Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صحبت اور کتاب

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

عقلمندوں کی صحبت‘ تجربہ کاروں کی صحبت سے انسان میں جو کچھ منتقل ہوتا ہے وہ طالب علم کیلئے زاد راہ ثابت ہوتا ہے‘ پھر منازل آسان ہوجاتی ہیں اگر رکاوٹیں آئیں بھی تو اس کے حل کی ایک نہیں کئی شکلیں نکل آتی ہیں پھر بھی منزلیں آسان رہتی ہیں۔ جس دور سے ہم گزر رہے ہیں دیکھ رہے ہیں کہ اکثریت ذہنی و جسمانی بیماریوں میں مبتلا ہے‘ سکھ چین اطمینان جسمانی‘ روحانی صحت جیسے ہاتھوں سے نکل چکے ہیں‘ ان نعمتوں کے حصول کیلئے نئے نئے نعرے ایجاد کیے گئے اور کیے جارہے ہیں جن کا نتیجہ کچھ اچھا نہیں نکلا بلکہ جو کچھ تھا وہ بھی کھودیا اور عوام سکون‘ درد‘ طاقت کی دواؤں سے وقتی گزارہ کرنے لگی ہے۔ اخبارات‘ میڈیا ذہنی و قلبی صدمات کے سوا کچھ نہیں بانٹ رہے۔ اگر کوئی کام کی بات‘ نفع کی بات ہو تو ہم دیکھتے نہیں یا ہم میں اچھائی کی قبولیت نہیں رہی۔ معاشرہ‘ تنکا تنکا‘ فرد تنہا رہ گیا ہے۔ ہمدردی و غمگساری‘ محبت و الفت‘ علم و عمل بے جان ہوگئے اور انفرادی طور پر بندہ جو اپنے لیے کرسکتا تھا اور کرسکتا ہے وہ بھی نڈھال کم ہمت اور بزدل ہوچکا ہے۔ کونج اپنی ڈار سے بچھڑ گئی ہے۔ باہمت پرواز نہیں رہی ایسے حالات میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کو زندہ بیدار کرنے کیلئے پہلی بات اچھی صحبت ہے اس کے بعد دوسری چیز کتاب ہے۔ اچھی صحبت کی محافل کم یاب و نایاب ہوگئیں اور کتابیں پڑھنے کے ذوق پر کھانے پینے کا ذوق سبقت لے گیا ہے اور اس کا درد ناک پہلو دور حاضرہ کے امراض کی صورت میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ شوگر، بلڈپریشر، امراض گردہ و مثانہ، امراض جگر‘ بدہضمی، تبخیر، تیزابیت، السر عام ہوچکے ہیں۔ ایسی خوفناک صورتحال کا یہ تقاضا ہے کہ معاشرے کو صحت مند جسم اورصحت مند دماغ صحت مند اعمال کی ترقی و ترغیب کا اہتمام کریں‘ ایسی محفلیں‘ صحبتیں برپا کریں جو ان میں نئی زندگی کی لہریں پیدا کردیں اچھی صحبت کتاب سے زیادہ مفید ثابت ہوتی ہے۔جس نے صحبت نہیں پائی کتاب اس کیلئے بے فائدہ ہے۔ قارئین کرام بیماری دور کرنے کیلئے علاج ضروری ہے نہ کہ رونا۔ آج کے موضوع کا حاصل یہ ہے کہ پہلے اچھی صحبت اپنائیں پھر کتاب اپنائیں۔ تب ہی کتاب کی سمجھ اور فائدہ حاصل ہوگا۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 939 reviews.