Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاکھوں کے نسخے بالکل مفت لیجئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

خاندانی حکیم ہوں مگر دکاند اری نہیں کرتا
لاکھوں کے نسخے بالکل مفت لیجئے
محترم حضرت حکیم السلام و علیکم!اللہ پاک ہم سب کو نیکی اور بھلائی کے کاموں کی توفیق دے ۔ طب پیغمبروں کی میراث ہے۔آج تک عبقری میں ایسا نسخہ شاید ہی آیا ہو۔ یہ نسخہ دنیاوی نہیں بلکہ سمادی ہے جس کی حضرت جبریل علیہ السلام واسطے نبی کریمﷺ کے رب العالمین عزوجل کے پاس سے لائے تھے۔ پس یہ دوا نافع ہے واسطے سب قسم کے دردوں کے مثل دردپشت، درد پا، درد معدہ، درد کمر، درد سر، درد دل، شقیقہ، ناک اور کان کے درد کیلئے‘ مفید ہے۔ قولنج کو (انتڑیوںکا درد) بوئے دہن کو، بوئے بغل کو دُور کرتی ہے۔ مثانہ کی پتھری کو توڑتی ہے۔ دانتوں کے درد کو تمام اعضاء کی سستی کو دفع کرتی ہے۔ اگر ایک سال میں ایک ہفتہ جو شخص یہ معجون کھائے تو اس آدمی کو احتیاج کسی طبیب کی نہ ہو اور وہ آدمی کسی درد میں مبتلا نہ ہو۔ اگر جس کی چار بیویاں ہو ں وہ شخص بھی خوشحال ازدواجی زندگی گزارے گا۔ھوالشافی: کلیجن (خولنجاں)، سونٹھ، کباب چینی، عقرقرحا، اگرخام (عودہندی)، لونگ، نخودسیاہ (کالے چنے بھنے ہوئے)، جاوتری، پوست خشخاش، اجوائن دیسی، پوست کابلی ہڑ، لہسوڑہ، ہر ایک دس گرام۔ترکیب:سب کو کوٹ چھان کر مصری اور شہد (جھاگ اتارے ہوئے) اور گائے کا دودھ ہر ایک سے بقدرضرورت لیکر تینوں کو باہم ملاکر قوام کریں پھر سب دوائیں اس میں گوندھیں۔ ایک خوراک کی مقدار چھ ماشے ہے۔
حکیم صاحب میرے دادا مرحوم (اللہ پاک انکی مغفرت کرے) حکیم تھے۔ میرے والد بھی، میں خود بھی لیکن ہم لوگ دکانداری نہیں کرتے۔ مطلب حکمت کو بطور روزگار کے نہیںکرتے لوگوں کو دوا دے دیتے ہیں انسانیت کی خدمت سمجھ کر۔ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ بھی آپ کو ایسے نسخہ جات ارسال کر سکوں۔رِنگا ورم: یہ بیماری گردن یا کمر پر ہوتی ہے بعض اوقات ہاتھ اور پائوں پر بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔ دائرہ کی شکل میں باریک دانے نکلتے ہیں جس میں شدید خارش ہوتی ہے پانی نکلتا ہے اور یہ دائرہ پھیلتا جاتا ہے۔ اس بیماری میں ماہنامہ عبقری میں شوگر کیلئے ایک نسخہ چھپا تھا۔ ھوالشافی: تمہ، کلونجی، تخم سرس اور گوند کیکر ااس نسخہ میں ‘ میں نے گوند کیتراکااضافہ کیا ‘رنگا ورم کے مریض کو استعمال کروائی۔ رنگ ورم پر خالص شہد لگایا، رنگا ورم ختم، دوبارہ نہیں ہوا۔ آپ کی یہی دوا نزلہ زکام کیلئے 2 سے3 کیپسول بڑے سائز کے بھر کے صبح و شام استعمال کروائی۔نزلہ زکام ختم، یہ دوا امساک بھی لاتی ہے۔ تخم سرس کی وجہ سے کیونکہ یہ ٹھنڈا اور خشک ہے ۔سردیوں میں سینے کی کھڑکھڑاہٹ کو دور کرنے کا ٹوٹکہ: سینے کی کھڑکھڑ ہو کسی دوا سے آرام نہ آرہا ہو۔ گرم مزاج والوںکو کلونجی 10 گرام، لہسن ایک تُری،تیل سرسوں 100گرام میں جلالیں۔ چائے کا چمچ صبح و شام پلادیں۔ شفاء کلی نصیب ہوگی۔ 2سے 3 دن یہ نسخہ استعمال کریں۔ یہی نسخہ انتڑیوں کے السر کیلئے بھی ہے۔کمال کی ممسک: ٹھنڈے مزاج والوں کو تخم سرس، تمر ہندی،برابر وزن خوراک ایک چنے کے برابر یہ چیزیں آزمودہ ہیں (یہ کمال کی ممسک ہے بغیر کسی بھی سائیڈ افیکٹ کے)۔
بلغم کے لیے سب سے اچھی دوا: مصطگی رومی، پہاڑی پودینہ، اجوائن دیسی، کلونجی، ہم وزن باریک سفوف بنائیں۔ شہد میں گوندھیں۔ خوراک صبح شام چائے کا چمچ پانی کے ہمراہ لیں۔بلغم کیلئے سب سے اچھی دوا ہے۔(سعید شہزاد‘بورےوالا)
احساس کمتری کے شکار روحانی ٹوٹکہ آزمالیں!
احساس کمتری قوت ارادی کی کمزوری سے واقع ہوتا ہے جب یہ سمجھا جاتا ہے کہ ہم کسی شخص کے سامنے نہیں جاسکتے، بات نہیں کرسکتے، ہم دوسرے لوگوں سے کمتر ہیں یا دوسرے لوگ ہم سے کمتر ہیں۔ یہ سب باتیں کمزور قوت ارادی کی عکاسی کرتی ہیں۔ طرزِ فکر صحیح ہو یا غلط دونوں کا تعلق دماغ کے ان خلیوں سے ہے جو زندگی میں کام آنے والے جذبات کو تخلیق کرتے ہیں اور جذبات آدمی کی قوت ارادی کے تابع ہوتے ہیں۔ اس لئے جب کسی انسان کے اندر جذبات اس کے ارادہ کے تابع نہیں رہتے تو اس کی زندگی میں خلاء واقع ہو جاتا ہے۔ اس خلا کا دبائو ہی دراصل احساس کمتری کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔ نہایت آسان اور سہل علاج یہ ہے کہ آدمی ہر وقت باوضو رہے۔ باوضو رہنے میں اس بات کی احتیاط لازم ہے کہ بول و براز یا اخراج ریاح کے قدرتی عمل کو نہ روکا جائے کیونکہ اس سے بھی دماغ پر زور پڑتا ہے۔ ضرورت پڑنے پر دوبارہ وضو کرلیا جائے۔ (بحوالہ: کتاب روحانی علاج)
پرانی درد کا علاج:لَاحَییَّ یُوحَیَّی لَیَھْیٰ ان کلمات کے اثرات بھی حیرت انگیز ہیں جسم میں خواہ کسی جگہ درد ہو اور خواہ کسی سبب سے ہوشہادت کی اُنگلی سے درد کے مقام پر لکھیں اور دریافت کریں اگر درد باقی رہے تو پھر دوبارہ اور اسی طرح سہ بارہ غرض تین مرتبہ میں کیسا ہی درد ہو مریض درد کے مارے سر پھوڑتا ہو بفضلہ تعالیٰ شفا ہو۔ سر اور کمر درد کے لیے آزمایا ۔ کامیاب پایا۔یَاوَاجِدُکا کمال:اگر کھانا کھاتے وقت چند لقموں پر یَاوَاجِدُ پڑھ لیا جائے تو کھانا نور بنتا ہے اور بیماری کا باعث نہیں بنتا۔ اس کھانے سے معدے کا کوئی مسئلہ جیسے کہ گیس، سینے کی جلن، تیزابیت، بدہضمی اور تبخیر نہیں ہوتی یہ میں نے آزمایا ہے۔
بھڑ کاٹنے کا دم (مجرب اور آزمودہ)
تموڑی رُڑی لوہے نا غلام
زمین چھایا آسمان
جتھے تموڑی لڑی اوتھے پیر پیغمبر نی دعا
پڑھ کر متاثرہ مقام پر دم کریں۔(شہزاد محمود‘ راولپنڈی)
سردیاں‘ ناف اور ناک میں
