قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فو ائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔
گزشتہ دنوں چند دوست ملنے آئے ‘جاتے ہوئے انہوں نے چند نسخہ جات دئیے‘ تو وہ نسخہ جات میں عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں تاکہ مخلوق خدا کو فیض پہنچے۔معدہ کے السر کیلئے: انجبار‘ رال سفید‘ گوند کیکر‘ کندر ہموزن پیس کر ایک چٹکی ہر کھانے کے بعد پانی کے ساتھ استعمال کریں۔شوگر کو کنٹرول کرنے کیلئے: جامن کی گٹھلی‘ سرپھوکا‘ حنظل‘ پنیر ڈوڈی‘ کریلہ خشک‘ ہموزن پیس کر ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد استعمال کریں۔بلڈپریشر کا نسخہ اکسیر: سونف‘ گاؤزبان‘ گل سرخ‘ ملٹھی‘ اجوائن دیسی ہموزن سفوف بنا کر آدھا چمچ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی استعمال کریں۔ یرقان ہر قسم اور جگر کے تمام مسائل کیلئے: ریوند چینی‘تیزپات‘ قلمی شورہ‘ نوشادر‘ دس دس تولہ لیکر یعنی ہموزن۔ ایک چٹکی صبح ‘ شام نہار منہ پانی کےساتھ استعمال کریں۔کثرت احتلام سے نجات: رات کو سوتے وقت ٹھنڈے پانی سے پاؤں گیلے کرکے سوجائیں ان شاء اللہ حفاظت رہے گی۔ معدہ کی کمزوری‘ گیس ٹربل‘ بھوک نہ لگنا جیسے امراض کا شافی علاج: ھوالشافی: سناء مکی ایک پاؤ‘ سونف ایک پاؤ‘ ملٹھی ایک پاؤ‘ ہلیلہ زرد ایک چھٹانک‘ ہلیلہ سیاہ ایک چھٹانک‘ بلیلہ ایک چھٹانک‘ سونٹھ ادرک ایک چھٹانک‘ میتھی ایک چھٹانک‘ نرکچور ایک چھٹانک‘ اجوائن ایک چھٹانک‘ فلفل سیاہ ایک چھٹانک‘ فلفل دراز ایک چھٹانک۔ ان سب کو پاک صاف کرکے سفوف بنائیں۔ آدھ چمچ صبح و شام کھانے کے بعد‘ صرف بیس دن استعمال کریں۔ ان شاء اللہ مطلوبہ نتائج ملیں گے۔امساک کیلئے: مردانہ مسائل کیلئے مجرب نایاب نسخہ ہے۔ ھوالشافی: حرمل پانچ تولہ‘ مرمکی ایک تولہ‘ اجوائن خراسانی پانچ گرام‘ افیون پانچ گرام‘ کافور ایک تولہ‘ کشتہ سم الفار تین گرام‘ شہد اصلی دو تولہ۔ ان سب اشیاء کو پیس کر شہد میں کالی مرچ کے برابرگولیاں بنالیں۔ کالی مرچ کے برابر گولیاں بنا کر ایک یا حسب ضرورت دو گولی دودھ کے ساتھ استعمال کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔ عبقری کی ساری ٹیم کی خدمت میں تسلیمات۔
(محمد ایوب شاہد‘ تونسہ شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں