے پاس کوئی طبی یاروحانی نسخہ ہے تو عبقری کو ارسال کردیں۔ساری زندگی دعائیں دیں گے۔ (شہناز سلیم جڑانوالہ‘ فیصل آباد) ٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 138 reviews.