تیل لگائیے اور کمال دیکھئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !اللہ رب العزت آپ کی زندگی میں برکات عطا فرمائے‘ آپ بڑی خیر کاکام کررہے ہوں اس لیے کہ جادو جنات کے مارے لوگوں کی پریشانی کو قرآن و حدیث کے مطابق حل کروا رہے ہوں۔ اس سے اور کیا اچھا کام ہوسکتا ہے۔ میں ایک سال سے عبقری کا قاری ہوں اور گزشتہ سال اللہ تعالیٰ نے ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ میں شرکت کرنے کی توفیق دی اور بغیر دلیل سے میں نے آپ کو مرشد مانا ہے اور آپ کے ہاتھ پر بیعت ہوا ہوں۔ عبقری میں جو وظائف اور اعمال ہوتے ہیں۔ الحمدللہ پابندی سے کرتا ہوں اور نماز عشاء کے بعد سورئہ الفاتحہ اور سورۃ الاخلاص والا عمل کرتا ہوں۔ جو بھی عمل کروں نبی کریم ﷺ کی روح پاک کو اس کا ثواب ہدیہً تحفۃً عقیدۃً بھیجتا ہوں اور پھر ایک بار اپنے والدین کی روح کو اور ایک با ر آپ کی روح کو بخشتا ہوں اور ایک بار ساری اُمت کو بخشتا ہوں۔ ہر ماہ عبقری رسالہ کا شدت سے انتظار رہتا ہے اور میں ہر مجمع میں عبقری کا تعارف کروا رہا ہوں اور جہاں تک میرا قدم پہنچتا ہے۔ وہاں تک ان شاء اللہ عبقری کو پہنچانا ہے تاکہ دوسروں کی پریشانیاں بھی اللہ تعالیٰ حل فرمائیں۔ عبقری سے مجھے فائدہ ہوا اور میں چاہتا ہوں کہ سب کو فائدہ ہو۔عبقری میں ایک ٹوٹکہ پڑھا کہ ناف اور ناک میں تیل لگانے سے بڑا فائدہ ہوتا ہے۔ بے شمار امراض کا علاج ہے۔ میں نے بھی لگانا شروع کردیا۔ واہ کیا کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ مجھے ناف اور ناک میں تیل لگانے سے بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ موسم سرما میں تو یہ ضرور ہی استعمال کریں۔
میرے بالوں میں‘ کانوں میں اور منہ پر خصوصاً سردی کے موسم میں پورے جسم سے خشکی آٹے کی طرح گرتی تھی۔ بڑے علاج معالجے کیے‘ مختلف تیلوں سےمالش‘ مہنگے سے مہنگاشیمپو استعمال کیا مگرکوئی فائدہ نہ ہوتا اور سر میں تو خشکی کے ڈھیلے بنے ہوتے تھے اور جب سے ناف اور ناک میں تیل لگانا شروع کیا اور شیمپو لگانا چھوڑ ا ہے۔الحمدللہ میرا جسم خشکی سے پاک ہے۔ اس چھوٹے سے ٹوٹکے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے بڑی پریشانی سے بچایا۔میرے پاس بھی ایک وظیفہ ہے جو کہ عبقری کی بخل شکنی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور صدقہ جاریہ کیلئے پیش کررہا ہوں۔وہ یہ کہ مجھے رات کو پیشاب کے تقاضے کیلئے ضرورت ہوتی تو ڈر کی وجہ سے میں اٹھ نہیں سکتا تھا اور میں تہجد کیلئے اٹھنے کا ارادہ رکھتا تو تھا مگر اٹھنا مشکل ہوتا تھا پھر مجھے ایک کتاب سے یہ مسنون دعا ملی۔اَعُوْذُ بِکَلِمٰتِ اللہِ التَّامَّۃِ مِنْ غَضَبِہِ وَ عِقَابِہِ وَ شَرِّ عِبَادِہٖ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمٰزَاتِ الشَّیٰطِیْنِ وَ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ
حضرت خالد بن ولیدؓ نے حضور نبی کریم ﷺ کے مبارک دربار میں عرض کیا:یا رسول اللہﷺ مجھے رات کو ایسے ڈراؤنے قسم کے خواب آتے ہیں کہ مجھے تہجد کیلئے اٹھنے میںمشکل ہوتی ہے۔ آقا ﷺ نے یہی دعا عنایت فرمائی۔ پھر کچھ دنوں بعد خالد بن ولید حضور نبی کریم ﷺ دربارعالی میں حاضر ہوئے اور عرض کیا یارسول اللہﷺ میرا ڈر ختم ہوگیا اور اب مجھے رات کو جنگل میں شیر کے ہوتے ہوئے بھی مجھے ڈر نہیں لگتا۔ جب بھی ڈر لگ رہا ہو یا کہیں خوف زدہ جگہ سے آپ گزر رہے ہوں تو یہ مبارک دعا پڑھ لیا کریں آپ کو فائدہ ہوگا جو جو سونے سے پہلے تین بار پڑھ لے تو اسے برے خواب نہیں آئیں گے۔(پوشیدہ، سیالکوٹ)
سردیوں میںکڑوی کھچڑی اور میتھرے کا کمال
(۱)سردیوں میں اکثر لوگوں کو ایڑھیوں کے پھٹنے کی شکایت رہتی ہے۔ سالوں سے یہ نسخہ خود بھی میرے زیر استعمال ہے۔ چھوٹا یا بڑا گوشت میں سے جو چربی نکلتی ہے۔ چربی کا ٹکڑا لیکر برتن میں پگھلا لیتے ہیں یہ پگھلی ہوئی چربی جو گھی بن جاتی ہے ٹھنڈی کرکے ایک ڈبی میں محفوظ کرلیں رات کو تھوری سی مقدار میں ایڑھیوں پر لگا کر سوئیں تو صبح دھو دیں دو تین دن میں ایڑھیاں بالکل ٹھیک ہو جائیں گی۔(۲)سردیوں میں ہم کڑوی کھچڑی بناتے ہیں اسکے لیے ایک کلو چاول میں پائو میتھرے ٹھیک رہتے ہیں۔ میتھرے رات کو پانی میں بھگو دیتے ہیں اور صبح جب اس پانی میں اُبال آئے تو تھوڑا سا میٹھا تیل تقریباً پائو ڈال دیں نمک اور پانی پورا کردیں۔ چاول ڈال کر دم لگا دیں۔ پھر جب چاول کھانے لگیں تو اس میں دیسی گھی ڈال کر کھائیں جتنا زیادہ ڈالیں گے اتنا بہتر ہوگا۔ گھٹنوں کے درد، جوڑوں کے درد اور مختلف دردوں اور خون کی صفائی کیلئے بہترین ہے۔ سردیوں میں آٹھ دس دن کھالیں ناشتہ اسی کا کرنا ہے۔بادام کا شربت: بادام کا شربت بناتے ہیں سوڈا واٹر کی بوتلوں کی جگہ بہترین رہتا ہے۔ ایک پائو بادام اور ایک چھٹانک الائچی۔ بادام کو گرم پانی میں بھگو دیں کافی دیر بھگونے پر بادام بھی نرم پڑ جائیں گے اور چھلکا بھی اتر جائیگا۔پھر باداموں کو سل پر پیس لیں۔ بہت زیادہ باریک پیسنے ہیں پھرساتھ ہی الائچی بھی پیس لیں۔ پھر اڑھائی کلو پانی میںبادام کو کپڑے میں ڈال کر اچھی طرح بادام کا دودھ نکال لیں پھر اس پانی کو چولہے پر چڑھا کر اس میں ڈھائی کلو چینی ڈال کر پکالیں ایک اُبال آنے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا کرکے بوتلوں میں ڈال لیں۔ اگر تھوڑی سی چینی میں چند چاندی کے ورق ڈال کر ہاون دستے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور شربت میں ملا دیں زیادہ مقوی ہوگا۔سردیوں میں نیم گرم دودھ میں دو چمچ ملا کر پئیں۔(ج، بہاولپور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 172 reviews.