Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک بوتل‘ 30 دن اور موٹاپا یقینی ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

اس کے جسم پر اتنا ورم تھا کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور تھی‘ اب وہ اپنا کام خود کرتی ہے۔ بیچاری غریب عورت ہے‘ برتنوں کا ٹوکرا سر پر رکھ کر گھروں میں بیچ کر بچوں کی روٹی کماتی ہے‘ ایک سال سے موٹاپے کی وجہ سے گھر بیٹھی تھی‘ مگر اب الحمدللہ دوبارہ سے کام شروع کررہی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو سال سے عبقری کا قاری ہوں۔ عبقری سے بے حد فائدہ ہوا‘ عبقری ایک گزشتہ شمارہ میں موٹاپے کیلئے عرق مکوہ کا ٹوٹکہ شائع ہوا کہ عرق مکو کی ایک لیٹر والی بوتل ایک دن میں ختم کرنی ہے اور 30 دن تک روزانہ ایک بوتل پینی ہے ‘ موٹاپا ختم ہوجائے گا۔ قارئین یقین کیجئے واقعی ہی ایسا ہوا‘ رزلٹ تقریباً ایک ہفتہ میں آنا شروع ہوگیا۔ خود پر آزمانے کے بعد ایک عورت کو میں نے بتایا‘ اس کے جسم پر اتنا ورم تھا کہ وہ چلنے پھرنے سے بھی معذور تھی‘ اب وہ اپنا کام خود کرتی ہے۔ بیچاری غریب عورت ہے‘ برتنوں کا ٹوکرا سر پر رکھ کر گھروں میں بیچ کر بچوں کی روٹی کماتی ہے‘ ایک سال سے موٹاپے کی وجہ سے گھر بیٹھی تھی‘ مگر اب الحمدللہ دوبارہ سے کام شروع کررہی ہے۔ ایڈیٹر عبقری کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہے کہ شکر ہے کوئی تو ہے جو دکھی انسانیت کیلئے ایسے ٹوٹکے شائع کرتا ہے۔ میرا نام پوشیدہ رکھیں۔ (پوشیدہ‘ میانوالی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 877 reviews.