Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری (قسط نمبر38) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - اگست 2009ء

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک ہجرت سے پہلے کفار مکہ سید عالم ا پر اور آپ ا کے جاں نثاروں پر وہ وہ ظلم ڈھاتے رہے تھے کہ جس کی داستان نہایت درد ناک ہے ۔تاہم آپ نے اعداءسے ان تعدیوں کا کوئی انتقام نہ لیا بلکہ ان کے حق میں دُعائے خیر کر کے ان کے رفع مصائب کی کوشش فرمائی۔ ہجرت کے بعد اللہ پاک نے ان بداعمالیوں کی پاداش میں قریش پر ایسا قحط مسلط کیا جیسا یوسف علیہ السلام کے زمانے میں سات سالہ قحط مصر میں پڑا تھا۔ بارش بالکل بند رہی اور مضافات میں بھی سبزے کا نام و نشان نہ رہا۔ اس قحط نے حالت اتنی زبوں کر دی کہ قریش چمڑا‘ مُردے اور مُردار تک کھانے لگے۔ قاعدے کی بات ہے کہ گر سنگی اور خشکی کی شدت میں جَوّ یعنی آسمان و زمین کی درمیانی فضا میں آنکھوں کے سامنے دھواں سا دکھائی دیتا ہے جب اہلِ مکہ اوپر کو نظر اٹھاتے تو تمام فضاءدھوئیں سے معمور دکھائی دیتی ۔ کفار قریش کے حق میں رحمت عالم ا کی دعا جب اہل مکہ اپنی جانوں سے تنگ آ گئے تو ان کے سردار ابو سفیان بن حرب کو اس کے سوا کوئی چارہ کار نظر نہ آیا کہ اسی بارگاہ معلی کی طرف رجوع کریں جہاں سے کوئی سائل کبھی محروم نہیں ہوا۔ چنانچہ ابو سفیان مدینة الرسول ا پہنچے اور منتیں کرتے ہوئے آپ اسے ملتجی ہوئے کہ محمدا! آپ ا کی قوم قحط اور امساکِ باراں سے ہلاک ہورہی ہے۔ آپ ا ان کی رفعِ مشکلات کےلئے دعا فرمائیے۔ چنانچہ آپ ا نے ان کی درخواست کو شرفِ قبولیت بخش کر فی الفور دعا کےلئے ہاتھ اٹھائے اور اللہ پاک نے اہلِ مکہ کو اس مصیبت سے نجات بخشی۔ (صحیح بخاری وغیرہ) بخاری کی دوسری روایت ہے کہ ابو سفیان نے (بطور دفع الوقتی) قریش کے قبول اسلام کا بھی وعدہ کیا تو حاملِ نبوت ا کو حکم ہوا کہ اگر ہم ان سے عذاب اٹھالیں گے تو یہ پھر حالتِ سابقہ پر عود کر آئیں گے۔ الغرض آپ انے بارگاہِ الٰہی میں دُعا کی اور وہ عذابِ قحط دور ہو گیا لیکن قریش کی شقاوت پھر عود کر آئی۔ اس لئے خدائے شدید العقاب نے ان کو غزوہ بدر میں اس سرتابی کی سز ا دی۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 935 reviews.