Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب کی تعبیر

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

٭تمہاری فوت ہوئی ماں آگئی٭جدائی کا عالم٭سمندر کی ریت٭چیتا اور شیر٭بتاؤ تمہیں کس نے بھیجا ہے ٭لو سامان آج تمہاری رخصتی کا دن ہے!٭والدہ مرحومہ کی خواہش!٭احتیاط کریں! کسی پر بھی بھروسہ نہ کریں

قرآن خوانی: ہمارے گھر قرآن خوانی ہورہی ہے‘ ہارے گھر کے دو دروازے ہیں اورکھڑکی کھلی ہے‘ میں گھر میں اپنے ابو کے دوستوں کے بچوں کے ساتھ بیٹھی ہوں‘ گلی کے اندر فقیر نما ایک آدمی داخل ہوتا ہے جس سے ڈر لگتا ہے وہ ہاتھ میں چھری لیے کچھ پڑھتا ہوا تیزی سےچلتا آرہا ہے‘ اس سے ڈر کر میں بھاگ کر گھر میں داخل ہوجاتی ہوں اور ان بچوں سے کہتی ہوں تم بھی آجاؤ‘ لیکن وہ میری بات نہیں سنتے‘ جب وہ زیادہ قریب آتاہے تو وہ بھی اندر آجاتے ہیں اس کے بعد ہم دروازہ بند کردیتے ہیں لیکن کھڑکی کھلی رہ جاتی ہے وہ آدمی اس میں سے اندر جھانکتا ہے اور زور زور سے پڑھنے لگتا ہے پھر خودبخود دروازہ کھل جاتا ہے اور وہ اندر داخل ہوکر خون کی طرح کی کوئی چیز ایک کونے سے دوسرے کونے میں ڈالتا ہے۔‘ میں امی کو بلاتی ہوں‘ وہ بجلی کے میٹر کے پاس آکر رک جاتا ہے اور اوپر کوئی کاغذ رکھتا ہے میں زور سے یااللہ مدد‘ پہلا کلمہ اور آیۃ الکرسی پڑھتی رہتی ہوں اور آدمی کو وائپر سے مارتی ہوں‘ میری امی آتی ہیں اور اس کے بال پکڑ کر نیچے گراتی ہیں اور اس سے پوچھتی ہیں کہ بتاؤ کس نے بھیجا ہے تو وہ دروازہ کی طرف اشارہ کرتا ہے اب گلی کے بعد کھلا میدان ہے اور ایک شخص اسکوٹر پر ہے وہ منہ ہماری طرف کرتا ہے اور مسکراتا ہے اور وہ کوئی اورنہیں بلکہ ہمارے سگے خونی رشتہ دار تھے۔ (ج، راولپنڈی)
تعبیر: خواب کے مطابق آ پ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی اللہ کی رحمت سے اور والدین کی دعاؤں سے آپ کی حفاظت ہوگئی۔ آپ احتیاط کریں والدین کی غیرموجودگی میں کسی پر بھروسہ نہ کریں اور حسب توفیق صدقہ خیرات کریں۔
تمہاری فوت ہوئی ماں آگئی: یہ خواب میں نے پیر کی رات کو دیکھا تھا، فجر کی نماز سے تقریباً ایک گھنٹہ پہلے، میں نے دیکھا کہ ایک پارک کی طرف جگہ ہے، میں بیٹھا ہوں، ہمارے گائوں کا آدمی میرے پیچھے آتا ہے اور کہتا ہے آئو تمہاری ماں تم سے ملنے آئی ہے۔ میری ماں کو فوت ہوئے تقریباً 8 دن ہوئے ہوں گے، جب میں چلا جاتا ہوں تو پیچھے گھنٹے سبز درخت ہوتے ہیں اور ایک ڈھلوان ماربل کی بنی ہوتی ہے۔ اس کے اوپر ٹیک لگائے میری ماں سفید کاٹن کے سوٹ پر گلابی پھول والے کپڑوں میں لیٹی ہیں۔ مجھے دیکھ کر بیٹھ جاتی ہیں، پھر میری آنکھ کھل گئی۔(ق، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کی والدہ مرحومہ کی یہ خواہش ہے کہ آپ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک کریں، انشاء اللہ اس صلہ رحمی کا بدلہ دونوں جہانوں میں آپ کو ملے گا اور آپ کی والدہ کی روح کو بھی سکون ہوگا۔(واللہ اعلم)
