Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پراٹھے سے علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

پراٹھے سے علاج - مچھر بھاگ جائیں گے - چہرے پر سفید داغ یا دھبے بننا - پیٹ کی بلند آوازیں - نظام انہظام کی گڑبڑ - بخار چڑھا اور رنگ سیاہ ہوگیا

پراٹھے سے علاج:ہماری ایک قاریہ کہتی ہیں کہ آج کے پر آشوب دور میں نا امیدی‘ پریشانی‘ مایوسی‘ بے یقینی‘ زندگی سے بیزاری ‘ غیر تعمیری خیالات ‘ انسان کو پریشان کر دیتے ہیں ایسے پریشان لوگوں کو چاہئے کہ چند دن تک یہ ناشتا کریں ایک انڈا تلیے مگر اس میں نمک ‘ کالی مرچ ‘ نہ ڈالیے پھر پراٹھا بنایئے اور اس کے ساتھ انڈا کھایئے پراٹھے کا ایک چھوٹا ٹکڑا چائے میں ڈبویئے چائے پینے کے بعد یہ ٹکڑا بھی کھا لیجئے آپ اپنے اندر نئی توانائی محسوس کریں گے ۔اسی طرح معدے میں خشکی ہو جائے تو ہچکی لگ جاتی ہے کبھی ایسا اتفاق ہو تو چائے بنایئے اس میں آدھا چمچہ اصلی گھی ڈالیے پھر پراٹھے کا ایک نوالہ پیالی میں ڈال دیجئے چائے پی لیں اور بعد میں نوالہ بھی کھا لیں آرام محسوس ہوگا بے ضرر علاج ہے آزما کر مجھے ضرور بتایئے ۔
چہرے پر سفید داغ یا دھبے بننا:میرے دو بچے ہیں بڑا تین سال اور چھوٹا ایک سال کا ہے موسم سرما میں ان کے چہرے پر کھردرا پن آ جاتا ہے کہیں کہیں سفید داغ بھی بن جاتے ہیں اس کی کیا وجہ ہے ؟(کائنات‘ لاہور)
مشورہ:سردی کی وجہ سے دراصل بچوں کی نازک جلد متاثر ہوتی ہے خصوصا ً چہرے پر سفید داغ یا دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں اکثر خواتین اسے کیلشیم کی کمی سمجھتی ہیں کچھ کہتی ہیں کہ اللہ تعالٰی نہ کرے سفید داغ پھلبہری بن جائیں سردی میں بہرحال بچوں کی خاص احتیاط کرنی چاہیے نہانے سے پہلے زیتون کے تیل کی مالش کرنے سے جلد نرم وملائم رہتی ہے گلاب کے عرق میں گلیسرین ملا کر لگانے سے بھی کھردرا پن دور ہوتا ہے ۔موسم سرما میں بچوں ہی نہیں بڑوں کی جلد بھی کھردری ہو جاتی ہے عرق گلاب میں تھوڑا سا بے بی لوشن ملا کر نہانے کے بعد ملیئے فرق پڑتا ہے عرق گلاب میں گلیسرین ملا کر رکھ لیں چہرے پر لگانے سے ملائمت آتی ہے آہستہ آہستہ داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔
مچھر بھاگ جائیں گے: گزشتہ دنوں ڈینگی بخار کی وجہ سے لوگ بہت پریشان رہے‘ مچھروں کیلئے میٹ خریدے گئے‘ جیلیبیاں جلائی گئیں‘ پپیتے کے پتوں کی تلاش ہوئی اور مختلف قسم کی ادویات آزمائی گئیں۔ ہمارے ہاں تلسی کے پودے ہر جگہ نظر آتے جسے نیاز بو کہتے ہیں۔ پودے کی خوشبو بھینی بھینی ہوتی ہے۔ قدرت نے اس میں شفاء رکھی ہے۔ اس کے پتوں میں جراثیم اور حشرات الارض نیست و نابود کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ آپ بھی اس کا تجربہ کیجئے۔ آپ کے باغ یا صحن میں مچھر ہوں تو تلسی کے پودے لگادیجئے۔ جیسے ہی پودا نکلے گا مچھر بھاگ جائیں گے۔ پرانے طبیب تلسی کی خاصیت جانتے اور اس سے علاج کرتے تھے۔ جراثیم کش تاثیر ہونے کی وجہ سے ہر قسم کے بخاروں میں تلسی کے پتے کام آتے ہیں۔ موسم بدلنے سے جسم بھاری لگے اور بدن ٹوٹنے لگے تو اس کے سات خشک پتے لے کر پیالی پانی میں خوب پکائیے ۔ قہوہ بنا کر اس میں ذرا سی چینی یا نمک ملا کر پی لیجئے۔ نزلہ ختم ہوگا‘ سر کا درد بھی غائب ہوجائے گا۔ ملیریا ہو تو پتے نرم شاخوں کے ساتھ توڑ کر ایک پیالی پانی میں جوش دیجئے۔ چھان کر دودھ ملائیے یا ویسے ہی نمک‘ چینی یا شہد کے ساتھ پینے سے وبائی بخار انسان کو نہیں چمٹتا۔ اس کے پتے دھو اور سکھا کر رکھ لیجئے۔ کچھ حکیم حضرات اس کے خشک پتے سکھا کر ہم وزن کالی مرچیں ملاتے اور پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنا کر مطب میں رکھ لیتے ہیں۔ وہ پھر بخار کے مریضوں کو کھلاتےہیں۔ گلے کی خراش میں بھی تلسی (نیازبو) کے پتوں کا قہوہ بہت مفید ہے۔ آپ اس سے غرارے بھی کرسکتے ہیں۔ سانس کی بیماری‘ کھانسی نزلہ اور فلو ہو تو تلسی کے پتے سات آٹھ عدد لیجئے‘ دو لونگ ملائیے۔ تین پیالی پانی میں اتنا پکائیے کہ آدھا پانی رہ جائے پھر چھان کر پی لیں۔ اسی طرح ادرک کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیے۔ تلسی کے سات پتے ملا قہوہ بنائیے اور اس میں شہد ملا کر پی لیں جس گھر میں تلسی کا پودا ہوگا‘ مچھر بھاگ جائیں گے۔ آسان طریقہ یہ ہے کہ تلسی کے پتے پھولوں سمیت ٹہنیوں کے ساتھ کاٹ لیں۔ پانچ چھ ٹہنیاں کافی ہیں۔ ان کا گلدستہ بنا کر گلدان یا خالی گلاس میں کمرے کے اندر سجائیے‘ مچھر بھاگ جائیں گے۔
بخار چڑھا اور رنگ سیاہ ہوگیا: پچھلے دنوں مجھے بخار چڑھا اور میں کافی دن پریشان رہی اب ٹھیک ہوا ہوں تو چہرے کا رنگ پہلے جیسا نہیں رہا‘ بھوک بھی نہیں لگتی۔ پتا نہیں بخار کو میں ہی کیوں پسند آئی؟ رنگ صاف کرنے کیلئے کوئی ٹوٹکہ بتائیے اور کمزوری کیسے دور ہوگی؟ (ج،لاہور)
مشورہ: آپ بیماری کو برا بھلا کہہ رہی ہیں‘ بیماریاں تو گناہوں کا کفارہ ہیں‘ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں‘ میں نے نبی کریم ﷺ کو ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ’’یقیناً بخار انسان کے گناہوں کو اس کے نامہ اعمال سے اس طرح گراتا ہے جیسے درخت اپنے پتے گراتے ہیں‘‘ کئی احادیث میں ہے کہ مومن بیماری کے بعدبرف کے اولے کی طرح صاف شفاف ہوجاتا ہے۔ کمزوری آہستہ آہستہ دور ہوگی‘ غذا کا خیال رکھیے‘ ڈاکٹر سے کوئی دوا لکھوائیے‘ چہرے پر کچھ لگانے کی ضرورت نہیں‘ چند ہفتے میں ٹھیک ہوجائے گا۔ دودھ‘ پھل بکثرت استعمال کیجئے۔
چہرے پر داغ دھبے: میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ چہرے پر ہلکے بھورے اورسیاہی مائل دھبے پڑگئے ہیں جو بہت بُرے لگتے ہیں‘ یہ کیسے دور ہوں گے؟ (عمرانہ شفیق‘ اسلام آباد)
مشورہ: اس عمر میں دھبے پڑنے نہیں چاہئیں۔ ماہانہ نظام میں گڑبڑ بھی ایک وجہ ہوسکتی ہے۔ خربوزے کے بیج منگائیے‘ ان کو چھیل کر رکھیے۔ ایک چمچ مسور کی دھلی ہوئی دال لیجئے‘ پھر ایک چمچ خربوزے کے چھلے بیج ملا کر پیس لیں۔ پھر گلاب کے عر ق میں ملا کر چہرے پر لگائیے۔ سات منٹ بعد ہاتھوں سے ہلکا ہلکا مساج کریں‘ پھر منہ دھو لیجئے۔ چند روز لگائیے‘ پرانا ٹوٹکہ ہے۔ اس سے داغ دھبے دور ہوجاتے ہیں رات کو سوتے وقت گھیکوار کا گودا چہرے پر لگائے ‘ صبح منہ دھو لیجئے‘ دھبوں پر بلیج کریم نہ لگائیے ورنہ چہرہ خراب ہوجائے گا۔
پیٹ کی بلند آوازیں: میں کالج میں پڑھتی ہوں‘ میرے ساتھ مہینہ بھر عجیب مسئلہ رہتا ہے‘ وہ یہ کہ میرے پیٹ سے آوازیں آتی ہیں‘ وہ بھی زور زور سے‘ ان کی وجہ سے میں پریشان ہوجاتا ہوں اور دوست مذاق اڑاتی ہیں‘ آواز اتنی زور کی ہوتی ہے کہ میں خود گھبرا کر سوچتی ہوں کہ آوازیں کہاں سے آرہی ہیں‘ پیٹ چاہے خالی ہو یا بھرا ہوا گڑ گڑ کر آواز ہر وقت آتی رہتی ہے۔ میری مدد کیجئے اور بتائیے کہ یہ آواز کس طرح بند ہوسکتی ہے۔ (رعنا شفیق‘ راولپنڈی)
مشورہ: مجھے ایسا لگتا ہے کہ آپ نے خوب تلی ہوئی اور الٹی سیدھی چیزیں کھائی ہیں جس سے معدہ خراب ہوگیا‘ اس عمر میں پیٹ خراب نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی زیادہ دوا کھانی چاہیے۔ بہرحال اب آپ بڑی بوڑھیوں والا ٹوٹکہ آزمائیے اور بازار سے سونف لائیے‘ ایک پاؤ سونف لاکر صاف کرلیں‘ اس میں تنکے مٹی وغیرہ ہوتی ہے‘ آدھی سونف باریک پیس کر رکھ لیجئے۔ کھانے کے بعد ایک چمچ سونف آدھے گلاس پانی کے ساتھ کھالیا کریں۔ بقایا آدھی سونف بھون کر رکھ لیں‘ ہلکی آنچ پر فرائی پان میں بھونیے‘ رنگ بدلنے لگے تو اتار لیں‘ اس میں تھوڑی سی دھنیے کی گری ملائیے۔ ناریل باریک کاٹ کر ملائیے۔ ایک چھوٹا ٹکڑا کافی ہے۔ پھر آدھی چمچی چینی ملائیے۔ دھنیے کی گری بازار میں مل جاتی ہے نہ ملے تو رہنے دیں۔ یہ سونف دن میں تین چار بار کھائیے۔ بڑے مزے کی ہوتی ہے۔ اس بے ضرر علاج سے آپ کا معدہ بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 914 reviews.