Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ٹوٹکہ مفت کا‘ مگر فوائد کروڑوں کے

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم قارئین السلام علیکم! میں خود کو انتہائی خوش قسمت محسوس کررہا ہوں کہ میں عبقری ٹوٹکہ سیکشن کا حصہ بن رہا ہوں۔ میرے پاس ایک مجرب ٹوٹکہ ہے۔ اگر کسی کے سر میں دائمی درد ہو اور ہزاروں روپے کی ادویات سےافاقہ نہ ہو تو ایک بے قیمت سا نسخہ ہے مگر قدر کروڑوں سے زیادہ ہے۔ میرا ایک دوست ہے وہ سالہا سال سے سر کے دائمی درد میں مبتلا ہے۔ اس کو میں نے بتایا کہ بیری کے پتے ایک دیگچی میں ابال کر اس پانی سے نہاؤ‘ فوراً درد ٹھیک ہوجائے گا۔ ایک آدمی کو میں نے بتایا اس نے ایسے ہی کیا‘ دائمی درد فوراً ٹھیک ہوگیا۔ اس نے وجہ پوچھی کہ ہزاروں کی ادویات کھاچکا‘ نامعلوم کتنے ڈاکٹر‘ کتنے حکیم‘ کتنے دم کروا چکا مگر مجھے آرام نہ آیا مگر ایک اتنے آسان اور بے قیمت ٹوٹکہ میں آخر کیا راز پوشیدہ ہے؟ میں نے کہا مردے کو بیری کے پتوں سے غسل کیوں دیتے ہیں کہ حکم ہے کہ بیری کے پتوں سے غسل دو۔ اس میں یقیناً کوئی راز ہے۔ (سید ضمیرالحسن نقوی‘ نوشہرہ ورکاں)


عبقری ٹوٹکہ سیکشن:قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 862 reviews.