سمندر کی ریت: میں نے دیکھا کہ جیسے ریت ہے جیسے سمندر کے کنارے ہوتی ہے، وہاں ایک کچی کوٹھڑی بنی ہے۔ وہ کوٹھری باہر سے پکی ہے اینٹوں کی اور اس کا دروازہ لکڑی کا ہے۔ پھر جب میں دروازہ کھول کر اندر جاتی ہوں تو اندر ریت ہی ریت ہوتی ہے اور ریت کو میں اندر جاکر اِدھر اُدھر کرتی ہوں تو مردے کی ہڈیاں نکلتی ہیں۔ پھر منظر بدل جاتا ہے اور خود کو پہاڑوں کے درمیان موجود پانی میں دیکھتی ہوں۔ پہاڑوں کے دامن میں پانی کا ذخیرہ ہوتا ہے اور اس پانی میں میں موجود ہوں اور پانی میں میرے ساتھ ایک مچھلی بھی ہے۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(م۔ش)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ عنقریب دنیاوی آسائشوں کی کثرت کی وجہ سے اس میں مشغولیت زیادہ ہو جائے گی، تاہم کوشش کریں کہ اس دوران اللہ کا ذکر جتنا ہوسکے کرلیا کریں تاکہ یہ مشغولیت نقصان دہ ثابت نہ ہو۔ واللہ اعلم۔
جدائی کا عالم:میں اکثر خواب میں اپنی والدہ مرحومہ کو دیکھتی ہوں۔ ایک بار میں نے دیکھا کہ ٹرین میں گھر کے سب افراد سوار ہیں۔ میرے سارے بہن، بھائی سفید چادر لے کر لیٹے ہوئے ہیں۔ پھر اچانک میری والدہ مرحومہ میرے پاس آتی ہیں۔ میں نے سرخ رنگ کا جوڑا پہنا ہے، زیادہ شوخ نہیں۔ وہ مجھے کہتی ہیں تم نے اس ڈبے میں نہیں بیٹھنا، تمہارا ڈبا دوسرا ہے اور یہ کہ تمہارا سفر لمبا ہے، ان کے چہرے پر بہت اطمینان ہے۔ بس وہ مجھے کسی طرح بھی دوسرے ڈبے میں بھیجنا چاہتی ہیں۔ بس میں ابو کے ساتھ دوسرے ڈبے میں چلی جاتی ہوں۔ میرا دل بالکل نہیں چاہ رہا جانے کو لیکن امی مجبور کررہی ہیں اور میں بہت اکیلا اور لاچار محسوس کررہی ہوں اور جدائی کا عالم سا تھا۔ مجھے ایسے لگ رہا ہے جیسے میں دوسرے شہر یا دوسرے ملک جارہی ہوں۔ میں اکثر خواب میں والدہ مرحومہ کو دوبارہ زندہ ہوتے دیکھتی ہوں اور حیرانی سے زندہ ہونے کا سبب پوچھتی ہوں اور وہ کوئی جواب نہیں دیتیں بس مسکراتی ہیں۔ ایک بار والدہ نے یہاں تک آکے کہا کہ یہ لو اپنا سامان تمہاری آج رخصتی ہے۔ تمہارا نکاح ہوچکا ہے۔ اکثر میری مرحوم پھپھو مجھ سے گلے مل رہی ہوتی ہیں۔(عاصمہ‘ خانیوال)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ ان شاء اللہ جلد ہی آپ کا اچھا رشتہ آئے گا اور رشتہ ہو جائے گا۔
چیتا اور شیر:میں نے خواب میں دیکھا کہ میری کزن کا نکاح ہے، جب ہم وہاں جاتے ہیں تو ان کے گھر کے لان میں بہت سارے جانور ہیں، ان میں ہرن بھی ہے، وہاں چیتا میرے پیچھے پڑجاتا ہے اور پھر شیر، بڑی مشکل سے اپنی جان بچاتی ہوں۔(ج، لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے خاندان کے بعض لوگ آپ سے بغض کی وجہ سے دشمنی رکھتے ہیں اور نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، آپ ہر نماز کے بعد ایک بار آیت الکرسی اور 19بار یا حفیظ پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔
صاف اور گندہ پانی: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں گھر کا صحت دھو رہا ہوں، لائن کا پانی آرہا ہے‘ پانی اتنا صاف شفاف ہوتا ہے کہ گھر کا صحن چمکتا دکھائی دیتا ہے۔ میرے مرحوم والدین بھی میری مدد کررہے ہوتے ہیں، پھر منظر بدل جاتا ہے، میں کسی نامعلوم جگہ سے آرہا ہوتا ہوں کہ راستے میں ایک گندے بدبودار پانی کی ندی بہہ رہی ہوتی ہے۔ ندی کے بیچ میں دیوار نما راستہ بنا ہوتا ہے، میں اس راستے سے ندی پار کرتا ہوں، جب میں ندی کے درمیان پہنچتا ہوں تو ندی کا پانی زیادہ بھر جاتا ہے اور میں گردن تک اس گندے پانی میں ڈوب جاتا ہوں۔(غ، راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات پر متنبہ کیا گیا ہے کہ دنیا کے حصول کے چکر میں آخرت سے غافل ہونا سخت نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔ آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں۔ اعمال صالحہ کی طرف توجہ دیں۔ واللہ اعلم
