محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ کے پاس ڈاڑھ کا دم ہے‘ جو مجھے میرے ایک دوست نے بتایا ہے اور اجازت بھی دی ہے۔ یہ دم اب میں قارئین عبقری کی خدمت میں ہدیہ کررہا ہوں۔ جب آپ کے پاس مریض آئے تو اس سے کہیں اپنی شہادت کی انگلی اور انگوٹھے سے جس ڈاڑھ میں درد ہے مضبوطی سے پکڑلو اور سات مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے پوچھنا ہے آپ کا نام کیا ہے؟ پھر وہ اپنا نام بتائے گا‘ پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کی والدہ کا نام پوچھیں‘ جب وہ والدہ کا نام بتادے پھر سات مرتبہ مکمل بسم اللہ پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کے والد کا نام پوچھیں‘ جب وہ بتادے تو پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پھر اس سے اس کی عمر پوچھیں‘ جب عمر بتادے تو پھر سات مرتبہ بسم اللہ مکمل پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ پھر اس سے پوچھیں کہ اس کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیل دوں‘ وہ کہے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کیل دو‘ پھر سات مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اور ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس کو کہہ دیں ڈاڑھ کو چھوڑ دے اور مریض اگر بیس منٹ تک نہ بولے تو سونے پر سہاگہ ہے‘ ان شاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔ ایک مرتبہ پھر کہہ رہا ہوں کہ میری طرف سے عبقری کے تمام قارئین کو اس دم کی اجازت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں