میرے ایک دوست عبداللطیف غوری صاحب فرماتے ہیں کہ 1985ء میں مجھ پر ایک مصیبت آئی۔ موبائل کا دور نہ تھا۔ میں نے ڈاک کا سہارا لیا اور اپنے مرشد قبلہ غازی احمد صاحبؒ کو اپنی پریشانی کا ذکر کیا۔ حضرت اقدسؒ نے وظیفہ تحریر کر کے ہدایت کی اس کو یقین کامل کے ساتھ پڑھو۔ میں نے پڑھنا شروع کیا اس سے نہ صرف میری پریشانی خوشی میں تبدیل ہوگئی بلکہ اس وظیفہ کو الحمد للہ 1985ء سے تاحال پڑھ رہا ہوں۔ یہ کمال درجے کا انتہائی موثر وظیفہ ہے۔ اس کو جس جائز مقصد کے لئے پڑھا جائے، وہ مقصد پورا ہوگا۔ وظیفہ یہ ہے، رَبِّ اِنِّیْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ ﴿القمر۱۰﴾
طریقہ:۔ اوّل و آخر درود ابراہیمی پڑھیں۔ درمیان میں اس کو 103 مرتبہ پڑھیں۔ عشاء کے بعد اور فجر کے بعد اس کو پڑھنا ہے۔ چالیس روز مسلسل پڑھیں۔ ناغہ ہرگز نہ ہو۔ وظیفہ پڑھنے کے بعد دعا کریں ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں