محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیوی کو ایک جن تنگ کرتا تھا‘ بہت تکلیف دیتا تھا‘ میرا ایک رشتہ دار ہے اور بہت اچھا دوست بھی‘ وہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہے اور اس کا تسبیح خانہ کے ساتھ روحانی تعلق بھی ہے۔ اس نے مجھے افحسبتم اور اذان کا عمل بتایا یعنی سورۂ مومنون کی آخری چار آیات اور اذان سات سات مرتبہ ہر گھنٹے کے بعد پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔ اس کے علاوہ سارا دن یاقہار کھلا پڑھنا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ چند دن عمل کرنے سے ہی میری بیوی ٹھیک نہیں بلکہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ وہ دن اور آج کا ہر ماہ ہمارے گھر عبقری ضرور آتا ہے۔ (عبدالرزاق‘ پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں