Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جنات کا پیدائشی دوست

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

اگر جن میرے تابع ہوجائے تو مجھے بہت مال ملے گا‘ دولت ملے گی‘ محلات ملیں گی‘ چیزیں ملیں گی‘ جس وقت چاہونگا بے موسم کے پھل کھاؤں گا‘ جہاں چاہوںگا سیر کروں گا ‘جن مجھے چھپا لیں گے میں سب کو دیکھوں گا‘ کوئی مجھے دیکھ نہیں سکے گا

سونا بنانے کے نسخے اور جنات:ہم بھی کیسے نادان ہیں‘ سونا بنانے کے نسخے جنات سے سیکھنا چاہتے ہیں‘ کئی کتب میں یہ عمل بھی لکھے ہوئے ہیں‘ دیکھ کر مسکرا جاتا ہوں‘ اگر سونا بنانا ہی تھا اور سونے کی کانیں اور خزانے جنات کے پاس تھے تو جنات ہمارے گھروں سے زیور‘ رقم‘ چیزیں کیوں چراتے ہیں؟ یہ راز رب نے اپنے پاس رکھا ہوا انسان اور جنات ان رازوں کو آج تک پا نہیں سکا اور ان رازوں کو پانے کے لیے انسان اور جنات کو محنت کا مکلف بنایا ہے اور محنت ہی سب کچھ ہے۔ کئی لٹے ہوئے لوگ میرے پاس آتے ہیں کہ فلاں عامل نے کہا میرے پاس ایک جن ہے‘ یہ عمل کرادوں گا ‘تیری جن سے ملاقات ہوگی‘ جب تیری جن سے ملاقات ہوگی جن تیرے تابع ہوجائے گا ‘جب جن تیرے تابع ہوگا تو بس پھر تو جن سے جو کہتا جائے گا وہی ہوتا جائے گا۔ اس کے لیے زیادہ کچھ نہیں کرنا پڑے گا فلاں فلاں چیزیں لانی ہوں گی اور وہ چیزیں اس نے پہنچائیں‘ بس اس کے بعد پھر اس کے گھر میں پہلے ہی غربت‘ تنگدستی‘ حالات کمزور تھے‘ بے چارے نے گھر کی کوئی چیز بیچ کر اس کو دی اور وہ کھاتا پیتا رہا‘ جن نے آنا ہی نہیں تھا اس نے محنت بھی کی‘ چالیس دن چلہ بھی کاٹا‘ کوشش بھی کی جب کوئی نتیجہ نہ ملا تو اس عامل نے اس سے ہزاروں لیے‘ بعض سے لاکھوں لے رکھے تھے حالانکہ یہ لوگ عامل نہیں ہوتے عامل تو ایک معزز اور قابل احترام لفظ ہے‘ بس اس کے بعد پھر یہ ہوا کہ عامل صاحب نے کہا تیرے کرنے میں کمی ہے ہمارا عمل تو کامیاب ہے۔ 20 ہزار میں سونا بنانے کا راز لے لو:دو بندے مجھے ملے کہنے لگے یہ عامل ہے ان کے پاس ایک جن ہے اس کے پاس سونا بنانے کا راز ہے‘ یہ مجھے وہ جن دینا چاہتےہیں‘ اس کے عوض مجھ سے بیس ہزار لینا چاہتےہیں۔ میں نے ان سے پوچھا تو بڑے دھڑلے اور اعتماد سے کہنے لگے میرے پاس جن ہے‘ سونا بنانے کا اس کے پاس راز ہے میں نے کہا آپ نے اس سے سونا بنانے کا راز خود کیوں نہ سیکھ لیا۔ آپ تو منوں سونا بنا سکتے ہیں آپ اس سے بیس ہزار کیوںلے رہے؟ معلوم ہوا کہ یہ سب دھوکہ فریب ہے‘ ایسا کریں پہلے آپ خود بنالیں پھر اس بے چارے کا گھر خالی کریں‘ شکر ہے میرے پاس لے آیا اور دھوکہ سے بچ گیا۔ ورنہ تو دھوکہ فریب سے اس کا گھر بھی نہیں بچنا تھا اور سونا تو ویسے ہی نہیں بننا تھا۔اور جنات دشمن ہوگئے: ایک نقصان جو خاص طور پر ہوتا ہے ایسے عملوں سے جس میں جن تابع کیا جائے اور جن کو کہا جائے کہ سونا بنائے اور مجھے سونا حاصل کرکے دے‘ خزانہ ڈھونڈ کر دے یا میری خزانہ ڈھونڈنے میں مدد کرے۔ اس کا جو بڑا نقصان ہوتا ہے کہ جن دشمن ہوجاتا ہے۔ اس کی مثال ایسے ہے ایک آزاد اور راہ چلتے آدمی پر آپ جال ڈالیں اور وہ حیران ہو اور آپ کہیں میں تجھے قیدی بنانا چاہتا ہوں اور وہ اپنی طاقت سے جال چھڑوا لے تو اس کے اندر ایک ردعمل پیدا ہوگا اور وہ ردعمل پھر دشمنیوں کا اور نفرتوں کا ذریعہ بن جاتا ہے بالکل اسی طرح ساری زندگی میں مسلسل یہ کیس میرے پاس آئے اور اسی کیس سے آپس میں دشمنیاں اور نفرتیں پیدا ہوگئیں اور جنات دشمن ہوگئے۔ خوشیاں‘ خوشحالیاں اور مرادیں روٹھ گئیں:ایک بوڑھی خاتون آئی جس نے بتایا کہ میرے گھر میں رزق روٹی نہیں ‘صحت عافیت نہیں‘ خیرو برکت نہیں‘ خوشیاں‘ خوشحالیاں اور مرادیں میرےگھر سے روٹھ چکی ہیں۔ہروقت دوائی ہروقت علاج‘ ہروقت بیماریاں اور جھگڑے میرے مسائل کو بڑھا رہے ہیں اورمیری مشکلات بڑھ رہی ہیں‘ کسی نے جادو کہا کسی نے تعویذ کہے‘ کسی نے کیا کہا کسی نے کیا کہا؟ لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے جس چیز کا غالب احساس ہے میرے دادا جن کو مرے ہوئے آج خود بیاسی سال ہوگئے ہیں جنات کو قابو کرنے کا عمل کرتے تھے‘ ایک عمل چھوڑا ‘دوسرا کیا‘ دوسرا چھوڑا تیسرا کیا حالانکہ ان کے کئی بچے مر گئے‘ مال کا نقصان ہوا‘ ساری عمر غربت اور تنگدستی کی زندگی گزاری لیکن میرے دادا کا جذبہ یہی تھا کہ مجھے کچھ نہ کچھ مل جائے گا اور اگر جن میرے تابع ہوجائے تو مجھے بہت مال ملے گا‘ دولت ملے گی‘ محلات ملیں گی‘ چیزیں ملیں گی‘ جس وقت چاہوں گا بے موسم
کے پھل کھاؤں گا‘ جہاں چاہوںگا سیر کروں گا ‘جن مجھے چھپا لیں گے میں سب کو دیکھوں گا‘ کوئی مجھے دیکھ نہیں سکے گا اور میری زندگی میں خوشیاں ہی خوشیاں‘ کامیابیاں ہی کامیابیاں ہوں گی اور ہمیشہ میں بہترین زندگی گزاروں گا۔ جن تو نہ قابو ہوا مگربربادی ملی:بس یہ سوچیں تھیں اور یہ باتیں تھیں جو میرے دادا کے ذہن میں ہروقت رہتی تھیں ۔دادا جن تو قابو کر نہ سکے لیکن اس کی وجہ سے ہمارے گھرمیں بربادی‘ پریشانی ہے‘ آج ہم روٹی کو ترستے ہیں‘ لقمے کو ترستے ہیں اور ہمیں پریشانی مسلسل ہوتی ہے‘ آج مجھے احساس ہوتا ہے کہ اے کاش میرے دادا جنات کو نہ چھیڑتے کیونکہ جنات حقیقت میں سوتے جاگتے ہمیں آکر پیغام دیتے ہیں کہ تمہارے دادا نے ہمیں چھیڑا تھا ہمیں قید کرنے کوشش کی تھی ہمیں جال میں بند کرنے کی کوشش کی تھی‘ آج اس کا خمیازہ تم بھگت رہے ہو اور تمہاری نسلیں ویران ہوجائیں گی تم بے آباد ہوجاؤگے اور تمہیں پریشانی گھیرلے گی‘ ہم تمہیں کبھی خوشحال نہیں ہونے دیں گے اور تمہیں ہمیشہ زوال‘ بیماریاں‘ تکالیف‘ مشکلات کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔ وہ بوڑھی خاتون رو رو کر اپنی داستان بیان کررہی تھی اور بار بار ایک چیز پر افسوس کررہی تھی کہ اے کاش میرے دادا ایسا ہرگز نہ کرتے اور مجھے ہرگز ہرگز جنات نہیں چاہیے اب تو روٹی چاہیے بچوں کا رزق چاہیے سر چھپانے کیلئے چھت چاہیے ‘ساری عمر کرائے کے مکان میںگزرگئی۔کسی ہمزاد کو پانے کی کوشش نہ کریں:قارئین! کبھی بھی کوشش نہ کریں کسی جن کو تابع کرنے کی‘ کسی ہمزاد کو پانے کی‘ یہ جن ہمزاد ایک ہی چیز ہے۔ کبھی بھی یہ سوچیں ہی نہ کہ کوئی جن ہمارے تابع ہوجائے اور ہم کامیاب ہوجائیں‘ ہاں یہ چیز مسلسل تجربے میں بھی آئی ہے اور اولیاء اللہ کے مشاہدات میں بھی آئی ہے جن کی جنات سے دوستی ہوجاتی ہے‘ وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ جنات بہت بھلے کرتےہیں‘ ان کے لیے ہمیشہ نفع مندثابت ہوتے ہیں اور انہیں بہت زیادہ نفع دیتے ہیں‘ بھلا کرتے ہیں ان کے نقصان نہیں کرتے بلکہ نقصان سے ان کو بچانے کی تدابیر کرتے ہیں ان کے دوست ہوتےہیں ان کے یار ہوتے ہیں ان کے محافظ اور چوکیدار ہوتے ہیں۔ ہڈیوں نے چارچاند لگادئیے:کچھ عرصہ پہلے ایک صاحب میرے پاس آئے کہنے لگے کہ میں ہڈیاں کھاکر انہیں ضائع نہیں کرتا تھا‘ صاف جگہوں پر پھینکتا تھا اور چونکہ میرا ہوٹل تھا اور میں ہوٹل کی تمام ہڈیاں باقاعدہ ایک شخص کی ذمہ داری تھی‘ وہ صاف جگہوں پر پھینکتا تھا اور میں خود اس کی نگرانی کرتا تھا جہاں جانور ہڈیاں کھاجائیں۔ کچھ عرصہ ایسا کرتا رہا ایک رات میں سویا ہوا تھا میں نے خواب دیکھا میرے گھر کا دروازہ کسی نے کھٹکھٹایا‘ میں نے جاکر جب دروازہ کھولا تو ایک بہت بوڑھے بزرگ تھے جن کے پاس بہت ساری پیٹیاں‘ سامان ‘بریف کیس ‘باکس اور بیگ تھے جیسے وہ کسی دوسرے ملک سے آئے ہیں تو میں نے ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں؟ کہا کہ میں آپ کے گھر رہنا چاہتا ہوں اور میں یہ تحائف لایا ہوں میں نے پوچھاآپ ہیں کون؟ میں بھوکا تھا آپ نے مجھے ہڈیوں کی غذائیں دیں۔ پھر وہ حدیث سنائی کہ نیک جنات کیلئے اللہ تعالیٰ ہڈیوں پر غذائیں لگاتاہے‘ میں کچھ عرصہ آپ کی دی ہوئی غذائیں کھاتا رہا‘ میرے جی میں آیا کہ محسن کے احسان کا بدلہ دینا ضروری سمجھتا ہوں۔ میں اب یہ چاہتا یہ ہوں کہ آپ کے احسان کا بدلہ چکاؤں ۔ لہٰذا میں آپ کے گھر میں رہ کر آپ کا چوکیدار بننا چاہوں گا۔ بعض اوقات میں آپ کے گھر میں رہنے کا احساس دلاؤں گا گھر والوں سے کہہ دیں کہ گھبرائیں نہیں اور ڈریں نہیں بس یہی دیکھا اور میرا خواب ختم ہوگیا۔یہ وہ نتیجہ ہے جو مجھے ملا:میں حیران یہ کیا خواب تھا لیکن ایک یقین تھا کہ جو اپنے گھر کی کھائی ہوئی اور ہوٹل کی ہڈیاں میں وہ واقعی میں صحیح صاف کررہا ہوں اور ان کو صحیح مقام تک پہنچا رہا ہوں یہ وہ نتیجہ ہے جو مجھے ملا ہے۔ میں نے خواب کو خیال سمجھا اور بھول گیا اور کچھ ہی عرصہ کے بعد میرے گھر میں انوکھی تبدیلیاں آنا شروع ہوگئیں۔ ہر بندہ نمازی بننا شروع ہوگیا ‘ذکرتسبیح اورادو اعمال‘ بیماریاں ختم‘ مشکلات حل‘ پریشانیاں دور‘ زندگی کی بے چینیاں ختم‘ جھگڑے ختم‘ آپس میں محبتیں‘ پیار‘ نفرتیں ختم‘ پیار و محبت کی فضاء ایسی حیرت انگیز‘ ہر شخص میٹھے بول بول رہا تھا ہر شخص ایک دوسرے سے پیار کررہا تھا‘ گھر میں روزی‘ رزق میں برکت‘ چیزوں میں برکت‘ صحت ‘تندرستی ‘ سکون اور چین مل گیا ہے۔
جنات اُن کے غلام تھے:قارئین! جنات خدا نہیں ہوتے‘ رب نہیں ہوتے لیکن اللہ پاک نے بندے کو بندے کا ذریعہ بنایا ہے‘ اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو دارالاسباب بنایا اور ایک دوسرے کا ہم ذریعہ بن سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی ناراضگی سے کسی جن کو ہمارےا وپر مسلط کردے اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنی رحمت سے ہمارے اوپر کسی جن کو خدمت کی ڈیوٹی دے دے اور ذمہ داری لگادے۔ کئی صحابہؓ، اہل بیتؓ، محدثین، مفسرین، اولیاء صالحین رحمۃ اللہ علیہم اجمعین کے واقعات میں یہ بات واضح ملتی ہے کہ وہ ایسی زندگی کو پاگئے جس میں جنات ان کے خادم تھے‘ حتیٰ کہ جنات ان سے پڑھتے بھی تھے اور بعض نے جنات سے بھی پڑھا اور جنات سے ان کی زندگی کے رازو نیاز تھے۔کبھی جنات کے پیچھے مت بھاگیے: قارئین! یقین جانیے اپنی زندگی کو جنات کو تابع کرنے میں کبھی نہ لگائیے گا اور جنات کی دوستی اگر خودبخود ہوجائے تو وہ بہت بڑی سعادت ہے‘ ورنہ جنات کے پیچھے مت بھاگیے گا اور یہ میں آج آپ کو اپنی زندگی جو ساری زندگی جنات کے ساتھ گزری‘ اس کا نچوڑ بتا رہا ہوں اس رب کے پیچھے بھاگنا جس نے جنات کو بنایا اگر رب سے دوستی ہوجائے تو ہم وہ زندگی گزار سکتے ہیں جس میں خیروبرکت شان و شوکت‘ راحت اور سکون ورنہ زندگی میں یہ سب چیزیں لٹ جائیں گی اور زندگی اجیرن ہوجائے گی۔
ایک سید گھرانے کا ایک شخص میرے پاس آیا‘ نہایت صالح اور نیت حلال و حرام کی تمیز کرنے والے مجھ سے کہنے لگے میں اپنی زندگی میں جنات سے تھک گیا ہوں‘ بس مجھے کسی نے بتادیا کہ جن تابع کرو‘ میں نے جن تابع کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ‘عمل کیے اور کئی وظائف کئی چلے‘ کئی الٹے سیدھے عمل کیے‘ اب کوئی رات ایسی نہیں کہ جن مجھے ڈراتےنہ ہوں‘ سونے نہیں دیتے‘ میرے بچوں کی چارپائیاں الٹ دیتے ہیں‘ گھروں میں دودھ سالن کھانے پینے کی چیزوں میں گندگی ڈال دیتے ہیں‘ ہفتوں کے بعد ہمیں کوئی چیز صحیح کھانے پینے کی نصیب ہوتی ہے۔رات سے خوف اور دن سے وحشت ہوتی ہے اور ہم اپنی زندگی سے بیزار ہیں اورپریشان ہیں۔ وہ راضی نہیں ہوتے: ہماری زندگی میں بس اب بیماریاں ہیں دکھ اور تکالیف ہیں مشکلات اورمسائل ہیں ناکامیاں ہی ناکامیاں ہیں‘ ہمارا ہر شخص موت کی دعا کرتا ہے ہم سادات لوگ ہیں‘ ہم وضع دار ہیں‘ پردہ دار ہیں‘ ہمارے گھر میں کپڑوں کو آگ لگ جاتی ہے‘ چیزیں خودبخود جل جاتی ہیں‘ مسائل الجھ جاتے ہیں‘ حالات بہت خراب ہورہے ہیں‘ ان کو راضی کرنے کی بہت کوشش کی مگر وہ راضی نہیں ہوتے بس صرف ایک بات کہتے ہیں کہ تم نے ہمیں ہمیشہ قید کیا اور قید ہم نہیں ہونا چاہتے۔ جنات کو تابع کرنے کا جنون تھا:تم نے ہمارے گھر کو نقصان پہنچایا زندگی کو نقصان پہنچایا اب تمہاری نسلوں کو ہم ہمیشہ نقصان پہنچائیں گے اور تمہیں کبھی سکون اور سکھ سے نہیں بیٹھنے دیں گے‘ گزشتہ23 سال سے میں ان مصائب اور پریشانیوں میں مبتلا ہوں اور میں نکل نہیں پارہا‘ آپ کے پاس آیا ہوں آپ شاید مجھے اس مصیبت سے نکال دیں اور اس تکلیف سے مجھے نجات دیں گے۔ میں واقعی اس تکلیف سے سوفیصد نکلنا چاہتا ہوں میں تھک گیا ہوں‘ جنات کو تابع کرنے کا شوق جذبہ بلکہ جنون تھا لیکن وہ مہنگا پڑا اور میں اپنی زندگی سے بیزار ہوں‘ پریشان ہوں‘ میری زندگی میں اب مجھے راحت چاہیے‘ سکون چاہیے بس ایک وقت کی روٹی سوکھی مل جائے لیکن یہ پریشانی مجھے نہیں چاہیے۔ مجھ سے رو رو کر کہنے لگے کہ میں جب کتابوں میں پڑھتا ہوں جن تابع کرنے کے عمل تو مجھے غصہ آتا ہے اور میں بیزار ہوتا ہوں کیونکہ میں اپنا گھر خود جلا بیٹھا ہوں کبھی بھی جن تابع کرنے کا عمل نہ کریں۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 177 reviews.