ٹھنڈی مٹھائی
(آصفہ۔۔ لاہور)
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ اپنے رشتہ کے نانا کے گھر پر ہوں۔ میں اِدھر اُدھر کمروں میں پھر رہی ہوں، پھر ایک کمرے سے نکل کر باہر کی طرف جاتی ہوں تو نانا کھڑے ہیں اور مجھے سلام کرتے ہیں اور پھر میں ایک کھلی جگہ پر کھڑی ہوں، فرش نیلا ہے، ٹائلوں والا، وہاں وائپر پھیر رہی ہوں اور فرش پر کسی عورت کی وگ گری ہوی ہے۔ میں وائپر سے وگ پرے کر دیتی ہوں اور پھر وائپر پھیرنا شروع کردیتی ہوں، جس جگہ وائپر پھیر رہی ہوں، وہ نہانے کی جگہ ہے۔ پھر میں فریج سے رس گلے اور دودھ ٹائپ چیز نکالتی ہوں اور میرے ساتھ ایک لڑکی اور بھی ہوتی ہے، میں اسے کہتی ہوں کہ پلیٹ میں میرا حصہ بھی نکال لے، میری آنٹی کہتی ہیں کہ بیٹا ٹھنڈا تو ہونے دو، تو وہ لڑکی کہتی ہے کہ آنٹی ہم نے ٹھنڈی چیزیں ہی ڈالی ہیں اور پھر پلیٹ بھر لیتی ہے اور میرا حصہ بھی ساتھ ڈال لیتی ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی بشارت ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی کوئی خوشی کی خبر آپ کو ملنے والی ہے آپ یا خبیر یا بشیر 21 بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
کالا سفید بلا
(راحیلا۔نوابشاہ)
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک موٹا اور بڑا بلا ہے، سفید اور کالے رنگ کا، وہ ہمارے گھر میں آیا ہے، میںاس کو بھگاتی ہوں تو وہ کبھی ایک کمرے میں گھس جاتا ہے کبھی دوسرے کمرے میں، میں نے ایک کمرے کا دروازہ بند کردیا، پھر بھی وہ باہر آگیا۔ دروازہ بند ہی تھا اور باہر والے گیٹ سے بھی میں نے اس کو بھگا کر گیٹ بند کردیا، پھر بھی وہ اندر آگیا۔ میری امی آٹا گوند رہی ہیں، میں ان سے کہتی ہوں کہ امی مجھے لگتا ہے کہ اس بلے کو لوگوں نے پڑھا کر بھیجا ہے، میری امی کہتی ہیں کہ بیٹا تم اس کو تنگ مت کرو تم صرف قل پڑھ لیا کرو۔ میں نے خواب میں رنگ برنگی چوڑے بھی دیکھے ہیں۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ گھر میں کسی پریشانی یا بیماری آنے کا اندیشہ ہے تاہم آپ فوری طور پر اپنا اور تمام اہل خانہ کی طرف سے حسب توفیق صدقہ کردیں۔ پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کرتے ہوئے فرض نماز کے بعد سات بار چاروں قل پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔
حلوائی کی دکان
(ایس اختر۔ لاہور)
خواب: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں موٹر سائیکل پر حلوائی کی دکان جاتا ہوںاور اس سے کہتا ہوں کہ مجھے جلدی حلوا اور پوریاں بنا دو کیونکہ محرم الحرام کا جلوس آرہا ہے تاکہ میں جلدی چلا جائوں۔ اتنے میں میری نظر موٹر سائیکل پر پڑتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جہاں میں نے موٹر سائیکل کھڑی کی تھی وہاں نہیں ہے، میں دوڑ کر اس جگہ جاتا ہوں تو مجھے موٹر سائیکل بائیک ایک کار کی آڑ میں نظر آجاتی ہے میں واپس حلوائی کی دکان پر آجاتا ہوں، اتنی دیر میں جلوس اس جگہ سے گزرنا شروع ہو جاتا ہے۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کسی اہم کام میں کوشش کے باوجود تاخیر ہو رہی ہے، آپ حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور یابدیع ہر نماز کے بعد 21 بار پڑھ کر دعا کریا کریں۔ واللہ اعلم۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 911 reviews.