اوّل و آخر درود پاک طاق بار پھر گیارہ بار یہ پڑھیں
یَا خَالِقُ یَا مُصَوِّرُ یَا وَاحِدُ
چالیس یوم متواتر یہ عمل کریں۔ پڑھتے وقت دل میں بچے کا تصور کریں ان شاء اللہ وہ اپنے خصوصی فضل و کرم سے بیٹے کی نعمت عطا کرے گا۔
ایک انتہائی موثر وظیفہ:خواب میں بندہ نے پروفیسر غازی احمدؒ مرحوم کی زیارت کی۔ ان کے بیٹے سے یہ انتہائی موثر وظیفہ ملا۔ یاد رہے کہ پروفیسر صاحب ہندو سے مسلمان ہوئے تھے جنہوں نے دیگر وظائف کے علاوہ پندرہ کروڑ دفعہ حضورﷺ کی ذات بابرکات پر درود بھیجا تھا۔وظیفہ ہے:۔ اوّل آخر درود پاک طاق بار۔ یَااَللہُ یَاسَلَامُ 313 بار پڑھیں تہجد کے وقت یہ عمل کریں تو زیادہ مؤثر ہے۔ بقیہ وقت میں بھی دل جمعی کے ساتھ اسے کیا جاسکتا ہے۔ اس وظیفہ کی اجازت صرف پانچ وقت کے نمازیوں کے لیے ہے۔ بندہ نے ابھی ایک ہفتہ یہ عمل کیا کہ اللہ تعالیٰ نے تین سال سے میری بند آنکھ کو پُرنور کردیا ۔ کسی بادشاہ کو کھوئی ہوئی سلطنت ملنے پر اتنی خوشی نہ ہوگی جو مجھے ناقابل یقین طور پر بینائی ملنے پر راحت ملی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں