محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ! جب سے آپ نے اسم اعظم کے روحانی دم کا سلسلہ شروع کیا ہے اس وقت سے کوشش کررہا ہوں کہ ہر دم میں شرکت کروں‘ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ حاضری ہوجاتی ہے۔ جیسا کہ یہ نام سے ظاہر ہے کہ یہ اسم اعظم کا روحانی دم ہے‘ واقعی میرا یہ سوفیصد مشاہدہ ہے کہ یہ اسم اعظم کا دم ہی ہے‘ سب سے بڑا مشاہدہ جو میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا وہ ہے سچی طلب‘ جس نیت کیلئے یا جتنی مرضی نیتیں کرلیں اور جس جذبے سے دم کروائیں اللہ تعالیٰ اپنے نام کی برکت سے ان حاجات کو پورا فرمادیتے ہیں۔ میرے پاس زیادہ عمل نہیں اور نہ ہی میں کوئی زیادہ ذکر کرتا ہوں‘ یہ میری کوتاہی ہے مگر اسم اعظم کےر وحانی دم نے ناممکن کو ممکن کیا اور یہ میں نے خود دیکھا۔ کوشش ہے اللہ تعالیٰ میری طلب کو سچا کردے‘ اسم اعظم کے روحانی دم سے روحانی اور جسمانی سکون میسر ہوا‘ بندشیں‘ شیطانی اور جادوئی اور سفلی عملیات کیلئے تو ننگی تلوار کاکام کیا ہے۔ سالہا سال سے جو طلسم ‘ کالی دنیا‘ حسد اور بغض کا نظام چل رہا تھا وہ ایسا ٹوٹا کہ عقل حیران ہے۔ الحمدللہ! جہاں ان کالی چیزوں سے چھٹکارا ملا (باقی صفحہ نمبر43 پر)
(بقیہ: اسم اعظم کا روحانی دم)
وہاں روح کو تقویٰ اور طہارت نصیب ہوئی‘ گھر میں امن اور سکون آگیا۔ کاروبار میں ترقی ہورہی ہے اور مزید معاش کمانے کے رستے بھی کھل رہے ہیں۔ الحمدللہ! اسم اعظم کے روحانی دم میں یہ نیت بھی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ مجھے اور میری نسلوں کو برکت‘ عافیت اور خیروالا رزق وسعت کے ساتھ عطا فرمائے اور دل کو تسلی ہے کہ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ اس مبارک دم کی برکت سے ایسا ہی معاملہ فرمارہےہیں اور سدا فرمائیں گے ۔(محمدعمر اعجاز‘لالہ موسیٰ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں