Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسم اعظم کا روحانی دم سالہاسال پرانے سفلی علم کیلئے ننگی تلوار ثابت ہوا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! جب سے آپ نے اسم اعظم کے روحانی دم کا سلسلہ شروع کیا ہے اس وقت سے کوشش کررہا ہوں کہ ہر دم میں شرکت کروں‘ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ حاضری ہوجاتی ہے۔ جیسا کہ یہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ اسم اعظم کا روحانی دم ہے‘ واقعی میرا یہ سوفیصد مشاہدہ ہے کہ یہ اسم اعظم کا دم ہی ہے‘ سب سے بڑا مشاہدہ جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ ہے سچی طلب‘ جس نیت کیلئے یا جتنی مرضی نیتیں کرلیں اور جس جذبے سے دم کروائیں اللہ تعالیٰ اپنے نام کی برکت سے ان حاجات کو پورا فرمادیتے ہیں۔ میرے پاس زیادہ عمل نہیں اور نہ ہی میں کوئی زیادہ ذکر کرتا ہوں‘ یہ میری کوتاہی ہے مگر اسم اعظم کےر وحانی دم نے ناممکن کو ممکن کیا اور یہ میں نے خود دیکھا۔ کوشش ہے اللہ تعالیٰ میری طلب کو سچا کردے‘ اسم اعظم کے روحانی دم سے روحانی اور جسمانی سکون میسر ہوا‘ بندشیں‘ شیطانی اور جادوئی اور سفلی عملیات کیلئے تو ننگی تلوار کاکام کیا ہے۔ سالہا سال سے جو طلسم ‘ کالی دنیا‘ حسد اور بغض کا نظام چل رہا تھا وہ ایسا ٹوٹا کہ عقل حیران ہے۔ الحمدللہ! جہاں ان کالی چیزوں سے چھٹکارا ملا (باقی صفحہ نمبر43 پر)
(بقیہ: اسم اعظم کا روحانی دم)
وہاں روح کو تقویٰ اور طہارت نصیب ہوئی‘ گھر میں امن اور سکون آگیا۔ کاروبار میں ترقی ہورہی ہے اور مزید معاش کمانے کے رستے بھی کھل رہے ہیں۔ الحمدللہ! اسم اعظم کے روحانی دم میں یہ نیت بھی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ مجھے اور میری نسلوں کو برکت‘ عافیت اور خیروالا رزق وسعت کے ساتھ عطا فرمائے اور دل کو تسلی ہے کہ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ اس مبارک دم کی برکت سے ایسا ہی معاملہ فرمارہےہیں اور سدا فرمائیں گے ۔(محمدعمر اعجاز‘لالہ موسیٰ)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 174 reviews.