محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب انسان کے گھٹنوں سے لیس دار مادہ ختم ہوجاتا ہے تو ٹانگ کو خم دینا بہت مشکل ہوجاتا ہے بلکہ جان پر بن جاتی ہے جب لیس دار مادہ گھٹنوں میں ہوتا ہے تو گھٹنوں کی ہڈیاں ایسے کام کرتی ہیںجیسے مچھلی پانی میں حرکت کرتی ہے۔ گھٹنوں میں لیسدار مادہ بنانے کیلئے یہ نسخہ ضرور آزمائیں۔ ھوالشافی: ایک پاؤ مصبر‘ ایک بوتل سرکہ انگوری لیں۔ مصبر کو بہت باریک کوٹ یا پیس لیں‘ پھر اس میں سرکہ اتنا ڈالیں کہ لئی سی بن جائے۔ پھر اس لئی کو مطلوبہ گھٹنے کے چاروں طرف اچھی طرح لگائیں۔ جب لئی خشک ہوجائے تو اس کےاوپر اور لگادیں‘ اسی طرح تین دن تک لگاتے رہیں تیسرے دن خشک ہونے پر دھولیں۔ رات کے وقت گھٹنے پر پرانا سا کپڑا باندھ لیں‘ پھر دوسرے دن حسب سابق لگاتے رہیں۔ ان شاء اللہ گھٹنے میں لیس دار بھر جائے گا۔
(فضل احمد‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں