Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری روحانی اجتماع سے پریشانیاں‘ بیماریاں ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

اللہ تعالیٰ نے ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ میں شرکت کی وجہ سے اتنی آسانیاں پیدا فرمائیں کہ بیان سے باہر ہیں‘ ایمان میں خاطر خواہ اضافہ ہوا‘ گھریلو ایسے مسائل حل ہوئے کہ جو حل ہونے کا نام ہی نہ لے رہے تھے‘ دل و دماغ پرسکون ہے

عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کاانعام
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور تسبیح خانہ کو دن دگنی‘ رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ جس طرح آپ بغیر کسی لالچ کے مخلوق کی بے لوث خدمت کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہے‘ میں تقریباً دو سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ میرے سمیت خاندان کے بہت سے افراد نے تسبیح خانہ میں ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ کے متعلق پڑھا تو جانے کی تمنا دل میں جاگی‘ لگن سچی تھی تو اللہ تعالیٰ نے جانے کے اسباب مکمل کردئیے‘ بحکم خدا 17 نومبر کو تسبیح خانہ میں  حاضری ہوگئی‘ اب ہم ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ میں شریک تھے۔ دل کو چھولینے والا ماحول تھا‘ دنیا سے کٹ جانے کو دل چاہے‘ دل چاہے کہ گھر واپس ہی نہ جاؤں‘ ایسا روح پرور‘ ایمان افروز اور رقت آمیز ماحول تھا۔ اللہ پاک آپ کو سدا قائم دائم رکھے۔ (آمین!)
اللہ تعالیٰ نے ’’عبقری روحانی اجتماع‘‘ میں شرکت کی وجہ سے اتنی آسانیاں پیدا فرمائیں کہ بیان سے باہر ہیں‘ ایمان میں خاطر خواہ اضافہ ہوا‘ گھریلو ایسے مسائل حل ہوئے کہ جو حل ہونے کا نام ہی نہ لے رہے تھے‘ دل و دماغ پرسکون ہے‘ میں اپنا مشاہدات بتانا چاہتی ہوں:۔ ہمارے گھرمیں ٹیلی ویژن تھا جو کہ ہروقت چلتا رہتا تھا‘ کبھی بیٹی‘ کبھی بیٹا اور کبھی بہو اپنی اپنی پسند کے پروگرامز اور ڈرامے دیکھتے رہتے‘ نماز میں سستی‘ گھر کے کاموں میں کوتاہی ہوتی‘ میں نے اجتماع میں مراقبہ کیا کہ اے اللہ پاک! اس نحوست کو ہمارے گھر سے نکال دے‘ اور کچھ دنوں کے بعد خودبخود ہی ٹی وی خراب ہوگیا اور حیرت انگیز طور پر کوئی اس کو ٹھیک کروانے کے بارے میں بھی نہیں سوچتا اور میرے خیال میں یہ تسبیح خانہ اور عبقری روحانی اجتماع کی ہی برکت ہے۔ میرے بیٹے کی موٹرسائیکل چھ سات مہینے پہلے چوری ہوگئی جو کہ ایف آئی آر کٹوانے اور بہت دوڑ دھوپ کرنے کے بعد بھی نہ ملی‘ آخر میرا بیٹا تھک ہار کر بیٹھ گیا اور قدرتی طور پر تسبیح خانہ سے واپسی پر شوروم والے کا فون آیا کہ آپ والی موٹرسائیکل کے کاغذات بنوانے کی درخواست دی گئی ہے تو آپ بھی آجائیں اور یوں اتنی آسانی سے بیٹھے بٹھائے ہمیں نئی موٹرسائیکل مل گئی۔ہر مہینے پیسوں کی کمی ہوجاتی‘ اس کیلئے قرض لے کر گزارا کرنا پڑتا مگر جب سے عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی ہے پیسوں کی کمی نہیں ہوتی اور زندگی میں بہت سکون آگیا ہے۔ (آسیہ یوسف‘ مانسہرہ)
عبقری روحانی اجتماع سے روحانی وجسمانی مسائل حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو نیکیاں اور آسانیاں پھیلانے کی مزید توفیق دے کیونکہ آپ کے لیے ہر دل سے دعا نکلتی ہے آپ جیسے مخلص لوگ اس دنیا میں نایاب ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے احباب کو اور ترقی دے اور آپ اسی طرح لوگوں کی دینی اور دنیاوی فلاح کرتے رہیں۔ آمین!
اس مرتبہ عبقری روحانی اجتماع میں میں اور میری دونوں بیٹیاں بھی شریک ہوئیں‘ بہت سکون ملا‘ بہت سی ایسی باتیں جن کا دل میں خیال تھا وہ پوری ہوگئیں۔ میں نے اپنی بیٹیوں کو بتایا تھا کہ لنگر کا حلوہ بہت مزیدار ہوتا ہے مگر افسوس وہ ہمیں نہ ملا۔ مگر مرغی آلو کا شوربہ انتہائی مزیدار تھا آج تک ایسا ذائقہ نہیں چکھا۔ چائے انتہائی لاجواب تھی‘ لنگر کا کھانا تھوڑا سا کھا کر ہی دل اس کے خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے بھر جاتا تھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے لنگر میں مزید وسعت دے اور اسے اسی طرح جاری و ساری رکھے اور اس کے کھانے سے اسی طرح دلی تسکین ہوتی رہے۔ آمین!
میری بڑی بیٹی کے ذہن میں خیال تھا کہ وہ آپ کو آپ کی آواز سے پہچان لے گی اور وہی ہوا‘ جب ہم لوگ پہنچے تو ہمیں بھی تسبیح خانہ میں جگہ نہ مل رہی تھی پھر ہمیں دارالتوبہ کے سامنے والے ہال میں آسانی سے جگہ مل گئی وہاں پر بیٹی نے آپ کو آپ کی آواز سے ہی پہچان لیا‘ آپ نے بعد میں اپنا تعارف کروایا‘ اس نے کہا کہ حکیم صاحب کا جاہ و جلال دیکھ کر سلام اس کے منہ میں ہی رہ گیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہمارے دل میں خیال تھا کہ آپ سب پر انفرادی دم کریں گے لیکن یہ ممکن نظر نہیں آتا تھا کیونکہ اتنے لوگوں کو انفرادی طور پر دم کرنا مشکل کام تھا لیکن یہ بھی ہوگیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیردے اور ہماری تمام مشکلات کو حل فرمائے۔ اجتماع کی ایک اور خاص بات جو عورتوں میں کم ہی ہوتی ہے اور وہ ہے آپس میں اتفاق‘ سب آپس میں اتفاق و محبت سے رہیں اورجاتے وقت بہت ہی اچھے طریقے سے ایک دوسرے مل کر گئیں۔ اجتماع سے آنے کے بعد میں اور میری بیٹی نے دونوں نے دو بار خواب میں دیکھا کہ آپ ہمارے گھر تشریف لائے ہیں اور دم کررہے ہیں‘ ہمارے گھر سے بلائیں پریشانیاں جارہی ہیں۔
اجتماع میں جانے سے پہلے روزانہ رات کو محسوس ہوتا تھا کہ جیسے ان دونوں کے پاؤں کی طرف کوئی جوان کھڑا ہے۔ مگر جب سے اجتماع میں دم کروا کر آئے ہیں اس دن سے اب کبھی کبھار ہی ایسا محسوس ہوتا ہے۔ دوران اجتماع بتائے اعمال ہم کررہے ہیں جن سے ہمیں دینی اور دنیاوی دنوں فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ آپ ہمارے لیے دین اور دنیا کی کامیابی کیلئے ضرور دعا کریں کہ وہ ہمیں دین اور دنیا دونوں کی کامیابی عطا فرمائے۔ (رضیہ نثار‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 921 reviews.