Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میرے طبی و روحانی انمول موتی

ماہنامہ عبقری - اگست 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں قارئین کی خدمت میں خدمت خلق کے جذبے کے تحت کچھ انمول موتی لے کر حاضر ہورہا ہوں امید ہے قارئین مستفید ہوکر میرے لیے دعا کریں گے۔ ان شاء اللہ۔

شیطان سے حفاظت: تعوذ پڑھنے سے شیطان کمزور ہوجاتا ہے‘ شیطان اس انسان سے دور بھاگتا ہے جو تعوذ پڑھتا ہے وہ انسان اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے۔ یہ وظیفہ شیطان کا توڑ ہے۔

کینسر سے حفاظت: ہلدی ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے۔ ہلدی کو پیس کر کیپسول میں بھرلیں۔ روزانہ ایک کیپسول ہمراہ پانی استعمال کریں۔ یہ اندرونی زخموں کا بہترین علاج اور موذی مرض کینسر سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔
درد سے شفاء: جوڑوں کے درد‘ اعصابی اور ریڑھ کی ہڈی کے درد سے نجات حاصل کرنے کیلئے یَاغَنِیُّ 33 بار‘ سورۂ فاتحہ گیارہ بار پڑھ کر پانی دم کرکے پئیں۔ چالیس دن کا عمل ہے۔ مچھلی کے تیل کی درد والی جگہ پر مالش بھی کی جاسکتی ہے۔

کلونجی ہرمرض کی دوا: کلونجی بڑھاپے اور موت کے سوا ہر مرض کا علاج ہے‘ آپ بازار سے کلونجی لیکر رات کو سوتے وقت ایک چٹکی ہمراہ پانی کھائیں اورخوشیوں بھری زندگی پائیں

۔شوگرکا علاج: شوگر یعنی ذیابیطس کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے‘ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔ 1۔تخم سرس۔ 2۔ریٹھا۔ 3۔ کلونجی۔ ہر دوا سو گرام لیکر پیس کر مکس کرلیں اور پھر کیپسول میں بھرلیں۔ ایک کیپسول صبح و شام ہمراہ پانی یا دودھ تین ماہ تک استعمال کریں۔ میٹھی اشیاء سے پرہیز کریں‘ شوگر کنٹرول رہے گی۔ ان شاء اللہ۔

نظربد کا علاج: نظربد کے اثرات ختم کرنے کیلئے باوضو ہوکر سورۂ مدثر سات بار پڑھ کر گیارہ دن دم کریں۔ سورۂ ناس اور فلق تین بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔

(ش، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 859 reviews.