Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے چہرے پر غیرضروری بال‘ چھٹکارا پاہی لیجئے!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

انڈا، گوشت، بالخصوص مرغ گوشت اور تیز مصالحہ جات کی طرح دیگر محرک اغذیہ شامل ہوگئی ہیں۔ انڈا نہ صرف محرک ہے بلکہ اس سے جنسی ہارمونز کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح نرجانوروں کا گوشت جس میں جنسی ہارمون کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔

خالق کائنات نے بقائے نسل کے لئے ذی روح اشیاء کونر اور مادہ کی شکل میں جوڑا جوڑا پیدا فرمایا ہے۔مرد اور عورت کے چلنے کے انداز میں فرق ہے۔ کولہے کا گھیرائو آواز اور چہرہ کا فرق بھی نمایاں طور پر دونوں کا الگ الگ ہوتا ہے۔ صنف ِ نازک کی آواز مرد کی نسبت باریک اور چہرہ بالوں سے مبرا ہوتا ہے جبکہ مرد کے چہرہ پر داڑھی اور مونچھوں کے بال نمایاں ہوتے ہیں۔ نسوانی چہرہ پر بالوں کی عدم موجودگی جاذب نظر اور حسن و شباب کی خوبصورتی کی علامت ہے۔ مگر خواتین میں اگرخدانخواستہ چہرے پر بال پیدا ہو جائیں تو یہ کیفیت ان کے لئے اذیت ناک ہو جاتی ہے۔صفِ نازک کی یہ بے تابی اور بے چینی آج کل بڑھتی جارہی ہے اس لئے یہ مرض بھی اب عام ہوتا جارہا ہے اس مرض کے بارے میں تاریخی حوالے سے پتہ چلتا ہے کہ قبل ازیں یہ تکلیف عالم شباب میں کم ہی لاحق ہوتی تھی بلکہ بعض بوڑھی اور عمر رسیدہ عورتوں میں چہرہ پربال نکلنے کے آثار نمایاں ہوتے تھے مگر اس دور میں یہ مرض دیگر امراض کی طرح سن پیری کی بجائے جوانی کی عمر میں نمایاں ہورہا ہے اس مرض کے ممکن اسباب کچھ اس طرح ہیں:۔غذا: سابق ادوار میں غذا میں زیادہ تر دودھ دہی اور لسی کو اہمیت حاصل تھی۔ اس کے ساتھ گندم، جو اور چنے جیسے کثیر المنفعت اناج کے ہمراہ اکثر سبزیوں اور دالوں پر گزارہ کیا جاتا تھا۔ اب دور جدید میں ان غذائوں کی جگہ انڈا، گوشت، بالخصوص مرغ گوشت اور تیز مصالحہ جات کی طرح دیگر محرک اغذیہ شامل ہوگئی ہیں۔ انڈا نہ صرف محرک ہے بلکہ اس سے جنسی ہارمونز کی افزائش میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اسی طرح نرجانوروں کا گوشت جس میں جنسی ہارمون کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔ جب عورتوں کے جسم میں غذا کے ذریعہ داخل ہوتے ہیں تو ان کا اثر، نسوانی صحت پر مردانہ خصائل کے عود کرنے کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔
تجربات شاہد ہیں کہ گرم مصالحہ جات و پیاز کی نوعیت کی اشیاء مردانہ جنسی ہارمون کی افزائش میں زنانہ جنسی ہارمون کی نسبت بہت زیادہ حصہ لیتے ہیں۔ ۲۔ادویات:ہارمونز کے بارے میں معلومات فراہم ہونے سے علاج معالجہ کی بہت سی گتھیوں کے سلجھنے سے چند ایک پیچیدگیاں بھی پیدا ہوئی ہیں جیسے زنانہ امراض میں میل ہارمونز کا استعمال کیا جاتا ہے تو اس سے بعض امراض کا قلع قمع تو ضرور ہو جاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی یہ اذیت بھی جنم لیتی ہے۔ نسوانی ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے اور مختلف مخالف جنسی امراض لاحق ہوتے ہیں۔ جیسے عورتوں میں ٹیسٹوسٹیرون کے استعمال سے ان کی آواز بھاری زیادہ نہ ہونا جیسی علامات نمایاں ہونے لگتی ہیں اور اسی طرح مردوں میں فی میل ہارمونز کے استعمال سے آواز باریک عضلات کی سختی میں کمی اور چھاتیاں ابھرنے لگتی ہیں۔۳۔مندرجہ ذیل اسباب کے علاوہ قلت و احتباس الطمث فربہی اور ایسے روغنیات یا مرکبات کا چہرے پر لگانا جو بال اُگانے کا سبب ہوں جیسے روغن بیضہ مرغ ہیں اس مرض کا سبب بنتے ہیں۔ کتب طبیہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ روغن بیضہ مرغ میں یہ تاثر ہے کہ اس کے مسلسل لگاتے رہنے سے بھی چہرے پر بال اُگ آتے ہیں اس لئے انڈے کی سفیدی اور زرداری چہرےپر ملنا بھی نقصان دہ ہے کچھ خواتین چہرے کی ملائمت، شادابی اور سرخی و سفیدی برقرار رکھنے کیلئے ایک انڈے کی سفیدی اور زردی کو ایک پیالی میں باہم اچھی طرح مخلوط کرکے چہرہ پر رات سوتے وقت مالش کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ اس سے جہاں چہرہ کے حسن میں اضافہ ہوتا ہے وہاں بال اگنے کا خدشہ بھی اپنی جگہ قائم رہتا ہے۔اس کی واضح علامت چہرہ پر بالوں کا نکلنا ہی ہے اس کی ابتداء گاہے مونچھوں کی باریک روئیں کے بڑھنے اور ان کے رنگ کی تبدیلی سے ہوتی ہے۔ بعض دفعہ ٹھوڑی کے نیچے بھی چند بال نمودار ہوکر مرض کی نشاندہی کرتے ہیں۔ بالوں کے نمودار ہونے سے عورتیںفکرمند نظر آتی ہیں اور ان کے ازالہ کے لئے اکثر پریشان رہتی ہیں مردوں کی طرح بہت زیادہ گھنے اور لمبے بال نہیں نکلتے ابتداء میں صحت اچھی ہوتی ہے مگر اکثر متفکر رہنے اور ادویات کے کثرت استعمال سے اور خصوصی طور پر جب کوئی مؤثر علاج نہ بن پڑے تو مریضہ متفکر و پریشان رہتے رہتے کمزور ہونے لگتی ہے۔ یوں یہ مرض نسوانی حسن و شباب کی تباہی کا سبب بنتا ہے۔احتیاطی تدابیر:مثل مشہور ہے کہ علاج سے پرہیز بہتر ہے اس لئے ایسی مریضائوں کو انڈے سے قطعی پرہیز کرنا چاہیے نر جانوروں کا گوشت، تیز مرچ اور مصالحہ جات سے اجتناب بھی بہتر ہے۔ مردانہ کھیلوں میں دلچسپی نہیں لینی چاہیے، اگر ورزش یا کھیل کا شوق بہت ہی دامنگیر ہوتو صبح کی سیر پر اکتفا کیا جائے جو ان کے لئے فائدہ مند ہے۔ ہارمونز نوعیت کی ادویات خصوصی طور پر محرک اور مردانہ ہارمونز اگر زیر استعمال ہوں تو انہیں فوری طور پر بند کردیا جائے۔غذا میں سبزیاں، ٹینڈے ، کدو، گھیاتوری، ٹماٹر، بھنڈی توری، پالک، مولی، شلجم اور مٹر وغیرہ دیں یعنی تمام قسم کی سبزیوں کا استعمال فائدہ مند ہے البتہ گوبھی نہ استعمال کی جائے۔ اسی طرح دالوں کا استعمال بھی مفید صحت ہے۔ بیر، آملہ اور جامن کے علاوہ تمام پھل کھائے جاسکتے ہیں۔
علاج:نسوانی حسن کو برباد کرنے والے اس مرض کے علاج کے لئے اطباء حضرات مختلف ادویات استعمال کراتے ہیں ایسی ادویات کی افادیت مسلم ہے۔اجزائے نسخہ و ترکیب تیاری:ہوالشافی۔ چونا مصفی10 گرام، کبریت مصفی 40 گرام، مردار سنگ 40گرام، آب لیموں50 ملی لیٹر۔چونا مصفی کرنے کا طریقہ:حسب ضرورت چونا کی صاف اور اچھی ڈلی لے کر اس سے تین گنا شیربُز (بکری کا دودھ) ڈالیں۔ جب بکری کا دودھ خشک ہو جائے تو چھلنی سے چھان لیں۔ پتھر کے ٹکڑے خارج ہو جائیں گے اس کے بعد پھر تین گنا بکری کا دودھ شامل کر کے رکھیں اس دفعہ بھی دودھ خشک ہو جائے تو تین دفعہ مزید تین گنا بکری کے دودھ سے ترو خشک کریں۔ اس چونا مصفی کے بہت سے فوائد اطباء محققین جانتے ہیں مگر اس سے دس گرام مندرجہ بالا نسخہ کے لئے نکال لیں۔ بعد میں تینوں ادویات کو وزن کے اعتبار سے علیحدہ علیحدہ باریک پیس کر باہم ملالیں اور آب لیموں تھوڑا تھوڑا ڈال کر بذریعہ کھرل جذب کریں جب سفوف تیار ہو جائے تو بوقت ضرورت مرض کی نوعیت کے حساب سے سفوف لے کر تھوڑا سا پانی ملاکر پتلا ضماد تیار کریں اور آنکھ کو محفوظ رکھتے ہوئے چہرہ پر بالوں کی جڑوں میں لگائیں اورگھنٹہ ڈیڑھ بعد صابن سے دھولیں مفید دوا ہے۔ احتیاط: بعض نرم و نازک جلد کی حامل خواتین میں یہ مرکب داغ بھی دے سکتا ہے اس لئے اسے فوری طور پر دھو دینا زیادہ بہتر ہے نیز اسے لگانے سے قبل چہرہ کے بال جڑ سمیت نکال لینے چاہیں اثرات زیادہ دیر پا ہونگے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 205 reviews.