Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمل آزمایا! سکول میں میرے نمبرز کا ریکارڈ توڑنا ناممکن

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

جب امتحان ہوتے تو میں ایک دفعہ یہ عمل کر کے پھر پڑھنے بیٹھتی اور خودبخود اندازا ہو جاتا تھا کہ کونسا سوال یاد کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔ اگلے دن جب امتحان ہوتا تو امتحانی پرچہ میں وہ ہی سوال ہوتے تھے جو میں نے یاد کیے تھے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کو اللہ نے اپنے علم کےخزانوں سے نواز ے۔ بھلا آپ کس علم سے بے خبر ہوسکتے ہیں ۔ آپکی ایک معمولی سے مرید ہوں۔ اس لئے میری غلطی معاف فرما دیجئے گا۔ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ ’’علم کے سمندر‘‘ کی خدمت میں ایک بوند پیش کررہی ہوں۔ آپ اعلیٰ ظرف ہیں مجھے یقین ہے کہ آپ قبول کرنے کا شرف بخشیں گے۔بچپن میں یہ حدیث مبارکہ پڑھی تھی کہ آنحضرت محمدﷺ نے فرمایا کہ میں ’’علم کا شہر ہوں اور علی اس کا شہر کا دروازہ ہے‘‘ اس کے بعد میں نے ’’علم کا نام‘‘ سبق یاد کرنے کے لئے اپنے ذہن پرلکھنا شروع کردیا۔عمل اس طرح ہے کہ شہادت والی اُنگلی پر تین مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر دم کریں پھر اس انگلی سے اپنی پیشانی پر لفظ ’’اللہ‘‘ لکھیں۔ پھر تین دفعہ کلمہ طیبہ شہادت والی انگلی پر دم کر کے لفظ ’’محمدؐ‘‘ لکھیں۔ یعنی ’’علم‘‘ (محمد ﷺ کا نام)اپنے ذہن میں محفوظ کر کے کچھ بھی پڑھا جائے ان شاء اللہ ذہن نشین ہو جائے گا۔میں نے بچپن سے یقین سےاس عمل کو کیا اور بہت فائدہ ہوا ہے۔فائدہ:اس عمل نے مجھے بنا دیا یہ عمل میری بنیاد ہے۔بچپن میں میں بہت بیمار رہتی تھی۔ جس وجہ سے سکول کم جاتی تھی اور پڑھائی میں بے حد کمزور تھی۔ 6th کلاس سے میں نے یہ عمل کرنا شروع کیا۔ جس کا سب سے پہلا فائدہ یہ ہوا کہ میرے لئے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے کا راستہ کھلا اور بہترین استانی ملیں۔
مجھے جب بھی قرآن پاک کا یا پھر سکول کا سبق یاد کرنا ہوتا ایک دفعہ یہ عمل کرلیتی اور سبق آسانی سے یاد ہو جاتا اور کبھی بھولتا نہیں تھا۔ اسی سال میں نے 6th کلاس کے سالانہ امتحانات میں ’’A‘‘گریڈ حاصل کیا۔ ہر ٹیسٹ میں بہترین نمبر حاصل کرکے اپنے سبھی کلاس فیلوزاور یہاں تک کہ اساتذہ کو بھی حیران کردیا۔ دن بہ دن ذہن کھلتا رہا۔ مجھے قرآن پڑھانے والی باجی بہت متاثر ہوتی تھیں اور یوں باقی سب کا سبق پوچھنے کا ذمہ مجھے سونپ دیا۔آٹھویں جماعت تک آتے آتے سکول کی چھٹیاں ہونا بہت کم ہوگئیں مجھ میں خود اعتمادی آگئی۔ میں روزانہ یہ عمل کرتی تھی۔ جب امتحان ہوتے تو میں ایک دفعہ یہ عمل کر کے پھر پڑھنے بیٹھتی اور خودبخود اندازا ہو جاتا تھا کہ کونسا سوال یاد کرنا زیادہ بہتر رہے گا۔ اگلے دن جب امتحان ہوتا تو امتحانی پرچہ میں وہ ہی سوال ہوتے تھے جو میں نے یاد کیئے تھے۔پوری کلاس میں صرف میں ہی مسکراتے ہوئے پیپر کرتی اور پیپر ختم ہونے تک خوشی سے مسکراتی رہتی۔بعض دفعہ ٹیچرز کو یہ گمان ہوتا تھا کہ شایدنقل کررہی ہوں‘ یوں وہ میرے سامنے کھڑے رہتے مگر مجھے اس سے کیا فرق پڑسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے میری خود رہنمائی کی ہوتی تھی اور میں جتنے بھی مشکل سوال ہوتے الحمد اللہ مجھے جواب یاد ہوتے اور میں کبھی ناکام نہیں ہوئی۔
آٹھویں جماعت میں میں نے 2nd پوزیشن حاصل کی اور آخر نویں جماعت میں میں نے فرسٹ پوزیشن حاصل کرکے اس لڑکی کا ریکارڈ توڑا جس کو سب ان بریک ایبل مانتے تھے۔ وہ کبھی نہیں ہاری تھی اور میں نے ہر بار ہی مقابلے میں اسے ٹکر دی۔ وہ بچپن سے میری کلاس میٹ تھی اور ہمیشہ فرسٹ آتی تھی اور پھر دسویں جماعت میں بھی اس نے A گریڈ حاصل کیا جبکہ میں نے A+گریڈ حاصل کیا۔ میں ریاضی میں بہت کمزور تھی اور اب میں نے ریاضی کی پوری کتاب گھول کر پی ہوئی تھی۔ جو اساتذہ مجھے بچپن سے جانتے تھے کہ میں پڑھائی میں کس قدر کمزور تھی وہ اب حیران رہتے اور باقی اساتذہ متاثر۔ میرے دل میں تعلیم کے لئے ایک شوق سا پیدا ہوگیا۔اور اب میں فزکس میں ماسٹرز کرنا چاہتی ہوں اور پھر ایسٹروفزکس پڑھنا چاہتی ہوں ۔ یہ عمل میرا سب سے قیمتی خزانہ ہے اس عمل نے مجھے کیا سے کیا بنا دیا۔ یہ میرا وہ ہتھیار ہے جس سے مجھے ہمیشہ نمایاں کامیابی ملی اور میں نے باقی سب کو حیران پریشان چھوڑا ہے یہ میرا سب سے بڑا خزانہ ہے اور سب سے بڑا راز بھی اس عمل نے میری بنیاد مضبوط کی ہے اور بنیاد ہی آگے بڑھاتی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 902 reviews.